Business Recorder - Pakistan

رواں مالی سال ترسیلات زر 35 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گی، وزیر خزانہ
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ رواں مالی سال بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر کا حجم 35 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کا امکان ہے جب کہ مالی سال 24-23 میں یہ رقم 30.25 ارب ڈالر  ریکارڈ کی گئی  تھی ۔

کراچی میں اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی) میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ سرکاری اداروں (ایس او ایز) سے خزانے کو یومیہ 2.2 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔

ہم نے گزشتہ 10 سال میں 6 ٹریلین روپے کا نقصان برداشت کیا ہے، جو مالی سال 25 کے لئے 12.9 ٹریلین روپے کے محصولات جمع کرنے کے ہدف کا تقریبا 50 فیصد بنتا ہے۔

محمد اورنگ زیب کا خیال تھا کہ حکومت نجکاری کے ذریعے ان نقصانات پر قابو پانا چاہتی ہے۔

نجکاری، لبرلائزیشن اور ڈی ریگولیشن آگے بڑھنے کا راستہ ہے۔

سابق بینکر نے بتایا کہ  انوسٹرز کا منافع ملک سے باہر لے جانے میں حائل رکاوٹیں ختم کردی گئی ہیں ۔ دو ماہ کے دوران 2.20ارب ڈالرز منافع انوسٹرز نے بیرون ممالک بھجوایا ہے۔

اب وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے منتقلی پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ اب یہ کمرشل بینکوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ غیر ملکی کمپنیوں کو منافع اور ڈیویڈنڈ بھیجنے میں کسی قسم کی تاخیر کے بغیر سہولت فراہم کریں۔

ایک سوال کے جواب میں محمد اورنگ زیب نے کہا کہ روپے اور ڈالر کی قیمت کی شرح مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی طلب اور رسد پر منحصر ہے جبکہ حکومت کی بجائے مارکیٹ کی قوتیں شرح مبادلہ کو متعین کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے پائیدار اقتصادی ترقی کے حصول کے لئے برآمدات پر مبنی منصوبوں میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کو مدعو کرنے اور برآمدات میں اضافے کو ترجیح دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی معیشت 4 فیصد شرح نمو تک پہنچتی ہے تو کرنٹ اکاؤنٹ خسارے (سی اے ڈی) میں اضافے اور ادائیگیوں کے توازن کا مسئلہ پیدا ہوتا ہے کیونکہ ہم درآمدات پر مبنی معیشت چلا رہے ہیں۔

تاہم وزیرخزانہ نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا کہ پاکستان 4 فیصد شرح نمو کو کب عبور کرے گا۔