Business Recorder - Editorials

خطرناک اسکولوں کی عمارتوں کا سروے خوش آئند اقدام
ضلعی تعلیمی اتھارٹی (ڈی ای اے) راولپنڈی کی جانب سے خطرناک قرار دی گئی 143 اسکولوں کی عمارتوں کا تفصیلی سروے کرانے کا فیصلہ خوش آئند اقدام ہے۔ تعلیمی ادارے چلانے والے حکام کی اولین ذمہ داری ہونی چاہیے کہ بچوں، اساتذہ اور دیگر اسکول ملازمین کی حفاظت یقینی بنائیں اور اس معاملے میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔

پاکستان میں گزشتہ چند برسوں کے دوران اسکولوں اور ٹیوشن سینٹرز کی عمارتیں منہدم ہونے کے کئی افسوس ناک واقعات پیش آچکے ہیں جن میں معصوم بچے جاں بحق جبکہ اساتذہ اور معاون عملے سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے۔ ان سانحات کی شدت خاص طور پر تشویش ناک ہے۔ مئی 2026 میں ڈیرہ غازی خان کے ایک نجی اسکول کے کلاس روم کی چھت گرنے سے کم از کم چار بچے جاں بحق اور 20 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

اس واقعے کے بمشکل دو ماہ بعد لاہور کے علاقے کاہنہ میں ایک نجی ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے 14 بچے جاں بحق ہوگئے۔ اس سے بھی حالیہ واقعے میں پشاور کے ایک اسکول کی چھت منہدم ہونے سے 33 افراد جان کی بازی ہار گئے جن میں 32 طلبہ اور ایک خاتون ٹیچر شامل تھیں۔ یہ دلخراش واقعات غفلت، غیر محفوظ تعمیرات اور عمارتوں کی حفاظت سے متعلق ضوابط پر ناکافی عملدرآمد کے سنگین نتائج کو اجاگر کرتے ہیں۔

اس تناظر میں راولپنڈی انتظامیہ کا سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کا معائنہ کرنے، غیر محفوظ عمارتوں کی نشاندہی کرنے اور طلبہ کو ممکنہ طور پر خطرناک کلاس رومز سے محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا فیصلہ قابلِ تحسین ہے۔ یہ امر خاص طور پر اطمینان بخش ہے کہ طلبہ کو خطرناک کمروں میں کلاسیں جاری رکھنے دینے کے بجائے محفوظ کمروں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پانچ سرکاری اسکولوں میں تعمیرِ نو اور مرمت کا کام بھی شروع کردیا گیا ہے۔

تاہم خطرناک عمارتوں کی نشاندہی اور سروے کا عمل محض ایک انتظامی کارروائی یا ایک مرتبہ کی سرگرمی بن کر نہیں رہنا چاہیے۔ حکام کو یقینی بنانا ہوگا کہ معائنے جامع، تکنیکی اعتبار سے مستند اور ماہر اسٹرکچرل انجینئرز کے ذریعے کرائے جائیں۔ نجی اسکولوں کی جانب سے جمع کرائے گئے آرکیٹیکٹس کے سرٹیفکیٹس کو من و عن قبول کرنے کے بجائے ان کی آزادانہ طور پر تصدیق کی جائے۔ عمارتوں کے مقررہ ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی تعلیمی ادارے کا احتساب کیا جانا چاہیے۔

مزید برآں تمام صوبائی حکومتوں کو چاہیے کہ وہ سرکاری اور نجی، دونوں طرح کے تعلیمی اداروں کے لیے باقاعدہ معائنے اور نگرانی کا نظام قائم کریں۔ اسکولوں کے لیے مقررہ وقفوں سے عمارتوں کی ساختیاتی سلامتی کے سرٹیفکیٹس حاصل کرنا لازمی قرار دیا جائے جبکہ غیر محفوظ عمارتوں میں قائم تعلیمی اداروں کو طلبہ اور عملے کی زندگیوں کو غیر ضروری خطرات سے دوچار کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔ مجوزہ اسکول مینجمنٹ کونسلز اور داخلی آڈٹ کمیٹیاں بھی شفافیت اور بروقت مرمت و دیکھ بھال یقینی بنانے میں مثبت کردار ادا کرسکتی ہیں، بشرطیکہ انہیں مناسب اختیارات دیے جائیں اور ان کا بھی احتساب کیا جائے۔

آخرکار تعلیم کا مقصد صرف کلاس رومز، درسی کتب اور قابل اساتذہ کی فراہمی نہیں بلکہ طلبہ کو ایسا محفوظ ماحول فراہم کرنا بھی ہے جہاں وہ بلا خوف و خطر تعلیم حاصل کرسکیں۔ راولپنڈی انتظامیہ کا یہ اقدام ملک کے دیگر اضلاع کے لیے بھی قابلِ تقلید ہونا چاہیے۔ بچوں کو ایسے سانحات سے محفوظ رکھنا جن سے بچاؤ ممکن ہے، قومی ترجیح ہونی چاہیے، نہ کہ ایسا معاملہ جس پر صرف کبھی کبھار توجہ دی جائے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

سونے کی چمک میں لپٹی قیاس آرائیاں
وزارتِ تجارت کی جانب سے زیورات کی برآمدات کے لیے مالیت میں اضافے (ویلیو ایڈیشن) کی شرح فیصد کے بجائے فی گرام مقررہ ڈالر نرخ متعارف کرانے کی تجویز بظاہر ایک سادہ طریقہ کار وضع کرنے کی کوشش دکھائی دیتی ہے، تاہم اس تجویز نے جوابات سے زیادہ نئے سوالات کھڑے کردیے ہیں۔

