Business Recorder - Pakistan

وزیرِاعظم کی پاک آذربائیجان تجارت بڑھانے کیلئے ایکشن پلان بنانے کی ہدایت
وزیرِاعظم شہباز شریف نے وزارتِ تجارت کو ہدایت کی کہ وہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان موجودہ تجارتی حجم کو دو ارب ڈالر تک بڑھانے کے لیے ایک جامع ایکشن پلان پیش کرے۔

گزشتہ ماہ آذربائیجان کے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف نے باہمی مفاد کے منصوبوں میں دو ارب ڈالر تک دو طرفہ سرمایہ کاری کے دائرہ کار کو بڑھانے پر اتفاق کیا تھا۔

دونوں ممالک نے تجارت، توانائی، سیاحت اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لئے متعدد مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر بھی دستخط کیے۔

دوسری جانب وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت آذربائیجان کے حالیہ دورے کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔

اجلاس میں مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر فوری عمل درآمد کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے آذربائیجان کے صدر کی جانب سے پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے اعلان کے حوالے سے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دی۔

پی ایم او نے کہا کہ کمیٹی توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں معاہدوں کی تیاری کرے گی۔

علاوہ ازیں وزیراعظم نے ہدایت کی کہ آئندہ ماہ آذربائیجان کے صدر کے متوقع دورے سے قبل تمام ضروری تیاریاں ترجیحی بنیادوں پر مکمل کی جائیں۔