Business Recorder - Markets

بی وائی ڈی کا میگا موٹر سے اشتراک، گاڑیوں کی فراہمی شروع کردی
دنیا کی سب سے بڑی نیو انرجی وہیکل (این ای ویز) بنانے والی کمپنی بی وائی ڈی  نے میگا موٹر کمپنی (ایم ایم سی) کے ساتھ شراکت میں پاکستان میں باضابطہ طور پر گاڑیوں کی فراہمی کا آغاز کر دیا ہے جو ملک میں پائیدار نقل و حمل کی طرف ایک اہم پیش رفت ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں صارفین کو بی وائی ڈی گاڑیاں فراہم کی جارہی ہیں جب کہ کمپنیز آپریشن کے پہلے 48 گھنٹوں میں 100 تک گاڑیاں فراہم کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

میگا موٹر نے تینوں بڑے شہروں میں کلیدی مقامات پر بی وائی ڈی  ایکسپیرینس اینڈ کیئر سینٹرز قائم کیے ہیں جہاں صارفین کو جدید  این ای وی ٹیکنالوجی کے تجربے اور سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔

ان مراکز کا آغاز اور سیل اور اے ٹی ٹی او تھری ماڈلز  کا تعارف دونوں کمپنیوں کے پاکستان کی بڑھتی آٹوموٹو مارکیٹ پر اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔

پاکستان میں نیو انرجی وہیکلز کی بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر، یہ شراکت داری 2025 کے دوران ملک بھر میں 15 مراکز کھولنے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ پائیدار ٹرانسپورٹیشن حل تک رسائی کو مزید آسان بنایا جا سکے۔

بی وائی ڈی پاکستان کے کنٹری ہیڈ لی جیان نے کہا کہ پاکستان میں اس اہم ترقیاتی مرحلے کا آغاز ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے۔ بی وائی ڈی طویل عرصے سے ٹیکنالوجیکل جدت کے ذریعے لوگوں کی بہتر زندگی کی خواہشات کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ بی وائی ڈی کی نیو انرجی وہیکلز اور ٹیکنالوجیز پاکستان کے گرین ڈیولپمنٹ سفر میں نمایاں کردار ادا کریں گی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025