Business Recorder - Markets

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں معمولی اضافہ
انٹر بینک مارکیٹ میں منگل کے کاروباری روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 0.03 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں قدر 7 پیسے بڑھنے کے بعد روپیہ 277 روپے 80 پیسے پر بند ہوا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعداد و شمار کے مطابق پیر کے روز روپے کی قدر 277.87 روپے پر بند ہوئی تھی۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس پر کرنسی مارکیٹ اب نظر رکھ رہی ہے جس نے پاکستان کی 37 ماہ کی توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کو 25 ستمبر کو اپنے ایجنڈے میں شامل کرلیا ہے۔

نومبر میں ہونے والے اپنے اگلے اجلاس میں امریکی مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود میں مزید 50 بیسس پوائنٹس کی کٹوتی کا امکان روپے اور دیگر ایشیائی کرنسیوں کے لیے مددگار ثابت ہوگا۔

سی ایم ای فیڈ واچ ٹول کے مطابق، اس اجلاس میں شرح سود میں 50 فیصد کٹوتی کے امکانات اب ایک ہفتہ پہلے کے 30 فیصد سے بڑھ کر 54 فیصد ہو گئے ہیں۔ ایک ماہ قبل یہ شرح صرف 10 فیصد تھی۔

پیر کے روز فیڈرل حکام نے لیبر مارکیٹ کے تحفظ کے لیے شرح سود میں مزید کٹوتی کی حمایت کی ہے، حالانکہ وہ قرض لینے کی لاگت میں کمی کی رفتار غیر یقینی ہے۔

اب توجہ جمعرات کو فیڈ کے چیئرمین جیروم پاول کے ریمارکس پر مرکوز ہے۔

منگل کے روز تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جو کرنسی کی برابری کا ایک اہم اشارہ ہے، جس کی وجہ سب سے بڑے درآمد کنندہ چین کی جانب سے تازہ مالیاتی محرک کی خبریں ہیں، اور خدشہ ہے کہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اہم پیداواری خطے سے سپلائی کو متاثر کر سکتی ہے۔