Business Recorder - Pakistan

حج کوٹے میں 10 ہزار پاکستنانی عازمین کا اضافہ، سعودی عرب نے منظوری دیدی
سعودی عرب نے پاکستان کے لیے  حج 2025 کوٹے میں مزید 10 ہزار عازمین کا اضافہ کردیا۔

یہ فیصلہ نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی جانب سے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود سے ہونے والی ملاقات کے دوران کی گئی درخواست کے نتیجے میں کیا گیا۔

اضافی کوٹہ اُن پاکستانی عازمین کے لیے مختص کیا گیا ہے جو مقررہ تاریخ تک رجسٹریشن نہیں کرا سکے تھے۔

سعودی حکام نے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر اسحاق ڈار کی کاوشوں کے نتیجے میں یہ درخواست منظور کی۔

تازہ ترین اضافے کے بعد رواں سال مجموعی طور پر ایک لاکھ 89 ہزار 210 پاکستانی عازمین فریضہ حج ادا کرسکیں گے۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے نجی حج کوٹہ میں کمی کے باعث ہزاروں پاکستانی عازمین کے حج 2025 ادا نہ کر پانے پر فوری انکوائری کا حکم دیا تھا۔

وزیراعظم نے معاملے کی تحقیقات اور نجی حج کوٹہ بروقت حاصل نہ کرنے کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔

کمیٹی کی سربراہی سیکریٹری کابینہ ڈویژن کررہے ہیں، جب کہ ایف بی آر کے چیئرمین اور وفاقی سیکریٹری گلگت بلتستان کو بطور رکن شامل کیا گیا ہے۔

کمیٹی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ تین روز میں رپورٹ پیش کرے، جس میں نجی حج کوٹہ بروقت حاصل نہ کرنے کی وجوہات اور اس کوتاہی کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔

وزارت مذہبی امور سے وضاحت طلب کی گئی ہے کہ وہ نجی حج کوٹہ بروقت حاصل کرنے میں ناکام کیوں رہی جس کی وجہ سے ہزاروں پاکستانی حجاج مشکلات کا شکار ہیں۔

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سالانہ حج معاہدہ 2025 کے تحت پاکستانی عازمین کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے کا عزم کیا گیا ہے، جس میں منیٰ میں خصوصی رعایتی رہائش بھی شامل ہے۔

حج کو مزید آسان، قابلِ رسائی اور آرام دہ بنانے کے لیے وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے گزشتہ سال کی طرح 20 سے 25 دنوں پر مشتمل مختصر حج پروگرام بھی متعارف کرایا ہے۔

عازمین کو مدینہ منورہ میں 4 سے 8 دن تک قیام کے انتخاب کی سہولت حاصل ہوگی۔ ہر عازمین کو ایک خصوصی بیگ فراہم کیا جائے گا، جس پر پاکستانی پرچم، شناخت کے لیے کیو آر کوڈ اور دیگر ضروری معلومات درج ہوں گی۔