Business Recorder - Pakistan

وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کیلئے ریاض پہنچ گئے
وزیراعظم شہبازشریف عرب اسلامک سمٹ میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے۔

وزیرِاعظم شہباز شریف سعودی عرب کے شہر ریاض پہنچے جہاں وہ عرب-اسلامی سربراہی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

ریاض کے رائل ائر پورٹ ٹرمینل پہنچنے پر ریاض کے ڈپٹی گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمٰن بن عبدالعزیز، سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر اور دیگر سینئر سفارتی عملے نے وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔

وفاقی وزیر برائے اطلاعات  عطاء اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا “… میں غزہ کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے اور فلسطینی عوام کے حقوق کے لئے ایک آواز میں بات کرنے اور علاقائی امن کے لئے اپنے اجتماعی مطالبے کا اعادہ کرنے کے لئے بلائے جانے والے مشترکہ عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں مسلم امہ کے رہنماؤں کے ساتھ شامل ہوں گا۔