Business Recorder - Pakistan

’ای آفس بہتر عوامی خدمات فراہم کرے گا، شفافیت کو یقینی بنائے گا‘
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے زیر انتظام وزارتوں اور محکموں میں ای آفس سسٹم کے استعمال کا بنیادی مقصد عوام کو بہتر خدمات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ حکومتی نظام میں شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی حکومت کے زیر انتظام وزارتوں اور محکموں کو ای آفس پر منتقل کرنے کے حوالے سے اہم جائزہ اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر مملکت برائے انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی شیزہ فاطمہ خواجہ، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسن افضل اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ اس نظام سے قومی خزانے کو اربوں روپے کی بچت ہو سکتی ہے اور کاغذ کے کم استعمال سے ماحولیات پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

انہوں نے ای آفس کے نظام کو آسان بنانے اور اس کی سکیورٹی کی بھی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے چینی کمپنی ہواوے کے ساتھ تعاون کے معاہدے سے متعلق امور پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس کو ای آفس سسٹم، اس پر عمل درآمد اور اصلاحات پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔

اس نظام کی کامیابی کے جائزے کے لیے کارکردگی کے کلیدی اشارے ترتیب دیے جا رہے ہیں۔ جبکہ نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی اوور ہالنگ بھی شروع کر دی گئی۔اس میں مزید اضافہ کیا گیا ہے۔