چوڑیاں اور چینز کے لیے فی گرام کم از کم ڈیڑھ ڈالر، دیگر سادہ زیورات کے لیے 2 ڈالر اور نگینوں سے جڑے زیورات کے لیے 4 ڈالر مالیت میں اضافے کی حد مقرر کرنے سے برآمد کنندگان کو اس بارے میں بہت کم وضاحت ملتی ہے کہ نظرثانی شدہ نظام کس طرح کام کرے گا، ان نرخوں کا تعین کن بنیادوں پر کیا گیا ہے اور ملک کو اس سے کیا فائدہ حاصل ہوگا۔ یہ تجویز اب کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے سامنے ہے، تاہم بظاہر اس حوالے سے ضروری وضاحتیں ابھی پیش کی جانی باقی ہیں۔

موجودہ قواعد ایس آر او 760(آئی)/2013 کے تحت زیورات کی تینوں اقسام کے لیے بالترتیب 8، 12 اور 13 فیصد کم از کم ویلیو ایڈیشن (مالیت میں اضافے) کی شرط عائد کرتے ہیں۔ برآمد کنندگان کا مؤقف ہے کہ ان شرح کو سونے کی عالمی قیمتوں سے منسلک کرنے کے باعث ان پر مالی بوجھ بڑھ گیا ہے حالانکہ زیورات کی تیاری میں ہونے والا کام مجموعی طور پر تقریباً وہی رہتا ہے۔ اس شکایت پر غور کیا جانا چاہیے۔ تاہم، نئے ڈالر نرخوں کا اطلاق اور ان کی تصدیق آخر کس طرح کی جائے گی؟ کیا حساب کتاب میں سونے کا خالص وزن، زیورات کا مجموعی وزن یا خالص پن اور نگینوں کا وزن نکالنے کے بعد قیمتی دھات کی اصل مقدار شمار کی جائے گی؟ کسٹمز حکام حقیقی پیداواری مالیت اور ہیر پھیر پر مبنی انوائسز میں فرق کیسے کریں گے؟ اور کون سا آزادانہ ڈیٹا اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ یہ مخصوص نرخ تجارتی حقائق سے مطابقت رکھتے ہیں؟

اس تجویز کی وضاحت میں افرادی قوت اور مزدوری کا پہلو خاص طور پر نمایاں طور پر نظرانداز کیا گیا ہے۔ زیورات کی تیاری میں ہنرمندی، ڈیزائننگ، فنشنگ اور نگینوں سے جڑے زیورات کی صورت میں نمایاں طور پر مختلف مہارتوں اور خام مال کی ضرورت ہوتی ہے۔ مختلف مصنوعات اور تیار کنندگان کے لحاظ سے اجرت اور پیداواری لاگت بھی مختلف ہوتی ہے، انہیں کسی ایک سرکاری ڈالر نرخ کے مطابق طے نہیں کیا جا سکتا۔کیا مجوزہ حد کا مقصد مزدوری کے اخراجات کی عکاسی کرنا ہے، سونے کی مالیت سے زائد کم از کم برآمدی آمدن کو یقینی بنانا ہے یا ان دونوں اخراجات کو ملا کر کوئی شرح مقرر کرنا ہے؟ اگر اس تجویز کا مقصد ویلیو ایڈیشن کی شرط کو سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ سے الگ کرنا ہے تو مزدوری کے اخراجات اور شرحِ مبادلہ میں تبدیلی کے ساتھ مقررہ نرخوں پر نظرثانی کا کیا طریقہ کار اختیار کیا جائے گا؟ وزارتِ تجارت پر لازم ہے کہ وہ برآمد کنندگان اور پالیسی سازوں کو محض نرخوں کی فہرست دینے کے بجائے ان کے تعین کا مکمل حساب کتاب فراہم کرے۔

اس کے بعد سبسڈی کا معاملہ بھی سامنے آتا ہے۔ ویلیو ایڈیشن کی لازمی حد میں کمی بذاتِ خود نقد سبسڈی کے مترادف نہیں ہے۔ تاہم زیورات کی برآمدات ایسے مراعاتی نظام کے تحت ہوتی ہیں جن میں اہل خام مال اور دیگر اشیا کی درآمد پر معمول کے درآمدی ڈیوٹیز اور ٹیکسوں سے چھوٹ دی جاتی ہے۔ اگر مجوزہ تبدیلی سے برآمد کنندگان کے لیے اضافی مالیت ثابت کرنے کی لازمی شرط میں نمایاں کمی آتی ہے تو حکومت کو واضح کرنا چاہیے کہ آیا اس سے ان مراعات کا معاشی فائدہ یا زیورات کی برآمدات سے متوقع زرمبادلہ کی آمدن متاثر ہوگی۔ موجودہ سونے کی قیمتوں کے مطابق دونوں طریقہ کار کے تحت کتنی ویلیو ایڈیشن درکار ہوگی؟ تقابلی جائزے کے بغیر اس تبدیلی کے حجم اور اس کے ممکنہ اثرات کا اندازہ لگانا ممکن نہیں۔

