Business Recorder - Pakistan

کے پی اپیکس کمیٹی کا کرم کو بنکرز اور بھاری اسلحہ سے پاک کرنے کا فیصلہ
آج نیوز کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا کی ایپیکس کمیٹی کا خصوصی اجلاس جمعہ کو کرم میں ہوا جس میں ضلع کرم کو  تمام بنکروں اور بھاری ہتھیاروں سے پاک کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس کی صدارت خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ نے کی، جس میں کرم، خیبر اضلاع اور جانی خیل میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں وزیر داخلہ محسن نقوی، کور کمانڈر پشاور، خیبر پختونخوا کے چیف سیکریٹری، انسپکٹر جنرل پولیس اور دیگر سینئر سول و فوجی حکام نے بھی شرکت کی۔

گزشتہ ماہ سے اب تک مختلف جھڑپوں میں کم از کم 133 افراد جاں بحق اور 177 زخمی ہوچکے ہیں۔

ایپکس کمیٹی نے کرم میں صوبائی حکومت کی جانب سے جاری امن کی کوششوں کا جائزہ لیا۔ اجلاس کے شرکاء کو علاقے میں  امن و امان کی موجودہ صورتحال پر تفیصلات سے آگاہ کیا گیا۔

کمیٹی اس نتیجے پر پہنچی کہ کرم میں پائیدار امن بنکرز اور بھاری ہتھیاروں کے خاتمے کے بغیر حاصل نہیں کیا جا سکتا۔ کمیٹی نے کرم میں نجی طور پر تعمیر کردہ بنکرز کو ہر قیمت پر ختم کرنے کا عزم کیا۔

اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے ہتھیاروں کے پھیلاؤ کو روکنے کی ضرورت ہے اور بھاری ہتھیاروں کو ختم کرنے سے کرم میں تمام زمینی راستوں کو دوبارہ کھولنے میں مدد ملے گی۔

مزید برآں کمیٹی نے علاقے میں دواؤں اور دیگر ضروری اشیاء کی بروقت فراہمی کی بھی یقین دہانی کرائی۔

اجلاس میں نگران کمیٹی کو مصالحتی کوششوں کو تیز کرنے اور امن و امان برقرار رکھنے کے لئے گرینڈ جرگے کے ساتھ رابطے جاری رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے وفاقی حکومت پر زور دیا کہ وہ صوبے بھر میں امن و استحکام کے لئے موثر اقدامات کرے۔

وزارت داخلہ کے مطابق محسن نقوی نے کہا کہ ہم خیبر پختونخوا میں
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی صلاحیتوں کو بڑھانے کی مکمل حمایت کریں گے۔ کرم میں امن قائم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملک بھر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا اور سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ہر سطح پر اقدامات پر زور دیا۔

ایپیکس کمیٹی کے اجلاس سے قبل وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سے ملاقات کی اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ کرم میں امن قائم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیر داخلہ نے ایپیکس کمیٹی سے قبل وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی۔ وزارت داخلہ کے ایک بیان کے مطابق  دونوں رہنماؤں نے ضلع کرم میں امن قائم کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر داخلہ نے قبائلی ضلع میں پائیدار امن کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے ساتھ اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

کرم کا سانحہ

یہ ملاقات ایسے وقت ہوئی جب ہزاروں افراد کرم میں پھنسے ہوئے ہیں، جہاں قبائلی جھڑپوں کے باعث جولائی سے اب تک 200 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

علاقے کے رہائشیوں نے کرم ضلع کے کچھ حصوں میں جو افغانستان کی سرحد کے قریب واقع ہے، میں خوراک اور دواؤں کی کمی کی شکایت کی ہے کیونکہ حکام کو ان قبائل کے درمیان دہائیوں پرانی اراضی کے تنازعات کی وجہ سے دوبارہ شروع ہونے والی دشمنی کو ختم کرنے میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں ۔

یہ جھگڑے عموماً اراضی کے تنازعات کی وجہ سے دوبارہ شدت اختیار کرتے ہیں اور قبائل کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی ان جھگڑوں کو مزید بھڑکاتی ہے۔

منگل کو امدادی پروازیں پاراچنار پہنچیں جہاں نجی فلاحی تنظیم ایدھی کے سربراہ شیر گل نے کہا کہ وہ اس ہفتے کے باقی دنوں میں پشاور سے وادی کے لیے کئی پروازیں روزانہ کریں گے جو موسم پر منحصر ہوں گی۔

انہوں نے اے ایف پی کو بتایا کہ ہم ہر پرواز پر تقریباً 3 زخمیوں کو واپس لانے کا ارادہ رکھتے ہیں اور زخمیوں کے لیے دوائیں فراہم کریں گے۔