Business Recorder - Pakistan

دورہ پشاور: آرمی چیف کا دہشت گرد نیٹ ورک کے خاتمے کا عزم
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کے نیٹ ورک کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق آرمی چیف نے 19 نومبر کو ہونے والے نیشنل ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے تناظر اور جلد ہونے والے صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے پیش نظر  پشاور کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو خطے میں جاری انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور فیلڈ کمانڈرز بھی اس موقع پر موجود تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے فوجیوں کے بلند حوصلے، آپریشنل تیاری اور غیر متزلزل عزم کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ یہ قربانیاں مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی حوصلہ افزا اور غیر متزلزل لگن کی بنیاد ہیں۔

جنرل عاصم منیر نے دشمن دہشت گرد نیٹ ورکس کو ختم کرنے کے عزم کو دہرایا اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے غیر قانونی عناصر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آرمی چیف نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے قوم اور سکیورٹی فورسز کے اجتماعی عزم کو اجاگر کرتے ہوئے زور دیا کہ دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانا اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے یقین دلایا کہ مربوط اور بھرپور کارروائیوں کے ذریعے پاکستانی فوج، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر، پائیدار استحکام اور سلامتی کی ضمانت کے لیے امن کے دشمنوں کا پیچھا کرے گی۔

قبل ازیں آرمی چیف کی پشاور آمد پر کور کمانڈر پشاور نے ان کا استقبال کیا۔