Business Recorder - Pakistan

وزیراعظم شہباز شریف کا بزنس فسیلیٹیشن سینٹرز کی جلد تکمیل پر زور
وزیراعظم شہباز شریف نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ پاکستان بھر میں بزنس فسیلیٹیشن سینٹرز کی تکمیل  کے عمل کو تیز کیا جائے۔

وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) سے جاری بیان کے مطابق، یہ ہدایات وزیر اعظم نے بورڈ آف انویسٹمنٹ (بی او آئی) کے منصوبوں اور اقدامات کی پیشرفت کے جائزے کے لیے منعقدہ اعلیٰ سطح اجلاس کے دوران دیں۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں کاروبار دوست ماحول کو یقینی بنانے کے لیے ریگولیٹری اصلاحات کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے ساتھ بی ٹو بی معاہدوں کو حتمی شکل دینے اور دستخط شدہ ایم او یوز پر عمل درآمد کے لئے ایک جامع اور موثر روڈ میپ تیار کیا جانا چاہئے۔

وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ سرمایہ کاری کے اہداف کو اس انداز میں مقرر کیا جانا چاہئے جس سے تیزی سے کامیابی کو یقینی بنایا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں موجود سرمایہ کاری کے مواقع کی مؤثر مارکیٹنگ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے، غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے بزنس فیسیلیٹیشن سینٹرز اور روڈ شوز کا انعقاد انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

اجلاس کے دوران وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ ملک کے 35 خصوصی اقتصادی زونز ( ایس ای زیڈ) کا جیوگرافک انفارمیشن سسٹم (جی آئی ایس) سروے مکمل کر لیا گیا ہے۔ اس کی تکمیل کے ساتھ، اب وسیع ڈیٹا دستیاب ہے جو خصوصی اقتصادی زونز میں جاری منصوبوں پر پیش رفت کو تیز کرنے میں مددگار ہوگا۔

اجلاس میں آگاہ کیا گیا کہ خصوصی اقتصادی زونز (ایس ای زیڈز) کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے 18 نکاتی پلان تشکیل دیا گیا ہے۔

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ متعدد چینی کمپنیوں کے ساتھ 200 سے زائد بی ٹو بی معاہدوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور 70 ملین ڈالر کی ایم او یوز پر دستخط کیے گئے ہیں۔

اجلاس میں ایز آف ڈوئنگ بزنس ایکٹ 2024 سے متعلق تجاویز بھی پیش کی گئیں۔

مجوزہ قانون سازی کے تحت بی او آئی کو ملک کے ریگولیٹری فریم ورک کی تشکیل نو کا اختیار دیا جائے گا تاکہ عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے نجکاری عبدالعلیم خان اور دیگر اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