حکومت کے اندر اس معاملے پر اختلاف بھی مزید حیران کن ہے۔ صنعتی نمائندے مقررہ ڈالر نرخوں کے حامی ہیں جبکہ وزیر  صنعت نے فیصد کی بنیاد پر موجودہ نظام برقرار رکھنے کی حمایت کی ہے۔ سوال یہ ہے کہ اس مؤقف کے پیچھے کون سی معاشی وجوہات ہیں؟ کیا ان میں سے کوئی ایک طریقہ پیداواری لاگت کا بہتر اندازہ پیش کرتا ہے، زرمبادلہ کی آمدن کے تحفظ میں زیادہ مؤثر ہے یا نظام کے غلط استعمال کی روک تھام کرتا ہے؟ وزارتوں، پارلیمانی کمیٹیوں اور صنعتی تنظیموں کے درمیان طویل مشاورت کے بعد ان بنیادی دلائل کو عوام کے سامنے آنا چاہیے۔ حکومت کے ایک حصے کے اعتراضات کی وضاحت کیے بغیر کسی ایک فارمولے کا اعلان کرنا غیر یقینی صورت حال ختم کرنے کے بجائے ایک نئی نوعیت کی غیر یقینی صورت حال پیدا کرنے کے مترادف ہے۔

اس معاملے میں آئی ایم ایف پروگرام کو بھی مدنظر رکھنا ضروری ہے۔ پاکستان نے نئے مالیاتی مراعاتی اقدامات، بشمول سبسڈیز اور ترجیحی ٹیکس سہولتوں سے گریز کرنے کا عہد کر رکھا ہے۔ برآمدات کے لیے کم از کم ویلیو ایڈیشن کی شرط میں ضابطہ جاتی تبدیلی لازماً اس عہد کی خلاف ورزی نہیں بنتی۔ تاہم، اگر اس کے نتیجے میں اضافی ٹیکس چھوٹ یا قابلِ پیمائش مالیاتی لاگت پیدا ہوتی ہے تو منظوری سے پہلے ان اثرات کی نشاندہی اور آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدوں کی روشنی میں ان کا جائزہ لینا ضروری ہے۔ صرف اس بنیاد پر ہر برآمدی سہولت کو بے ضرر سمجھ لینا کہ اس کے لیے حکومت کو کوئی رقم براہِ راست ادا نہیں کرنا پڑتی، ایک مہنگی پالیسی روش ثابت ہو سکتی ہے۔

پاکستان کو زیورات کی برآمدات میں زیادہ قدر افزائی اور جدید پیداواری صلاحیتوں کے فروغ کے ساتھ ساتھ قابلِ پیش گوئی قواعد و ضوابط کی بھی ضرورت ہے، اس میں کوئی شک نہیں۔ لہٰذا وزارتِ تجارت کو چاہیے کہ ای سی سی سے ان نرخوں کی منظوری لینے سے پہلے اپنے طریقہ کار، علاقائی تقابلی جائزے، نگرانی کے انتظامات اور مالیاتی و زرمبادلہ کے اثرات سے متعلق جائزہ رپورٹ منظرِ عام پر لائے۔اصلاحات کا مقصد اگر پالیسی میں یقین اور استحکام پیدا کرنا ہے تو کم از کم ان کے تعین کا حساب کتاب تو واضح ہونا چاہیے۔ بصورتِ دیگر ان ڈالر نرخوں کے بارے میں صرف ایک چیز یقینی ہوگی اور وہ ہے ان کے گرد پائی جانے والی الجھن۔

معاشی استحکام کیلئے اضافی حفاظتی وسائل ناگزیر
کراچی میں اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے سالانہ عالمی تحقیقی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ پاکستان کو معاشی عروج و زوال کے بار بار دہرائے جانے والے چکروں سے نکالنے کے لیے برآمدات میں اضافہ، ملکی بچتوں اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ مالیاتی منڈیوں کو مزید وسعت اور گہرائی دینا ضروری ہے۔

معاشی عروج و زوال کے یہ بار بار دہرائے جانے والے چکر اور ماضی کی حکومتوں کی جانب سے مانیٹری اور فسکل پالیسیوں کے تحت دی جانے والی مراعات کے نتیجے میں معاشی سرگرمیوں میں عارضی تیزی، ان حقائق کی عکاسی کرتے ہیں جن کی نشاندہی عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے ستمبر 2024 میں پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالر کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی (ای ایف ایف) پروگرام کے تحت اسٹاف لیول معاہدے سے متعلق جاری کردہ دستاویزات میں کی تھی۔

آئی ایم ایف نے نشاندہی کی کہ پاکستان کی معیشت میں عروج و زوال کے بار بار آنے والے ادوار اور اس کی معاشی پالیسیوں کے درمیان گہرا تعلق ہے۔ مالیاتی اور زری پالیسیوں کے ذریعے معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی بار بار کی جانے والی کوششیں پائیدار معاشی ترقی میں تبدیل نہیں ہوسکیں کیونکہ ملکی طلب پاکستان کی پائیدار معاشی استعداد سے تجاوز کر گئی۔ اس کے نتیجے میں مہنگائی میں اضافہ ہوا اور زرمبادلہ ذخائر میں کمی واقع ہوئی جس کی ایک بڑی وجہ شرحِ مبادلہ کو مستحکم رکھنے کی مضبوط سیاسی ترجیح تھی۔ ہر آنے والے معاشی بحران نے پاکستان کی پالیسی سازی کی ساکھ اور سرمایہ کاری کے رجحان کو مزید نقصان پہنچایا، لہٰذا دو اہم نکات قابلِ غور ہیں۔

