Business Recorder - Sports

چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارت کے پاکستان آنے سے انکار پر متبادل منصوبے موجود ہیں، ای سی بی سربراہان
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے سربراہان کو یقین ہے کہ اگر بھارت چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستان کا دورہ نہیں کرتا تو اس کا حل نکالا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹورنامنٹ کے نشریاتی حقوق کے تحفظ کے لئے ہندوستان کی شرکت ضروری ہے۔

پاکستان نے 2017 میں انگلینڈ میں چیمپئنز ٹرافی کا آخری ایڈیشن جیتا تھا اور وہ 19 فروری سے 9 مارچ تک ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا۔

اپنے کشیدہ سیاسی تعلقات کی وجہ سے بھارت نے 2008 کے بعد سے پاکستان کا دورہ نہیں کیا جبکہ روایتی حریف ٹیمیں صرف کثیر ملکی ایونٹس میں ہی ایک دوسرے کیخلاف مدمقابل آئی ہیں۔

پاکستان نے گزشتہ سال ایشیا کپ کی میزبانی بھی کی تھی تاہم ایونٹ کے فاتح بھارت نے اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے جسے منتظمین نے ’ہائبرڈ ماڈل‘ قرار دیا تھا۔ اس وقت بھارت نے کہا تھا کہ انہیں اپنی حکومت کی جانب سے دورہ پاکستان کی اجازت نہیں ملی۔

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے نائب صدر راجیو شکلا نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارت کے دورہ پاکستان کے حوالے سے حتمی فیصلہ حکومت کرے گی۔

ای سی بی کے سربراہ رچرڈ گولڈ نے بدھ کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ پاکستان بھارت کے دورے کی توقع کر رہا ہے۔

گولڈ اور ای سی بی کے چیئرمین رچرڈ تھامسن انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان میں موجود ہیں اور انہوں نے ملتان میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام سے ملاقات کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ایسا نہیں ہوتا ہے تو بہت سارے مختلف متبادل اور ہنگامی منصوبے دستیاب ہیں، میں نے نہیں سوچا ہوگا (یہ بھارت کے بغیر کھیلا جائے گا) کیونکہ اگر آپ بھارت کے بغیر چیمپیئنز ٹرافی کھیلتے ہیں تو نشریاتی حقوق موجود نہیں ہوں گے اور ہمیں ان کی حفاظت کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ ہم پاکستان میں بھرپور مقابلہ کر سکیں گے۔

تھامپسن نے رواں سال امریکہ میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں فریقین کے اجلاس کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ تمام فریقین کسی سمجھوتے پر پہنچ جائیں گے۔

تھامسن نے مزید کہا کہ یہاں جغرافیائی سیاست ہے اور اس کے بعد کرکٹ کی جغرافیائی سیاست ہے، مجھے لگتا ہے کہ وہ ایک راستہ تلاش کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب ان دو ممالک کے درمیان میچ ہوتا ہے تو اس خطے میں ہمیشہ سیکیورٹی خدشات ہوتے ہیں۔ یہی چیز غالباً اہم فیصلے لے گی۔

تاہم انہوں نے یہ بھ کہا کہ میں جانتا ہوں کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اتنے ہی خوشگوار ہیں جتنے اس وقت ہو سکتے ہیں ہم نے اس کا مشاہدہ نیو یارک میں ٹی 20 ورلڈ کپ میں دیکھا تھا۔