Business Recorder - Sports

رافیل نڈال کا پروفیشنل ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
22 گرینڈ سلیم سنگلز ٹائٹل جیتنے والے ہسپانوی ٹینس اسٹار رافیل نڈال نے پروفیشنل ٹینس کو خیرباد کہنے کا اعلان کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ ڈیوس کپ کے فائنل کے بعد ٹینس کی دنیا سے ریٹائر ہورہے ہیں۔

ریکارڈ 14 فرنچ اوپن ٹائٹل جیتنے والے 38 سالہ کھلاڑی نے ایک ویڈیو میں کہا کہ یہ کچھ مشکل سال رہے ہیں اور خاص طور پر یہ آخری سال بہت مشکل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں بہت پرجوش ہوں کہ میرا آخری ٹورنامنٹ ڈیوس کپ ہوگا جس میں اپنے ملک کی نمائندگی کروں گا۔ اس کے اختتام پر میرا کیریئر بھی ختم ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری اولین خوشیوں میں سے ایک ایک 2004 کا سیویلا فائنل تھا۔

ڈیوس کپ ناک آؤٹ مرحلہ 19 سے 24 نومبر تک کھیلا جائے گا۔

نڈال کا کیریئر انجری کی وجہ سے متاثر ہوا ہے اور وہ 2023 کے فرنچ اوپن سے باہر ہوگئے تھے اور اس سال جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو کے ہاتھوں پہلے راؤنڈ میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ انہوں نے 2022 میں اپنا آخری رولینڈ گاروس ٹائٹل جیتا تھا اور پیرس کلے کو 4-112 سے ریکارڈ ساز شکست دی تھی۔