یہ امید کی جانی چاہیے کہ موجودہ معاشی قیادت روپے اور ڈالر کی شرحِ تبادلہ میں مداخلت سے گریز کرے گی۔ یہ سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کا خاص طرزِ عمل رہا ہے جو پاکستان کے چار مرتبہ وزیرِ خزانہ رہ چکے ہیں۔ ان کے قائدِ جماعت نواز شریف نے حال ہی میں مظفرآباد، آزاد جموں و کشمیر میں 100 روزہ ترقیاتی منصوبے کی نقاب کشائی کے موقع پر اپنے خطاب میں ایک بار پھر ان کی تعریف کی۔ اسحاق ڈار کی اسی پالیسی کے نتیجے میں 2022 اور 2023 کے اوائل میں ملک میں شرحِ تبادلہ کے متعدد نرخ رائج ہو گئے تھے۔

اس پالیسی کے نتیجے میں سرکاری ذرائع سے موصول ہونے والی ترسیلاتِ زر میں 4 ارب ڈالر کی کمی واقع ہوئی جس نے ملک کو ڈیفالٹ کے خطرے سے انتہائی قریب پہنچا دیا۔ اس بحران سے صرف اسی وقت بچا جاسکا جب حکومت نے آئی ایم ایف کے چوبیسویں پروگرام سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا۔ یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ حالیہ مہینوں کے دوران امریکی ڈالر کی قدر میں دیگر تمام بڑی عالمی کرنسیوں کے مقابلے میں بڑے پیمانے پر اتار چڑھاؤ کے باوجود روپے اور ڈالر کی شرحِ تبادلہ غیر معمولی حد تک مستحکم رہی ہے۔

یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ آئی ایم ایف کی اسی دستاویز میں حکومت کی جانب سے اشیا کی قیمتوں کے تعین میں مداخلت کو بھی ناپسند کیا گیا تھا۔ اس میں زرعی اجناس، پیٹرولیم مصنوعات، بجلی اور گیس (جن کی قیمتوں میں سال میں دو مرتبہ ردوبدل کیا جاتا ہے) کی قیمتوں کا تعین، نیز بلند درآمدی محصولات اور دیگر تجارتی پابندیاں شامل ہیں۔ آئی ایم ایف کے مطابق ان پالیسیوں نے مخصوص گروہوں یا شعبوں کے حق میں مقابلے کے یکساں مواقع کو متاثر کیا ہے۔ اتنی زیادہ حکومتی معاونت کے باوجود کاروباری شعبہ معاشی ترقی کا محرک بننے میں ناکام رہا جبکہ ان مراعات نے بالآخر مسابقت کو کمزور کیا اور وسائل کو مسلسل غیر مؤثر صنعتوں، بشمول ایسی صنعتوں جو برسوں سے ابتدائی مراحل میں ہی پھنسی ہوئی ہیں میں محدود کر دیا۔ اگرچہ دوسری عالمی جنگ کے بعد جاپان اور جرمنی نے برآمدات پر مبنی معاشی ترقی کے ماڈل کو کامیابی سے اپنایا لیکن پاکستان کی برآمدات کا بڑا حصہ ملکی ضروریات سے زائد پیداوار پر مشتمل ہے جس میں اضافی قدر بھی کم ہوتی ہے۔ پاکستان کو ایسی صنعتی بنیاد قائم کرنے کی ضرورت ہے جو خصوصی طور پر برآمدات کے لیے پیداوار کرنے پر مرکوز ہو۔

قومی بچت مراکز  میں ملکی بچتوں کا حجم تقریباً 3 ہزار ارب روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے، تاہم حکومت اس پوری رقم کو اپنے جاری اخراجات پورے کرنے کے لیے استعمال کرتی ہے اور اسے غیر مالیاتی قرض کے طور پر شمار کرتی ہے۔ شاید زیادہ مناسب طریقہ یہ ہو کہ نجی شعبے کو یہ بچتیں نجی سرمایہ کاری کے لیے استعمال کرنے کی اجازت دی جائے۔ موجودہ صورتحال یہ ہے کہ ملک میں مقامی سرمایہ کاری کا حجم ملکی بچتوں سے کم ہے جبکہ براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں مسلسل کمی آرہی ہے۔ یہ صورتحال ملکی معیشت کی مجموعی حالت کی عکاسی کرتی ہے اور آج بھی پاکستان کے لیے ایک بڑا چیلنج بنی ہوئی ہے۔

افسوس کہ پاکستان کی مقامی مالیاتی منڈیاں بھی حکومت کے زیرِ انتظام شعبوں، بالخصوص توانائی کے شعبے کے حد سے زیادہ زیرِ اثر ہیں۔ مزید یہ کہ نقد ذخائر کی لازمی شرح  میں حالیہ اضافہ بلاشبہ ان منڈیوں کو وسعت دینے کے بجائے انہیں کمزور کررہا ہے۔ معاشی استحکام اور بحرانوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت پیدا کرنے کے لیے ضروری ہے کہ بجٹ میں وسائل کی تقسیم کا رخ یکسر تبدیل کیا جائے۔ اس وقت بجٹ کے مجموعی حجم کا 93 فیصد جاری اخراجات پر صرف ہوتا ہے جسے کم کرکے ترقیاتی اخراجات کے لیے زیادہ وسائل مختص کرنے چاہییں۔ اس کے ساتھ ساتھ ایسی پیداواری بنیاد استوار کرنا بھی ناگزیر ہے جو زیادہ قدر افزا اور برآمدات پر مبنی مصنوعات کی تیاری پر توجہ دے۔ شعبہ جاتی کارکردگی میں بہتری کے لیے موجودہ ٹکڑوں میں بٹی ہوئی حکمتِ عملی کے بجائے ایک جامع نقطۂ نظر اپنانا ہوگا۔ اسی طرح بالواسطہ ٹیکسوں، جن کا بوجھ غیر متناسب طور پر غریب طبقے پر پڑتا ہے، کے بجائے ایسے ترقی پسند ٹیکس نظام پر انحصار کرنا چاہیے جو افراد کی ٹیکس ادا کرنے کی استطاعت کو مدِنظر رکھے۔ آخرکار بجٹ میں مختص کیے گئے اخراجات پورے کرنے کے لیے قرضوں پر حد سے زیادہ انحصار بھی کم کرنا ہوگا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

