Business Recorder - World

شمال مشرقی بھارت میں پولیس اسٹیشن پر حملے میں 10 افراد ہلاک
بھارتی ریاست منی پور میں پیر کو پولیس اسٹیشن پر حملے میں کوکی اقلیتی فورسز کے کم از کم 10 افراد ہلاک ہو گئے۔

ریاست کے ضلع جیری بام کے ڈپٹی کمشنر کرشنا کمار نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ پولیس اسٹیشن پر حملے کو پسپا کرنے کے دوران ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے جبکہ اب تک شرپسندوں کی 10 لاشیں برآمد کی جا چکی ہیں۔

یہ تشدد مئی 2023 میں منی پور میں ہندو میتی اکثریت اور بنیادی طور پر عیسائی کوکی برادری کے درمیان شروع ہونے والے تنازعے کا تازہ ترین واقعہ ہے۔

ہلاک ہونے والوں کا تعلق حمار لوگوں سے ہے، جو کوکی کے اندر ایک چھوٹا سا گروہ ہے۔

تشدد کا یہ واقعہ گزشتہ ہفتے ضلع میں کوکی خاتون کی جلی ہوئی لاش ملنے کے بعد سامنے آیا ہے۔

تشدد میں اب تک کم از کم 200 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور ریاست کے مختلف حصوں میں برادریاں متحارب گروہوں میں تقسیم ہو چکی ہیں، جو جنگ زدہ میانمار کی سرحد سے متصل ہے۔

مہینوں تک نسبتا پرسکون رہنے کے بعد ستمبر میں تشدد میں کم از کم 11 افراد ہلاک ہو گئے تھے، جن میں مبینہ طور پر باغیوں نے راکٹ فائر کیے تھے اور ڈرون سے بم گرائے تھے۔

میتی اور کوکی برادریوں کے درمیان دیرینہ تناؤ زمین اور سرکاری ملازمتوں کے لئے مسابقت کے گرد گھومتا ہے۔

انسانی حقوق کے کارکنوں نے مقامی رہنماؤں پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ سیاسی فائدے کے لیے نسلی تقسیم کو بڑھاوا دے رہے ہیں۔

منی پور میں وزیر اعظم نریندر مودی کی ہندو قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت ہے۔