Business Recorder - Pakistan

بنوں کینٹ حملے میں ملوث تمام 16 دہشت گرد مارے گئے، آئی ایس پی آر
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے علاقے بنوں چھاؤنی پر دہشت گردوں کے حملے میں تمام 16 دہشت گرد ہلاک کردیا گیا جبکہ 5 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 4 مارچ 2025 کو خوارج  کی جانب سے بنوں چھاؤنی پر بزدلانہ دہشت گرد حملہ کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حملہ آوروں نے چھاؤنی کی سیکیورٹی  توڑنے کی کوشش کی، ان کے مذموم عزائم کو پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی کے ذریعے فوری اور فیصلہ کن طور پر ناکام بنا دیا گیا۔

فوج کے میڈیا افیئرز ونگ نے بتایا کہ حملہ آوروں نے مایوسی میں دھماکہ خیز مواد سے بھری دو گاڑیوں کو احاطے کی دیوار سے ٹکرا دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تمام 16 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا جن میں 4 خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں پانچ بہادر فوجیوں نے جام شہادت نوش کیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ خودکش دھماکے کے نتیجے میں دیوار کا ایک حصہ منہدم ہوگیا اور ملحقہ انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا جس میں ایک مسجد اور ایک سویلین رہائشی عمارت بھی شامل ہے جس کے نتیجے میں 13 معصوم شہری شہید اور 32 زخمی ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس رپورٹس میں واضح طور پر اس گھناؤنے فعل میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے کی تصدیق ہوئی ہے اور شواہد اس حقیقت کی جانب بھی اشارہ کرتے ہیں کہ یہ حملہ افغانستان سے سرگرم خوارج گروہ کے رہنماؤں نے کیا۔

پاکستان توقع کرتا ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں نبھائے گی اور پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے اپنی سرزمین  کا استعمال روکے گی۔

پاکستان سرحد پار سے پیدا ہونے والے ان خطرات کے جواب میں ضروری اقدامات کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے عزم پر قائم ہیں۔

دریں اثناء اے ایف پی نے خبر دی ہے کہ اس حملے کی ذمہ داری حافظ گل بہادر مسلح گروپ نے قبول کی ہے، جس نے 2001 سے امریکی قیادت والے نیٹو اتحاد کے خلاف جنگ میں افغان طالبان کی فعال حمایت کی تھی۔

گروپ نے ایک بیان میں مزید تفصیلات فراہم کیے بغیر کہا، “ہمارے جنگجوؤں نے ایک اہم ہدف تک رسائی حاصل کی اور کنٹرول حاصل کر لیا۔

گزشتہ سال بھی اسی طرح کے ایک حملے میں پاک فوج کے کم از کم آٹھ جوان شہید ہو گئے تھے جب دہشت گردوں کی جانب سے بنوں میں چھاؤنی کے علاقے میں دراندازی کی کوشش کو سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا تھا۔