حکمران اتحاد میں بڑھتی دراڑیں
بلاول بھٹو زرداری کی حالیہ پریس کانفرنس نہ صرف اپنے  جارحانہ لب و لہجے کے باعث غیر معمولی اہمیت کی حامل تھی بلکہ اس نے حکمران اتحاد کی اندرونی صورتحال بھی بے نقاب کردی۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے حکومت کو غیر معمولی طور پر وسیع پیمانے پر مختلف معاملات پر تنقید کا نشانہ بنایا، جن میں اپوزیشن اور عدلیہ کے ساتھ اس کا رویہ اور نئے صوبوں کے قیام کی تجاویز شامل تھیں۔

ان کے بیانات اس قدر دوٹوک تھے کہ حکومت کو فوری ردعمل دینا پڑا اور اس نے انہیں یاد دلانے میں دیر نہیں لگائی کہ پیپلز پارٹی اب بھی حکومتی اتحاد کا حصہ ہے۔ اس تبادلہ خیال نے ایسے حکمران اتحاد میں بڑھتی ہوئی دراڑوں کو نمایاں کردیا، جس کے اتحادی حکومت کے طرز عمل اور ملک کے سیاسی و آئینی معاملات سے نمٹنے کے طریقہ کار پر بظاہر تیزی سے ایک دوسرے سے دور ہوتے جارہے ہیں۔

بلاول کا یہ مؤقف کہ نظام کو دانستہ طور پر تباہی کی طرف دھکیلا جارہا ہے، خاص طور پر قابل غور تھا۔ اسی طرح پی ٹی آئی اور جے یو آئی (ف) کیخلاف سیاسی انتقامی کارروائیاں ختم کرنے کا ان کا مطالبہ بھی اہمیت کا حامل تھا۔ عمران خان کو سیاسی قیدی قرار دیتے ہوئے، سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے اور پی ٹی آئی کی مخصوص نشستیں دیگر پارلیمانی جماعتوں میں تقسیم کرنے کے عمل کو مذاق قرار دیتے ہوئے انہوں نے ایسے مؤقف اختیار کیے جو حکومت کے مؤقف سے واضح طور پر متصادم ہیں۔ انہوں نے نئے صوبوں کے قیام کی تجاویز، بالخصوص ریفرنڈم کے ذریعے اس مقصد کے حصول کی تجویز پر بھی سوالات اٹھائے اور سندھ کی جبری تقسیم کے خلاف خبردار کیا۔

تاہم سب سے اہم ان کے 27ویں آئینی ترمیم سے متعلق بیانات تھے۔ ماضی میں اس ترمیم کی منظوری کے بھرپور حامی رہنے والے بلاول اب یہ تسلیم کرچکے ہیں کہ اسے سیاسی اتفاق رائے کے بجائے عددی اکثریت کے بل بوتے پر منظور کرایا گیا۔ انہوں نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ آیا نئی قائم کردہ وفاقی آئینی عدالت کو قانونی برادری اور عوام کا اعتماد حاصل ہے یا نہیں۔ یہ اہم اعترافات ہیں اور جس آئینی ڈھانچے کی تشکیل میں ان کی اپنی جماعت نے کردار ادا کیا، اس کی خامیوں کی نشاندہی کرنے کے لیے ان کی آمادگی قابل تحسین ہے۔ اس ملک میں سیاسی رہنما شاذ و نادر ہی اپنی غلطیوں کا اعتراف کرتے ہیں، چہ جائیکہ ان کے بارے میں اس قدر صاف گوئی سے بات کریں۔

تاہم بلاول کے ان تبصروں میں ایک بڑا تضاد بھی موجود ہے جس کا انہوں نے ذکر نہیں کیا۔ وہ 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں اپنی جماعت کے کلیدی کردار پر نمایاں طور پر خاموش رہے، جس نے عدلیہ کی تنظیم نو کی اور آئینی بینچز کی تشکیل کی راہ ہموار کی۔ انہی آئینی بینچز نے مخصوص نشستوں کے معاملے پر پی ٹی آئی کے حق میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا تھا۔ ان نشستوں کی غیر معمولی تقسیم، جس میں زیادہ تر نشستیں پیپلز پارٹی سمیت حکمران اتحاد کی جماعتوں کو ملیں، نے اسی عددی اکثریت کو یقینی بنانے میں مدد دی جس کے ذریعے 27ویں آئینی ترمیم منظور کرائی گئی۔

بلاول اس سے قبل وفاقی آئینی عدالت کے قیام کے لیے پیپلز پارٹی کی حمایت کا دفاع میثاقِ جمہوریت کا حوالہ دے کر کرچکے ہیں۔ تاہم اس معاہدے میں جس آئینی عدالت کا تصور پیش کیا گیا تھا، اس کے اختیارات موجودہ عدالت کے مقابلے میں خاصے محدود تھے۔ اس کا مقصد آئینی معاملات کا فیصلہ کرنا تھا، جبکہ سپریم کورٹ کو ملک کی اعلیٰ ترین عدالتی فورم کی حیثیت برقرار رکھنی تھی اور آئینی عدالت کے فیصلے سپریم کورٹ میں نظرثانی کے تابع ہونے تھے۔

