Business Recorder - World

امریکی صدر کی یوکرین میں جنگ کے خاتمے کیلئے پوٹن سے بات چیت
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے فون پر بات چیت کی ہے جس میں یوکرین میں جنگ کے خاتمے پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

جمعہ کو ایئرفورس ون پر ایک انٹرویو میں ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے کتنی بار بات کی ہے تو انہوں نے کہا کہ بہتر  یہی ہے کہ وہ کچھ نہ کہیں۔

ٹرمپ نے نیویارک پوسٹ کو بتایا کہ وہ (پیوٹن) چاہتے ہیں کہ لوگوں کو مرنے سے بچایا جائے۔ نہ تو کریملن اور نہ ہی وائٹ ہاؤس نے فوری طور پرتبصرہ کرنے کی رائٹرز کی درخواست کا جواب دیا۔

جنوری کے اواخر میں کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا تھا کہ پیوٹن ٹرمپ کے ساتھ فون پر بات چیت کے لیے تیار ہیں اور ماسکو واشنگٹن کی جانب سے اس بات کا انتظار کر رہا ہے۔

جمعے کے روز ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ ممکنہ طور پر اگلے ہفتے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی سے ملاقات کریں گے اور جنگ کے خاتمے پر تبادلہ خیال کریں گے۔

یوکرین پر روس کے مکمل حملے کے ساتھ شروع ہونے والی اس جنگ کی تیسری برسی 24 فروری کو منائی جائے گی۔

اس تنازع کے دوران ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں اکثریت یوکرین کے شہریوں کی ہے۔

ٹرمپ نے نیو یارک پوسٹ کو بتایا کہ ان کے ”پیوٹن کے ساتھ ہمیشہ اچھے تعلقات رہے ہیں“ اور ان کے پاس جنگ کے خاتمے کے لئے ایک ٹھوس منصوبہ ہے۔ تاہم انہوں نے مزید تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔

مجھے امید ہے کہ یہ تیزی سے ہو جائے گا، ٹرمپ نے کہا کہ ہر روز لوگ مر رہے ہیں. یوکرین میں یہ جنگ بہت خراب ہے۔ میں اس خوفناک چیز کو ختم کرنا چاہتا ہوں۔