Business Recorder - Pakistan

کابل حملے کے ملزم کی گرفتاری پر امریکا کا پاکستان سے اظہار تشکر
امریکہ نے کہا ہے کہ 2021 کے کابل ائرپورٹ بم دھماکے میں ملوث محمد شریف اللہ کی پاکستان کی مدد سے گرفتاری اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ انسداد دہشت گردی میں امریکہ اور پاکستان کا تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ہم حکومتِ پاکستان کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے محمد شریف اللہ کو انصاف کے کٹہرے میں لانے میں ہمارا بھرپور ساتھ دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان اور امریکہ کے مشترکہ مفادات ہیں۔

واضح رہے کہ ان کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2021 میں افغانستان سے انخلا کے دوران 13 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے ذمہ دار محمد شریف اللہ کی گرفتاری میں پاکستان کے تعاون کو تسلیم کیا۔

کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران صدر ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ ہم نے کابل  حملے کے مرکزی دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ہے۔

یاد رہے کہ یہ بم دھماکہ 26 اگست 2021 کو کابل ائرپورٹ پر اس وقت ہوا جب امریکی فوجی طالبان کے قبضے کے بعد امریکیوں اور افغانوں کو نکالنے میں مدد کررہے تھے۔

شریف اللہ، جو داعش کا ایک اعلیٰ  آپریشنل کمانڈر ہے، کے طور پر شناخت کیے جانے کے بعد، وزیراعظم شہباز شریف نے انکشاف کیا کہ یہ افغان شہری پاکستان-افغانستان سرحدی علاقے میں ایک کامیاب کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔

شہبازشریف نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان مسلسل انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں اہم کردار ادا کرتا رہا ہے تاکہ دہشت گردوں اور عسکریت پسند گروہوں کو محفوظ ٹھکانے استعمال کرکے دوسرے ممالک پر حملے کرنے سے روکا جا سکے۔

دریں اثنا، شریف اللہ بدھ کو امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے قریب ورجینیا کی عدالت میں پیش ہوا جہاں اسے سرکاری وکیل مقرر کیا گیا اور مترجم فراہم کیا گیا۔

شریف اللہ نے کوئی درخواست دائر نہیں کی۔ جج کے مطابق، اس کی اگلی پیشی 10 مارچ کو اسی عدالت میں ہوگی، اور تب تک وہ حراست میں رہے گا۔