یہ موجودہ انتظام سے بالکل مختلف ہے، جس کے تحت وفاقی آئینی عدالت کو وہ وسیع اختیارات حاصل ہوگئے ہیں جو پہلے سپریم کورٹ استعمال کرتی تھی، جبکہ اس کے آئینی فیصلے سپریم کورٹ سمیت دیگر عدالتوں کے لیے بھی لازم ہیں۔ اختیارات کی اس تقسیم نے دونوں عدالتی فورمز کے باہمی تعلق کے حوالے سے بنیادی سوالات پیدا کردیے ہیں۔ مناسب عوامی بحث اور ان کے دور رس ادارہ جاتی اثرات کا ادراک کیے بغیر پورے عدالتی ڈھانچے کو تبدیل کردیا گیا ہے۔ بلاول کا اتفاق رائے کی عدم موجودگی پر سوال اٹھانا درست ہے، لیکن خود احتسابی کا دائرہ 26ویں آئینی ترمیم اور اس کے ذریعے اگلی ترمیم کی منظوری کی راہ ہموار کرنے میں ادا کیے گئے کردار تک بھی وسیع ہونا چاہیے۔

دریں اثنا، بلاول کی اس صاف گوئی کو نئے صوبوں کے قیام سے متعلق شدت اختیار کرتی بحث کے تناظر میں بھی دیکھا جانا چاہیے۔ اس نوعیت کے کسی بھی اقدام کے سندھ میں پیپلز پارٹی کے لیے گہرے سیاسی مضمرات ہوں گے۔ اس سے بلاول کے دلائل کی اہمیت کم نہیں ہوتی، تاہم ان کی مداخلت کے وقت کو ضرور قابل غور بناتا ہے۔ اس کے باوجود حکومت کی سمت پر سوال اٹھانے، غلطیوں کا اعتراف کرنے اور سیاسی مخالفین کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کی نشاندہی کرنے کے لیے ان کی آمادگی خوش آئند ہے۔ اصل امتحان یہ ہوگا کہ آیا ان کی یہ صاف گوئی موجودہ سیاسی صورتحال سے آگے بھی برقرار رہتی ہے یا نہیں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

قرضوں اور ادائیگیوں میں بیک وقت اضافہ
اقتصادی امور ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال 2026 کے پہلے چار ماہ (جولائی تا اکتوبر) کے دوران غیر ملکی اقتصادی معاونت بڑھ کر 5.549 ارب ڈالر ہوگئی جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران یہ 1.815 ارب ڈالر تھی۔

اس اضافے کی وجہ دوطرفہ مالی معاونت  میں نمایاں اضافے کو قرار نہیں دیا جاسکتا، کیونکہ اس میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ رواں سال کے پہلے چار ماہ کے دوران دوطرفہ معاونت 42.15 ملین ڈالر رہی جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں یہ 50.56 ملین ڈالر تھی۔ اسی طرح کثیرالجہتی مالی معاونت بھی رواں سال 36.06 ملین ڈالر رہی جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں یہ 50.56 ملین ڈالر تھی۔ اس کے برعکس غیر ملکی اقتصادی معاونت میں اضافے کی بنیادی وجہ قرضوں پر بڑے پیمانے پر انحصار ہے جس میں قرضی سیکیورٹیز کے اجرا، بیرونی منڈیوں سے قرض حاصل کرنے اور بیرونِ ملک کمرشل بینکوں سے قرض لینے کے ذرائع شامل ہیں۔

رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران بانڈز کے اجرا  سے 2,949.19 ملین ڈالر حاصل ہوئے جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں اس مد میں کوئی رقم حاصل نہیں ہوئی تھی۔ اس کی دو ممکنہ وجوہات تھیں: یا تو ملکی معیشت کی مسلسل غیر مستحکم صورتحال کے باعث سرمایہ کاروں کو پیش کی جانے والی شرحِ منافع (ییلڈ) بہت زیادہ تھی یا پھر حکومت اس شرحِ منافع پر قرض لینا اپنے لیے ناقابلِ برداشت سمجھتی تھی۔اس مؤقف کی تصدیق دسمبر 2023 میں اُس وقت کے نگران وزیرِ خزانہ نے بھی سرِعام کی تھی۔

موجودہ وزیرِ خزانہ رواں سال ستمبر میں 3 ارب ڈالر مالیت کے ریکارڈ دو حصوں پر مشتمل خودمختار یورو بانڈ کے اجرا پر بارہا اطمینان کا اظہار کرچکے ہیں۔ یہ 2021 کے بعد پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی مارکیٹ میں بانڈز کی پہلی فروخت تھی۔ وزیرِ خزانہ کے مطابق اس بانڈ کے اجرا کی پیشکش کو مطلوبہ رقم سے دو گنا زیادہ سرمایہ کاروں کی جانب سے پیشکشیں موصول ہوئیں جو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ پاکستان ایک بار پھر سرمایہ کاری کے لیے پرکشش مارکیٹ بنتا جارہا ہے۔

