Business Recorder - Sports

میلبرن شکست، روہت اور کوہلی سے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا
بھارت کے کپتان روہت شرما اور بلے باز ویرات کوہلی کے ٹیسٹ کیریئر کے اختتام کے بارے میں قیاس آرائیاں بڑھ گئی ہیں، کیونکہ یہ دونوں تجربہ کار کھلاڑی آسٹریلیا میں 5 میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں مشکل کا شکار ہیں۔

آسٹریلیا میں اپنے آخری دو ٹیسٹ دورے جیتنے والی بھارتی ٹیم پیر کو میلبرن میں شکست کے بعد ٹیسٹ سیریز میں 2-1 کے خسارے میں  چلی گئی ہے،جبکہ میزبان ٹیم کو بارڈر گواسکر ٹرافی (بی جی ٹی) دوبارہ حاصل کرنے کے لئے سڈنی میں صرف ایک ڈرا کی ضرورت ہے۔

اوپنر روہت شرما نے اپنی آخری 15 ٹیسٹ اننگز میں صرف ایک نصف اور 10 سنگل ڈیجٹ اسکورکئے ہیں یہاں تک کہ بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی بھی 37 سالہ بلے باز کے لیے فائدہ مند ثابت نہیں ہوئی۔

ان کی قیادت میں بھارت اس سیزن میں پانچ ٹیسٹ میچز ہار چکا ہے، جو 1999-2000 میں سچن ٹنڈولکر کے تحت بننے والے اپنے ناپسندیدہ ریکارڈ کے برابر ہے۔ ویرات کوہلی، جو جدید کرکٹ کے عظیم کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں، بھی زیادہ بہتر کارکردگی نہیں دکھا سکے۔

36 سالہ ویرات کوہلی نے پرتھ میں پہلے ٹیسٹ میں سنچری بنائی، لیکن اس سیزن میں ان کی مجموعی کارکردگی خراب رہی، جہاں انہوں نے 17 اننگز میں سے 9 سنگل ڈیجٹ اسکور کیے۔

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا دونوں نے ان کی بائیں ہاتھ کے اسپن اور آف اسٹمپ کے باہر کی لائن پر کمزوری کا بھرپور فائدہ اٹھایا ہے۔

میلبرن میں شکست کے بعد ہندوستان ٹائمز نے اپنے پہلے صفحے پریہ سوال اٹھایا کہ کیا سینئرکھلاڑی روہت شرما اور ویرات کوہلی کے بارے میں فیصلہ کرنے کا وقت ہے؟

کرکٹ کے دیوانے ملک میں جہاں روہت اور کوہلی کی عملی طور پر پوجا کی جاتی ہے وہاں شائقین میں بھی یہی جذبات گونج رہے ہیں اور ہیپی ریٹائرمنٹ کا لفظ پیر کو ٹرینڈ کرنے لگا۔

دونوں کھلاڑیوں نے  جون میں بھارت کو  دوسرا ٹی 20 ورلڈ کپ ٹائٹل دلانے کے بعد فوراً ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر  لے لی تھی۔

انڈین ایکسپریس نے سوال کیا کہ کیا روہت اور کوہلی کی ریٹائرمنٹ کا اعلان قریب ہے؟ کیا وہ سڈنی میں ایک اور ٹیسٹ کھیلیں گے۔

ٹائمز آف انڈیا نے فوری طور پر قیادت کی تبدیلی کا مطالبہ کردیا ہے ۔

میلبرن کی شکست نے نہ صرف ہندوستان کے بارڈر گواسکر ٹرافی کو برقرار رکھنے کے امکانات کو نقصان پہنچایا بلکہ اس نے لگاتار تیسری بار ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل میں پہنچنے کی ان کی امیدوں کو بھی ختم کردیا ہے۔

سابق ہندوستانی کپتان سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ سڈنی میں ایک اور ناکامی روہت کو ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے پر مجبور کر سکتی ہے اور ہندوستان کو اگلے سال انگلینڈ کے دورے کے لئے نئے چہروں کو تیار کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا اگلا سائیکل 2027 کا سائیکل ہوگا۔ گواسکر نے اسپورٹس ٹاک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو اس کے لئے نئے چہرے دیکھنے چاہئیں۔