Business Recorder - World

حماس کا اسرائیل پر امداد کی ترسیل میں رکاؤٹیں کھڑی کرنے کا الزام، یرغمالیوں کی رہائی متاثر ہونے کا انتباہ
حماس کے 2 عہدیداروں نے اسرائیل پر الزام عائد کیا کہ وہ جنگ بندی معاہدے کے برخلاف  غزہ کیلئے انسانی امداد کی ترسیل میں تاخیر کر رہا ہے ۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اس سے یرغمالیوں کی رہائی پر اثر پڑ سکتا ہے۔

حماس کے ایک سینئر عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ ہم متنبہ کرتے ہیں کہ مسلسل تاخیر اور ان نکات (کلیدی امداد کی فراہمی) کو حل کرنے میں ناکامی معاہدے کی فطری پیش رفت کو متاثر کرے گی جس میں قیدیوں کا تبادلہ بھی شامل ہے۔

ایک اور عہدیدار نے بھی نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ گروپ نے ثالثوں سے اس معاملے میں مداخلت کرنے کو کہا ہے۔

حماس کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ کی پٹی میں ایندھن، خیمے، بھاری مشینری اور دیگر سازوسامان جیسے اہم امدادی سامان بھیجنے میں ناکام رہا ہے جس پر 19 جنوری کو جنگ بندی کے پہلے مرحلے کے لیے اتفاق کیا گیا تھا۔

حماس کے سینئر عہدیدار نے کہا کہ معاہدے کے مطابق یہ امدادی سامان جنگ بندی کے پہلے ہفتے کے دوران بھیجا جانا تھا۔

انہوں نے کہا کہ قابض اسرائیل کی جانب سے تاخیر اور جنگ بندی کی شرائط پر عمل درآمد میں ناکامی کی وجہ سے مزاحمتی دھڑوں میں بے چینی پائی جاتی ہے جو بالخصوص انسانی پہلوؤں کے حوالے سے ہے۔

دونوں عہدیداروں نے بتایا کہ گروپ نے بدھ کے روز قاہرہ میں مصری ثالثوں کے ساتھ جاری ملاقات کے دوران اس مسئلے کو اجاگر کیا ہے۔

سینئر عہدیدار نے کہا ہم امید کرتے ہیں اور ثالثوں اور ضامنوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں کہ اسرائیل معاہدے کی شرائط پر عمل درآمد کرے اور یہ سامان بھیجنے کی اجازت دے۔

حماس کی جانب سے تازہ ترین انتباہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب توقع ہے کہ گروپ جمعرات کو دو خواتین سمیت 3 یرغمالیوں کو رہا کرنے جارہا ہے۔

معاہدے کے مطابق مزید 3 یرغمالیوں کو ہفتہ کے روز رہا کیا جائے گا۔

اسرائیل اور حماس اس وقت جنگ بندی کے پہلے 42 روزہ مرحلے پر عمل درآمد کر رہے ہیں جس کا مقصد غزہ میں جنگ کا خاتمہ ہے۔

معاہدے کے تحت 290 قیدیوں کے بدلے 7 اسرائیلی یرغمالیوں کو پہلے ہی رہا کیا جا چکا ہے جن میں ایک اردنی شہری کے سوا دیگر تمام فلسطینی ہیں۔