تاہم ان بانڈز پر شرحِ منافع دوطرفہ اور کثیرالجہتی قرض دہندگان کی جانب سے فراہم کردہ شرح کے مقابلے میں تقریباً دو گنا تھی۔ پہلے حصے (Tranche) کے تحت 1.75 ارب ڈالر کے بانڈز، جن کی مدتِ تکمیل 5.5 سال ہے، پر کوپن ریٹ 7.5 فیصد مقرر کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں سالانہ کوپن ادائیگی کی لاگت 131.26 ملین ڈالر بنتی ہے جبکہ باقی 1.28 ارب ڈالر کے بانڈز جن کی مدتِ تکمیل 10 سال ہے پر شرحِ منافع 7.90 فیصد مقرر کی گئی ہے جس کے تحت سالانہ ادائیگی کی لاگت 98.75 ملین ڈالر ہے۔

طویل مدت کے بانڈز پر شرحِ منافع نسبتاً زیادہ ہوتی ہے۔ اس کی ایک مثال امریکا میں بانڈز کی موجودہ صورتحال ہے جہاں 17 نومبر 2026 تک مختلف معیاری مدتوں کے امریکی بانڈز کی شرحِ منافع بڑھ کر ناقابلِ برداشت حد تک بلند ہوگئی تھی اور یہ شرح 4.26 فیصد سے 5.47 فیصد کے درمیان رہی جبکہ 10 سالہ امریکی ٹریژری بانڈ تقریباً 5.09 فیصد سے 6.12 فیصد کی شرحِ منافع پر ٹریڈ کررہا تھا۔ یہ شرح پاکستان کی جانب سے پیش کردہ بانڈز کی شرحِ منافع سے کم تھی، تاہم امریکی محکمہ خزانہ  کے لیے بھی شدید تشویش کا باعث بنی ہوئی تھی۔

3 ارب ڈالر کے بانڈز کے اجرا پر پاکستان کے لیے سالانہ مجموعی لاگت کا تخمینہ 230 ملین ڈالر لگایا گیا ہے جو بلاشبہ ایک خاصی بڑی رقم ہے۔ تاہم مارکیٹ رپورٹس کے مطابق ان بانڈز پر مؤثر شرحِ منافع یا حقیقی قیمت، اعلان کردہ کوپن ریٹس سے زیادہ رہی۔ 5.5 سالہ مدت کے بانڈز پر یہ شرح تقریباً 7.75 فیصد جبکہ 10 سالہ مدت کے بانڈز پر تقریباً 8.25 فیصد رہی جس کے نتیجے میں قرض کی اصل ادائیگی اور اس پر سود کے اخراجات میں مزید اضافہ ہوگیا۔

رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران بیرونِ ملک کمرشل بینکوں سے قرض لینے کے نتیجے میں 300 ملین ڈالر کی رقوم پاکستان میں آئیں جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں اس مد میں کوئی رقم موصول نہیں ہوئی تھی۔ تاہم اس مد کے تحت بجٹ میں 3.1 ارب ڈالر کی خطیر رقم مختص کی گئی تھی۔ فنڈز کے حصول کا یہ ذریعہ بھی زیادہ مارکیٹ میں رائج شرحِ سود کے برابر اور بدترین صورت میں مارکیٹ ریٹ سے بھی کہیں زیادہ مہنگا پڑتا ہے۔

حکومت نے بیرونی قرضوں کے حصول میں اضافہ شروع کردیا ہے جن پر قرض کی لاگت کے علاوہ روپے کی قدر میں سالانہ اوسطاً 4 سے 5 فیصد تک کمی کا اضافی اثر بھی پڑتا ہے۔یہ قرضے ایسے اخراجات پورے کرنے کے لیے استعمال کیے جارہے ہیں جو حکومت کے روزمرہ اور جاری اخراجات  کا حصہ ہیں اور جن سے معاشی ترقی کے امکانات بہت محدود ہوتے ہیں۔ کسی بھی مالی سال میں یہ اخراجات بجٹ کے مجموعی مختص کردہ حجم کا 93 فیصد سے بھی زیادہ ہوتے ہیں۔ روایتی طور پر سال کے اختتام پر ان اخراجات کا حجم مزید بڑھ جاتا ہے، جبکہ مالیاتی خسارے کے مقررہ اہداف پورے کرنے کے لیے ترقیاتی اخراجات میں کٹوتی کردی جاتی ہے۔اس کے بجائے ایک بہتر راستہ یہ ہوتا کہ حکومت بیرونِ ملک سے اتنی بلند شرحِ منافع پر قرض لینے کے بجائے اپنے جاری اخراجات میں کمی کرتی۔

مصنوعی ذہانت اور جاسوسی کے الزامات
جینسن ہوانگ کے ذاتی اسکینڈل نے جس تیزی سے چین کی جاسوسی کے معاملے کی شکل اختیار کی، وہ اتنا ہی واشنگٹن کے سیاسی ردعمل کے انداز کو ظاہر کرتا ہے جتنا کہ اینویڈیا کو اپنی لپیٹ میں لینے والے بحران کو۔

جس شخص نے اینویڈیا کو مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی تیزی سے ترقی کرتی صنعت کے لیے ایک ناگزیر سپلائر بنایا، وہ استعفیٰ دے چکا ہے، ان کے جانشین کو عارضی طور پر ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں اور کمپنی کی مارکیٹ ویلیو سے اربوں ڈالر کم ہوچکے ہیں۔ تاہم سنسنی خیز الزامات کے درمیان ایک اہم اور قدرے غیر آرام دہ فرق نظرانداز کیا جارہا ہے: جن حقائق کی تصدیق ہوچکی ہے وہ بھی تشویش ناک ہیں، لیکن سب سے زیادہ سنگین الزامات تاحال ثابت نہیں ہوئے۔

