Business Recorder - Pakistan

نواز شریف سے پارٹی صدارت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کی ہے، رانا ثنا
ن لیگ کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ن لیگ کے بانی نواز شریف سے پارٹی کی صدارت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کی گئی ہے۔

رانا ثناء اللہ نے ان خیالات کا اظہار جمعے کو لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ثناء اللہ نے کہا کہ پارٹی قیادت نواز شریف کی وطن واپسی پر انہیں یہی مشورہ دے گی۔

تین بار وزیراعظم رہنے والے ن لیگ کے بانی نواز شریف کو 2018 میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پارٹی کی صدارت سے ہاتھ دھونا پڑے۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو ایک سازش کے ذریعے پارٹی کی صدارت سے ہٹایا گیا، تاہم مسلم لیگ ن کے بانی کو عدالت نے بری کر دیا ہے اور اب وہ پارٹی کی باگ ڈور سنبھال سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں پارٹی عوام کی بہتر خدمت کرے گی۔

پنجاب حکومت کی کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مریم نواز شریف عوام کو ریلیف دینے کے لیے انتھک محنت کر رہی ہیں۔

گزشتہ سال لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو مسلم لیگ (ن) کے صدر کے طور پر بحال کرنے کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

عدالت نے کہا تھا کہ عدالت عالیہ کیس لینے کی مجاز نہیں کیونکہ نواز شریف کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے نااہل قرار دیا تھا۔