Business Recorder - Pakistan

انسانی اسمگلنگ سے ملک کا نام بدنام ہوتا ہے، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انسانی اسمگلنگ سے عالمی سطح پر ملک کا امیج خراب ہوتا ہے، انہوں نے متعلقہ حکام کو انسانی اسمگلنگ کی موثر روک تھام کے لیے کوششیں تیز کرنے اور کوآرڈینیشن بڑھانے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے انسانی اسمگلروں کی سہولت کاری میں ملوث وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے افسران کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی۔

یہ پیش رفت گزشتہ ہفتے جنوبی یونان کے جزیرے گاوڈوس کے قریب تارکین وطن کو لے جانے والی ایک کشتی کے الٹ جانے کے بعد سامنے آئی ہے جس میں کم از کم 5 پاکستانی جاں بحق  ہو گئے تھے۔

سنہ 2023 میں یونان کے جنوب مغربی ساحلی قصبے پیلوس کے قریب ایک کشتی ڈوبنے سے پاکستانیوں سمیت سیکڑوں تارکین وطن ڈوب گئے تھے۔ یہ بحیرہ روم میں کشتیوں کے اب تک کے مہلک ترین حادثات میں سے ایک تھا۔

بدھ کو وزیراعظم نے ایف آئی اے اور دفتر خارجہ کو دنیا بھر میں ہونے والے ایسے تمام واقعات کی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی تھی جن میں پاکستانی ملوث تھے۔

جمعہ کو ہونے والے اجلاس میں وزیر اعظم نے انسانی اسمگلنگ سے متعلق جاری تحقیقات کو تیز کرنے اور جلد از جلد ٹھوس سفارشات پیش کرنے پر زور دیا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ انسانی اسمگلروں کا نشانہ بننے والوں کی اکثریت کا تعلق گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ اور منڈی بہاؤالدین کے اضلاع سے ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ایتھنز میں پاکستانی سفارتخانے سے ہیلپ لائن نمبر6943850188-03+  پر رابطہ کیا جاسکتا ہے اور اسلام آباد میں وزارت خارجہ کے کرائسس مینجمنٹ یونٹ سے ٹیلی فون نمبر 9207887-051+ پر رابطہ کیا جاسکتا ہے تاکہ کشتی حادثے کے بارے میں کسی بھی قسم کی معلومات اور معاونت حاصل کی جا سکے۔