Business Recorder - Pakistan

احمد فرہاد اغوا کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے ریمارکس حیران کن ہیں، وزیر قانون
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ احمد فرہاد اغوا کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے ریمارکس پر حیران ہوں اور ایسا لگتا ہے کہ عدالت نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاست دانوں اور ججوں سمیت ہر کسی کو رواداری کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔

وزیر قانون نے کہا کہ ججوں کو اپنے فرائض سرانجام دینے چاہئیں اور اپنے ضابطہ اخلاق کی پاسداری کرنی چاہیے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہر ملک میں احمد فرہاد جیسے لاپتہ افراد کے کیسز موجود ہیں۔

شاعر احمد فرہاد کے بارے میں نذیر تارڑ نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ اس وقت اس کیس کی سماعت کر رہی ہے، انہوں نے میڈیا کی جانب سے اس خبر کو سنسنی خیز بنانے پر تشویش کا اظہار کیا۔

وزیر قانون کے مطابق پاکستان میں اختیارات کی واضح تقسیم میں حکومت، مقننہ اور عدلیہ ں کے الگ الگ فرائض ہیں۔

قبل ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا تھا کہ جبری گمشدگیوں میں ملوث افراد کو سزائے موت دینے کے لیے قانون سازی ہونی چاہیے۔

جسٹس کیانی نے یہ ریمارکس لاپتہ شاعر احمد فرہاد کی اہلیہ کی جانب سے شوہر کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کے دوران دیے۔

سماعت کے دوران جج نے کہا کہ لاپتہ افراد کے بارے میں زیادہ بات کرنے والے لوگ لاپتہ ہو رہے ہیں، شاعر کو لاپتہ افراد کے بارے میں بات کرنے پر اٹھایا گیا اور یہ شرم کی بات ہے کیونکہ تمام لوگ جانتے ہیں کہ کون کیا کر رہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جبری گمشدگیوں کے ذمہ دار ہوم سیکریٹری اور سیکریٹری دفاع ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ضرورت پڑی تو وزیراعظم کو طلب کریں گے اور اگر انہوں نے اغوا کاروں کے خلاف کارروائی نہیں کی تو انہیں پیکنگ کرکے بھیج دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے آئی جی سے کہا تھا کہ اگر کوئی لاپتہ ہوتا ہے تو اس کی ذمہ داری اس پر ہوگی۔