Business Recorder - Opinion

علاقائی اقتصادی تعاون
اب اس صورتحال پر نظرثانی کی ضرورت ہے اور ہر باشعور شخص اس بات سے اتفاق کرے گا کہ دو پڑوسی ممالک ہمیشہ کے لیے لڑ نہیں سکتے، خاص طور پر توانائی کی معیشت اور توانائی کی ضروریات کے پیش نظر۔

اس موضوع کی دیگر تفصیلات پر غور کرنے سے پہلے یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ برصغیر پر برطانوی راج کے دوران مشرق وسطیٰ کے معاملات وائسرائے ہند کے زیر انتظام تھے۔ ہندوستانیوں کے مشرق وسطیٰ کی  ریاستوں کے ساتھ بہت گہرے تعلقات ہیں۔

موجودہ صورتحال دوسری عالمی جنگ کے بعد ہونے والے واقعات  کا نتیجہ ہے۔ ایسے ہی ایک تاریخی واقعہ میں بڑی دلچسپ تصویر پیش کی گئی ہے۔

نیڈوس ہوٹل لاہور کی بنیاد 1880 میں (اب آواری ہوٹل ہے) مائیکل ایڈم نیڈو نے رکھی تھی، جو قرون وسطیٰ کے بندرگاہی شہر راگوسا (ڈبروونک) سے آئے تھے۔ نیڈوس نے اپنا پہلا ہوٹل 1880 میں لاہور میں بنایا تھا اور یہ ایک شاندار اور خوبصورت عمارت کے طور پر جانا جاتا تھا جو لاہور کے ایک بہترین علاقے میں واقع ہے جو مال روڈ
پرہے، میلا رام کی عمارت سے ملحق ہے (جہاں اب واپڈا ہاؤس کھڑا ہے)۔

مائیکل ایڈم نیڈو کا بیٹا ہیری تاجر تھا؛ ہیری نے کشمیری لڑکی سے شادی کی۔ ان کی بیٹی اکبر جہاں (بعد میں شیخ عبداللہ کی اہلیہ) مری کے پہاڑی تفریحی مقام میں کانونٹ آف جیسس اینڈ میری میں رہائش پذیر تھیں۔

نامور مصنف طارق علی نے اپنی کتاب ’’سردیوں کی تلخ ٹھنڈ‘‘ میں اکبر جہاں کی کرنل ٹی ای کے ساتھ پہلی شادی کے بارے میں لکھا ہے۔ لارنس (لارنس آف عریبیہ) کہتا ہے اس کی لاہور میں1928 میں شادی ہوئی۔ ، جب ایک 17 سالہ اکبر جہاں اسکول چھوڑ کر لاہور واپس آئی، برطانوی ملٹری انٹیلی جنس کی ایک سینئر شخصیت نے اپر مال پر واقع نیڈوس ہوٹل میں چیک ان کیا۔ کرنل ٹی ای لارنس نے  افغانستان میں شاہ امان اللہ کی   برطانیہ مخالف حکومت کو غیر مستحکم کرنے میں چند ہفتے گزارے تھے۔

