Business Recorder - World

ٹرمپ نے اسرائیل کو ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے سے روک دیا، نیویارک ٹائمز
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے جوہری پروگرام کو محدود کرنے کے لیے مذاکرات کا راستہ اختیار کرتے ہوئے اسرائیل کے مجوزہ حملے کو روک دیا۔

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کی جانب  سے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کو روک دیا تاکہ ایران کے جوہری پروگرام کو محدود کرنے کے لیے مذاکرات کا راستہ کھلا رکھا جا سکے۔ یہ معلومات انتظامیہ کے افسران اور دیگر ذرائع سے حاصل ہوئی ہیں۔

اخبار کے مطابق اسرائیل نے مئی میں ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کے منصوبے تیار کیے تھے اور ان کا مقصد ایران کی جوہری ہتھیار تیار کرنے کی صلاحیت کو ایک سال یا اس سے زیادہ عرصے کے لیے پیچھے دھکیلنا تھا۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکی مدد نہ صرف اسرائیل کو ایرانی جوابی حملوں سے محفوظ رکھنے کے لیے ضروری تھی، بلکہ یہ حملہ کامیاب بنانے کے لیے بھی اہم تھی۔

کئی ماہ کی  بحث کے بعد ٹرمپ نے فوجی کارروائی کی حمایت کرنے کے بجائے ایران کے ساتھ مذاکرات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان گزشتہ ہفتے عمان میں مذاکرات ہوئے جو ٹرمپ انتظامیہ کے دور میں پہلی مرتبہ ہے۔ دونوں ممالک نے مذاکرات کو ’مثبت‘ اور ’تعمیری‘ قرار دیا۔

دوسری ملاقات ہفتے کو متوقع ہے، ذرائع  کے مطابق یہ ملاقات ممکنہ طور پر روم میں ہوگی۔