Business Recorder - Pakistan

گورننس و کرپشن پر پاکستان کے اقدامات قابل تعریف، آئی ایم ایف تعاون جاری رکھنے کا خواہاں
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایک مشن نے گورننس اور کرپشن کا جائزہ لینے کے لئے رواں ماہ کے اوائل میں پاکستان کا دورہ کیا اور اس طرح کی مشقوں کے لئے حکومت کے عزم کو سراہتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنے تعاون کو جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔

آئی ایم ایف کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کے اسکوپنگ مشن نے حکومت پاکستان کی درخواست پر گورننس اینڈ کرپشن ڈائگناسٹک اسسمنٹ (جی سی ڈی) کی بنیاد رکھنے کے لیے 6 سے 14 فروری 2025 تک اسلام آباد کا دورہ کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ اس مشن کا مقصد ابتدائی طور پر چھ بنیادی ریاستی اداروں میں گورننس اور بدعنوانی کی کمزوریوں کا جائزہ لینا تھا، ان میں مالیاتی نظم و نسق، مرکزی بینک کی گورننس اور آپریشنز، مالیاتی شعبے کی نگرانی، مارکیٹ ریگولیشن، قانون کی حکمرانی، انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت (اے ایم ایل-سی ایف ٹی) کا مقابلہ شامل ہیں۔

مشن کے دوران آئی ایم ایف کی ٹیم نے فنانس ڈویژن، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)، اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی)، آڈیٹر جنرل آف پاکستان، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)، وزارت قانون و انصاف اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے ساتھ بات چیت کی۔

اس کے علاوہ آئی ایم ایف کی ٹیم نے دیگر اسٹیک ہولڈرز سے بھی ملاقات کی، جن میں کاروباری ایسوسی ایشنز، سول سوسائٹی تنظیمیں اور بین الاقوامی ترقیاتی شراکت دار شامل تھے۔

بیان میں کہا گیا کہ آئی ایم ایف اس مشق کے لیے حکومت پاکستان کے عزم کو سراہتا ہے اور اپنے تعاون کو جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔

قرض دہندہ نے مزید کہا کہ جی سی ڈی اسسمنٹ کے لئے ان کی ٹیم رواں سال کے آخر میں پاکستان واپس آئے گی تاکہ معلومات اکٹھی کی جا سکیں اور حکمرانی، دیانتداری، اور اقتصادی نتائج کو مستحکم کرنے کے مواقع تلاش کیے جا سکیں، تاکہ بالآخر اسیسمنٹ کے لیے تیاری کی جا سکے۔

قبل ازیں یہ معلوم ہوا تھا کہ آئی ایم ایف کا ایک وفد مارچ کے اوائل سے وسط تک اسلام آباد پہنچے گا جہاں وہ پاکستان کے توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) پروگرام کے تحت پہلے جائزے کے بارے میں بات چیت کرے گا۔

آئی ایم ایف کے عملے کی ایک ٹیم مارچ کے اوائل سے وسط تک پاکستان کا دورہ کرے گی جہاں وہ پاکستان کے توسیعی فنڈ سہولت کی معاونت سے چلنے والے پروگرام کے تحت پہلے جائزے اور حکام کی جانب سے لچک اور پائیداری کی سہولت (آر ایس ایف) انتظامات کے تحت امداد کی درخواست پر تبادلہ خیال کرے گی۔

اس سلسلے میں ایک تکنیکی ٹیم رواں ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گی جو ممکنہ آر ایس ایف انتظامات سے متعلق تکنیکی امور پر تبادلہ خیال کرے گی۔

مالی مشکلات کا شکار پاکستان اس وقت آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پروگرام میں ہے اور بحالی کی راہ پر گامزن ہے۔

جنوبی ایشیا کا یہ ملک دیوالیہ ہونے سے بمشکل بچا ہے، کیونکہ اس کے زرمبادلہ کے ذخائر ایک ماہ کی کنٹرولڈ درآمدات کے لیے بھی ناکافی ہیں۔

ایک کامیاب جائزے سے واشنگٹن میں قائم قرض دہندہ کی جانب سے تقریبا ایک ارب ڈالر کی قسط جاری کرنے کی راہ ہموار ہوگی۔