Business Recorder - Pakistan

وزیراعظم سے چینی سفیر کی ملاقات، اسٹریٹجک تعاون مزید مضبوط بنانے کا عزم
وزیراعظم شہبازشریف نے چین کے اہم امور پر پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم پر زور دیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیدونگ کی وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کے دوران کیا۔

شہباز شریف نے نیشنل پیپلز کانگریس اور چائنیز پیپلز پولیٹیکل مشاورتی کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر چینی قیادت اور قوم کو مبارکباد دی۔

پاکستان اور چین کے دوطرفہ اسٹریٹجک تعلقات کی مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے، جس کا مظاہرہ گزشتہ ماہ صدر آصف علی زرداری کے کامیاب دورۂ بیجنگ سے ہوا، وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کے تمام بنیادی امور پر چین کی دیرینہ اور غیر متزلزل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی اور انسدادِ دہشت گردی تعاون میں پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ کہ رواں سال صدر شی جن پنگ کے 2015 میں تاریخی دورۂ پاکستان کی دسویں سالگرہ ہے۔ اس حوالے سے وزیراعظم نے ہدایت دی کہ اس یادگار موقع کو شایانِ شان طریقے سے منایا جائے۔

انہوں نے چینی صدر شی جن پنگ کو  پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔

شہباز شریف  نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت مختلف اقدامات اور منصوبوں پر بروقت عملدرآمد اور تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے دونوں فریقوں کو مل کر کام جاری رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

اس موقع پر چینی سفیر نے چینی قیادت کیلئے نیک خواہشات پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے وزیر اعظم کو پاکستان اور چین کے دوطرفہ تعاون میں حالیہ پیش رفت سے آگاہ کیا۔

چینی سفیر نے ملک میں میکرو اکنامک صورتحال کو بہتر بنانے میں حکومت کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ چین قومی ترقی کی کوششوں میں پاکستان کی مکمل حمایت اور تعاون جاری رکھے گا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025