Business Recorder - Pakistan

پاکستان سرمایہ کاری کیلئے ترجیحی ملک ہے، سعودی وزیر
معاون وزیر برائے سرمایہ کاری سعودی عرب ابراہیم المبارک نے کہا کہ  حکومت اور کاروباری ادارے پاکستان کو  سرمایہ کاری اور کاروبار کیلئے ترجیحی ملک سمجھتے ہیں۔

پیر کو اسلام آباد میں پاکستان، سعودی عرب سرمایہ کاری فورم سے خطاب کرتے ہوئے، ابراہیم المبارک، جو سعودی وفد کی قیادت بھی کر رہے ہیں، نے کہا کہ آج کے دورے کی اہمیت گزشتہ دورے  سے زیادہ ہے، پاکستان سعودی عرب کا ایک اہم اسٹریٹجک پارٹنر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری شراکت داری اور لازوال دوستی ہماری مشترکہ اقدار، باہمی اعتماد، مشترکہ مذہبی عقائد اور ثقافتی پس منظر میں مضبوطی سے جڑی ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب کو 20 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کا گھر ہونے پر فخر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وژن 2030 کے تحت سعودی عرب اپنی تاریخ کی سب سے جامع تبدیلی سے گزر رہا ہے۔ سعودی حکومت اور کمپنیاں پاکستان کو  سرمایہ کاری اور کاروبارکیلئے ترجیحی ملک سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کی معیشت، آبادی، ٹیلنٹ، محل وقوع اور قدرتی وسائل کی عظیم صلاحیت پر یقین رکھتے ہیں۔ اس لیے ہم حکومت پاکستان کی جانب سے دی گئی  دعوت کے لیے بہت شکر گزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی کمپنیوں کی کامیابی کی کہانیاں ہیں جبکہ وہ  عالمی سطح پر  موجودگی کی خواہشمند ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کو اپنے اہم عالمی شراکت داروں میں سے ایک کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں۔

سعودی  وزیر نے کہا کہ ہم پختہ یقین رکھتے ہیں کہ ہمارا سفر نہ صرف ہمارے لئے بلکہ دنیا بھر میں ہمارے شراکت داروں کے لیے فائدہ مند ہو سکتا ہے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا تجارتی وفد پاکستانی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط کرنے کے لیے اتوار کو پاکستان پہنچا۔

ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ زراعت، ٹیکنالوجی، ریٹیل اور کارپوریٹ سیکٹر سے تعلق رکھنے والی 30 سے ​​زائد سعودی کمپنیوں کے سربراہان اس وفد کا حصہ ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس دورے سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو تقویت ملے گی اور پاکستان سعودیہ اقتصادی تعلقات کو نئی رفتار ملے گی، جیسا کہ وزیر اعظم کے حالیہ دورہ سعودی عرب کے دوران تصور کیا گیا تھا۔