افغانستان میں ایک عرب عالم کرم شاہ کے بھیس میں سیاہ پروپیگنڈا مہم کا اہتمام کیا گیا، جس کا مقصد  قبائل کے مذہبی جوش کو بھڑکا کر خانہ جنگی کو ہوا دینا تھا۔ مشن پورا کرکے  وہ لاہور روانہ ہو گئے۔ اکبر جہاں نے ان سے اپنے والد کے ہوٹل میں ملاقات کی ۔ جہاں ان کے والد نے اصرار کیا کہ وہ فوراً شادی کر لیں۔ جو انہوں نے کرلی. تین ماہ بعد، جنوری 1929 میں، امان اللہ کا تختہ الٹ دیا گیا اور ان کی جگہ ایک برطانوی نواز حکمران آیا۔ 12 جنوری کو لاہور میں کپلنگ کے پرانے اخبار سامراجی سول اینڈ ملٹری گزٹ نے لارنس اور کرم شاہ کے تقابلی خاکے شائع کیے تاکہ اس تاثر کو تقویت ملے کہ وہ دو مختلف لوگ ہیں۔ کئی ہفتوں بعد، کلکتہ کے اخبار لبرٹی نے اطلاع دی کہ ’کرم شاہ‘ درحقیقت ’برطانوی جاسوس لارنس‘ تھا۔  جس کے بعد حکام نے اسے برطانیہ واپس آنے کو کہا۔ کرم شاہ پھر کبھی نظر نہیں آیا۔ نیڈوس نے اپنی بیٹی کے لیے طلاق پر اصرار کیا ۔ چار سال بعد شیخ عبداللہ اور اکبر جہاں کی سری نگر میں شادی ہوئی۔ اس کی پچھلی شادی اور طلاق کی حقیقت کبھی بھی راز نہیں تھی۔ صرف اس کے پہلے شوہر کا اصل نام پوشیدہ تھا۔
اس کہانی کو بیان کرنے کا مقصد مشرق وسطیٰ اور ہندوستان کے درمیان گہرے تعلقات کو ظاہر کرنا ہے۔ افغانستان میں موجودہ واقعات کا قریبی جائزہ لینے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہاں چیزیں ہمیشہ ایک جیسی رہی ہیں مذہبی جوش، خانہ جنگی اور ’جاسوس کا کردار۔
ہمیں تاریخ سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے۔
بصرہ (کویت، آبادان، خرم شہر) اور ممبئی کے درمیان فاصلہ صرف 2600 کلومیٹر ہے۔ اسے موجودہ دنیا میں ایک چھوٹی پائپ لائن سمجھا جاتا ہے۔ یہاں پہلے ہی خام تیل کی 10 سے زیادہ پائپ لائنیں ہیں جن کی لمبائی 3000 کلومیٹر سے زیادہ ہے۔

تاریخ بتاتی ہے کہ تمام بڑے واقعات بالآخر معاشی وجوہات پر مبنی ہوتے ہیں۔ قابل تجدید  توانائی  کی ترقی کے باوجود فوسل فیول برصغیر کے پسماندہ ممالک کے لیے بہت اہم ہے۔ مشرق وسطیٰ میں تیل ہے اور برصغیر پاک و ہند سب سے بڑا خریدار ہے۔ تاخیر اور رکاوٹیں ہو سکتی ہیں۔ تاہم پائپ لائن کے ذریعے  حتمی  معاہدہ ناگزیر ہے۔

معاشی توازن میں سب سے بڑا عنصر جو کردار ادا کرے گا، وہ امریکی پابندیوں کے باوجود بھارت کی جانب سے ایرانی تیل کی درآمد ہے۔

ایران سے تیل خلیج فارس اور خلیج عمان سے ہوتا ہوا آتا ہے، جہاں حوثیوں کی  موجودگی بھی ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم  کے سربراہی اجلاس کے موقع پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے درمیان ایران سے تیل کی درآمدات کی بحالی پر بات چیت کا امکان ہے۔ امریکی پابندیوں کے  بعد ہندوستان نے 2019 میں ایران سے تیل خریدنا بند کردیا تھا۔ پابندی سے پہلے بھارت  ایرانی خام تیل کا تیسرا سب سے بڑا خریدار تھا۔ درحقیقت 2007-2009 کے درمیان سعودی عرب کے بعد ایران تیل پیدا کرنے والا دوسرا بڑا ملک تھا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ایران کے  بعد بھارت نے  امریکا سے تیل درآمد کرکے اپنی ضرورت کوپورا کیا۔ تاہم،2023 میں  ہندوستان کی تیل کی درآمدات میں امریکا کا حصہ آدھا رہ گیا اور روس تیسرا  بڑا  تیل فراہم کرنے والا ملک بن گیا۔ 2023 میں ہندوستان کی خام تیل کی درآمدات میں روس کا حصہ 14 فیصد کے قریب تھا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ آخری بار  1980 کی دہائی میں روس اس مقدار میں بھارت کو تیل فراہم کرتا تھا، جب وہ سوویت یونین کا حصہ تھا۔ بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافے، پیٹرولیم مصنوعات کی مقامی کھپت، وبائی مرض کی واپسی اور روس کے خلاف امریکی پابندیوں کے ساتھ ہی  ایران بھارت کے لیے تیل کا بڑا شراکت دار بن سکتا ہے۔