Business Recorder - Markets - Energy

خام تیل کی قیمتوں میں ایک فیصد اضافہ
خام تیل کی قیمتوں میں منگل کو ایک فیصد سے زائد اضافہ ہوا، یہ حالیہ سیشنز میں ہونے والی بڑے پیمانے پر فروخت کے بعد ایک تیز بحالی ہے۔ جس کی وجہ امریکی محصولات کے بارے میں تشویش تھی کہ یہ طلب میں کمی کا باعث بن سکتے ہیں اور عالمی کساد بازاری کا سبب بن سکتے ہیں۔

برینٹ فیوچر 81 سینٹ یا 1.26 فیصد اضافے سے 65.02 ڈالر فی بیرل جب کہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ فیوچر 92 سینٹ یا 1.52 فیصد اضافے سے 61.61 ڈالر فی بیرل پر جاپہنچا۔

یاد رہے کہ پیر کو خام تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد کمی واقع ہوئی جو چار سال کی کم ترین سطح کے قریب پہنچ گئی تھی جس کی وجہ یہ خدشہ تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ تجارتی محصولات عالمی معیشتوں کو کساد اور توانائی کی طلب میں کمی کی طرف دھکیل سکتے ہیں۔

تاہم، مارکیٹوں کا خیال ہے کہ تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان کم ہو چکا ہے۔

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ٹیرف - جو تمام امریکی درآمدات پر کم از کم 10 فیصد ہیں، اور کچھ مخصوص اشیاء پر 50 فیصد تک ہو سکتی ہیں - امریکہ کی صنعتی بنیاد کی دوبارہ بحالی میں مدد دیں گی، جس کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ تجارتی لبرلائزیشن کی وجہ سے کئی دہائیوں سے یہ کمزور ہو گئی ہے۔

بہت سے ممالک ٹیرف سے استثنی یا کم از کم کمی کی درخواست کررہے ہیں، جب کہ کچھ ممالک، جن میں چین بھی شامل ہے، جو امریکہ کے بعد دنیا کی دوسری بڑی معیشت ہے، نے جوابی ٹیرف لگانے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ اگر بیجنگ نے جوابی اقدامات واپس نہیں لیے تو وہ چین پر مزید محصولات عائد کریں گے۔

آئی جی کے مارکیٹ تجزیہ کار ٹونی سیکامور نے ایک نوٹ میں کہا کہ اگر چین اپنے موقف پر قائم رہتا ہے تو اس کی امریکہ کو برآمدات پر کل ٹیرف کی شرح 104فیصد تک پہنچ جائے گی، جو ممکنہ طور پر رسک سینٹیمنٹ کو مزید خراب کرے گا، عالمی اسٹاک مارکیٹس میں تیز کمی کا باعث بنے گا اور عالمی معیشت کی کساد بازاری کی رفتار کو تیز کرے گا۔

پیر کو رائٹرز کے ایک ابتدائی سروے سے پتہ چلتا ہے کہ امریکی خام تیل اور ڈسٹیلیٹ انوینٹریز میں گزشتہ ہفتے اوسطا 1.6 ملین بیرل کا اضافہ متوقع تھا،  جو اس بات کا ایک اور اشارہ ہے کہ مارکیٹ طلب میں کمی کی توقع کررہی ہے۔