Business Recorder - Business & Finance

اسٹاک ایکسچینج میں خریداری کا رحجان غالب، 100 انڈیکس 881 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ بند
**پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعرات کو خریداری کا رحجان غالب رہا ہے جس کے نتیجے میں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 881 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ بند ہوا ہے۔

ابتدائی گھنٹوں کے دوران کے ایس ای 100 میں کچھ حدتک فروخت دیکھنے میں آئی جس سے انڈیکس انٹرا ڈے کی کم ترین سطح 115,818.07 پوائنٹس تک گرگیا۔

تاہم، بعد کے گھنٹوں میں زبردست خریداری دیکھنے میں آئی جس کے نتیجے میں انڈیکس انٹرا ڈے کی بلند ترین سطح 116,901.13 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

کاوبار کے اختتام پر بینچ مارک انڈیکس 881.03 پوائنٹس یا 0.76 فیصد اضافے کے ساتھ 116,901.13 پوائنٹس پر بند ہوا۔

ٹاپ لائن سیکورٹز نے اپنی پوسٹ مارکیٹ رپورٹ میں کہا کہ ریکارڈ سطح کی ترسیلات زر نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو فروغ دیا جس کا براہ راست اثر مارچ 2025 میں کرنٹ اکاؤنٹ کے تاریخی سرپلس پر پڑا۔ مالی سال 2025 کے پہلے 9 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 1.9 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔

ٹاپ لائن کے مطابق سیمنٹ کے حصص میں اضافے کی وجہ سیمنٹ کی قیمتوں میں 25 روپے فی بوری اضافہ تھا جس سے مارکیٹ کی تیزی میں مزید اضافہ ہوا۔

ٹاپ لائن نے کہا کہ انڈیکس کی کارکردگی بڑی حد تک یو بی ایل ، پی ایس او ، این بی پی ، ایم اے آر آئی اور ایم ایل سی ایف سمیت ہیوی ویٹ اسٹاکس کی وجہ سے بہتر رہی اور ان شعبوں  نے مجموعی طور پر 515 پوائنٹس کا حصہ ڈالا ، جو مارکیٹ کی رفتار کو برقرار رکھنے میں ان کے اہم کردار کو ظاہر کرتا ہے۔

یاد رہے کہ بدھ کو کے ایس ای 100 انڈیکس میں 755.40 پوائنٹس یا 0.65 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

ایک اہم پیش رفت میں کویت نے پاکستان کے لیے اپنی تیل کی کریڈٹ سہولت کو مزید دو سال کے لیے بڑھا دیا ہے۔ پٹرولیم ڈویژن کے ایک بیان کے مطابق پاکستان میں کویت کے سفیر نے بدھ کو اسلام آباد میں وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک سے ملاقات کے دوران اس بات کی تصدیق کی۔

پاکستان کے سب سے بڑے کمرشل بینکوں میں سے ایک یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل) نے 31 مارچ 2025 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران 36.11 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع (پی اے ٹی) حاصل کیا جو 2024 کے اسی عرصے میں 16.14 ارب روپے کے خالص منافع کے مقابلے میں 124 فیصد زیادہ ہے۔

بینک نے بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج  کو ایک نوٹس کے ذریعے نتائج کا اعلان کیا۔

2025ء کی پہلی سہ ماہی میں یو بی ایل کی فی حصص آمدنی 29.34 روپے رہی جو 2024 کی پہلی سہ ماہی کے 13.05 روپے سے زیادہ ہے۔

جمعرات کو ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں غیر یقینی صورتحال دیکھی گئی کیونکہ فیڈرل ریزرو کے چیئرمین جیروم پاول نے خبردار کیا کہ ٹیرف کے باعث مہنگائی میں اضافہ اور معاشی سست روی کا خطرہ ہے۔ دوسری جانب، امریکی تجارتی پالیسیوں میں جاری غیر یقینی صورتحال کے باعث ڈالر تین سال کی کم ترین سطح کے قریب ہی رہا۔

بدھ کو معروف ٹیکنالوجی کمپنیوں این ویڈیا اور اے ایس ایم ایل کی جانب سے دی گئی تنبیہات اور تائیوان کی ٹی ایس ایم سی کے آئندہ مالی نتائج سے قبل، مارکیٹ میں ٹیکنالوجی شیئرز بدستور توجہ کا مرکز بنے رہے۔

محفوظ سرمایہ کاری سمجھے جانے والی سونے کی قیمتوں میں جمعرات کی صبح کے کاروبار کے دوران مسلسل اضافہ دیکھا گیا اور وہ ایک بار پھر نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ فیڈ چیئرمین پاول کے اس بیان کے بعد کہ امریکی معیشت کی رفتار سست ہوتی نظر آرہی ہے، ٹریژری بانڈز کی ییلڈز میں بھی کمی واقع ہوئی۔

ایشین مارکیٹوں میں جمعرات کی صبح محتاط کاروبار دیکھا گیا کیونکہ امریکی اسٹاکس میں نمایاں گراوٹ کے بعد خطے بھر میں بے یقینی کا ماحول رہا۔ جنوبی کوریا کا بینچ مارک انڈیکس 0.4 فیصد بڑھا جب کہ تائیوان کے اسٹاکس میں 0.5 فیصد کمی واقع ہوئی۔

جاپان کا نکئی انڈیکس 0.7 فیصد بڑھ گیا جبکہ ین کی قدر میں کمی آئی، کیونکہ جاپان نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کیا۔ ایک غیر متوقع اقدام میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپانی وفد کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کیے اور کہا کہ ”اہم پیش رفت“ ہوئی ہے۔

دوسری جانب چیئرمین پاول نے کہا کہ فیڈ شرح سود میں کسی بھی تبدیلی سے پہلے معیشت کی سمت سے متعلق مزید ڈیٹا کا انتظار کرے گا۔

دریں اثناء جمعرات کو انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 0.06 فیصد کی کمی دیکھی گئی اور امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 0.16 روپے کی کمی کے ساتھ 280.62 روپے پر بند ہوا۔

آل شیئر انڈیکس کا حجم گزشتہ بند کے 481.81 ملین سے کم ہو کر 408.07 ملین رہ گیا۔

حصص کی مالیت گزشتہ سیشن کے 38.54 ارب روپے سے گھٹ کر 32.13 ارب روپے رہ گئی۔

میپل لیف 23.79 ملین شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہی۔ بی او پنجاب 23.32 ملین شیئرز کے ساتھ دوسرے اور سنرجیکو پی کے 17.94 ملین شیئرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔

جمعرات کو 445 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 212 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 172 میں کمی جبکہ 61 میں استحکام رہا۔