ہوانگ اپنی اہلیہ سے بے وفائی کا اعتراف کرچکے ہیں۔ رپورٹس میں ان کا تعلق ایلس ہوانگ سے جوڑا گیا ہے، جو سنگاپور میں قائم کمپنی میگاسپیڈ کی سابق ایگزیکٹو ہیں اور جن کے بارے میں مبینہ طور پر امریکی انٹیلی جنس حکام کو شبہ ہے کہ وہ بیجنگ کے لیے کام کرتی رہی ہیں۔ اینویڈیا نے اس معاملے کی آزادانہ تحقیقات شروع کردی ہیں، جبکہ ایف بی آئی بھی تحقیقات کررہی ہے۔ تاہم جمعرات کو امریکی اٹارنی جنرل نے واضح طور پر کہا کہ ان کا محکمہ اس نتیجے پر نہیں پہنچا کہ آیا ایلس ہوانگ جاسوس ہیں یا نہیں۔

دوسری جانب اینویڈیا کا کہنا ہے کہ اس کے پاس یہ یقین کرنے کی کوئی وجہ نہیں کہ کمپنی کے خفیہ راز یا قومی سلامتی کو نقصان پہنچا ہے۔ اس طرح شکوک و شبہات اور ثبوت کے درمیان ایک بڑا فاصلہ موجود ہے، چاہے ٹیلی ویژن اسکرینوں اور تجارتی مراکز میں قیاس آرائیاں کتنے ہی اعتماد کے ساتھ کیوں نہ پھیلائی جارہی ہوں۔

ایف بی آئی کی مداخلت بھی لازماً اپنی نوعیت کی جانچ پڑتال کو جنم دے گی۔ کاش پٹیل کی سربراہی میں ادارے کو سیاسی مداخلت کے الزامات اور اس کی خودمختاری سے متعلق سوالات کا سامنا رہا ہے۔ اس ادارے پر اعتماد سیاسی جماعتوں کے درمیان واضح طور پر منقسم ہے۔ عوامی شکوک و شبہات یا کسی تفتیش کار کی سیاسی وابستگیاں بذات خود تحقیقات کو غلط ثابت نہیں کرتیں، لیکن ساکھ شواہد کے ذریعے ہی قائم کرنا پڑتی ہے۔ حساس ٹیکنالوجی، نمایاں کاروباری مفادات اور غیر ملکی انٹیلی جنس سے متعلق الزامات کے اس معاملے میں انتہائی شفاف انداز میں یہ واضح کرنا ضروری ہے کہ حقیقت میں کیا ثابت کیا جاسکتا ہے۔ گمنام ذرائع کے دعوے کافی نہیں ہوں گے۔

اس معاملے کا ایک جغرافیائی و سیاسی پس منظر بھی ہے۔ واشنگٹن تیزی سے چین کو نئی سرد جنگ کے تناظر میں دیکھ رہا ہے، جہاں ٹیکنالوجی کی تقریباً ہر کمزوری کو چین سے جوڑنے کا رجحان پیدا ہوگیا ہے۔ جاسوسی، برآمدی پابندیوں اور اسٹرٹیجک مسابقت سے متعلق حقیقی خدشات موجود ہیں اور انہیں محض نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ لیکن بیجنگ کو سابق سوویت یونین کے جدید دور کے متبادل کے طور پر دیکھنے سے یہ خطرہ بھی پیدا ہوتا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے سے پہلے ہی شکوک و شبہات کو ایک حتمی وضاحت میں تبدیل کردیا جائے۔ چین نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے امریکا پر الزام لگایا ہے کہ وہ انہیں ٹیکنالوجی پر پابندیوں کا جواز بنانے کے لیے استعمال کررہا ہے۔ حقائق کا تعین کسی بھی فریق کے سیاسی مفاد کے مطابق نہیں ہونا چاہیے۔

تاہم اینویڈیا کے لیے نقصان پہلے ہی حقیقی ہے اور مسلسل بڑھ رہا ہے۔ گزشتہ جمعرات کو کمپنی کے حصص کی قیمت میں 14 فیصد تک کمی ہوئی، تاہم کاروبار کے اختتام پر یہ تقریباً 4 فیصد نیچے بند ہوئے۔ بدھ تک حصص میں مزید تقریباً 9 فیصد کمی ہوچکی تھی۔ 6 نومبر سے اب تک کمپنی کے حصص اپنی قدر کا تقریباً 20 فیصد حصہ کھو چکے ہیں، جس کے نتیجے میں اس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن سے سیکڑوں ارب ڈالر کا صفایا ہوگیا ہے۔

اس گراوٹ کی بنیادی وجہ ہوانگ کی رخصتی سے جڑا اسکینڈل تھا، اگرچہ یہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب اے آئی انڈسٹری کی تیزی سے ترقی کے لیے مالی وسائل کی فراہمی، کمپنیوں کی قدر کے تعین اور منافع کمانے کی صلاحیت سے متعلق خدشات بھی بڑھ رہے تھے۔ تاہم ہوانگ کی رخصتی نے اس پہلو کو متاثر کیا ہے جس کی شناخت سب سے زیادہ اے آئی کی ترقی سے جڑی ہوئی تھی۔ وہ اس صنعت کے معمار، اس کے سب سے بڑے تشہیری نمائندے اور اکثر سرمایہ کاروں کو اس صنعت پر مسلسل اعتماد رکھنے کے لیے قائل کرنے والی سب سے مؤثر شخصیت تھے۔

کمپنی کے چیف فنانشل آفیسر نے عارضی طور پر ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں، لیکن تین دہائیوں سے زیادہ عرصے تک اینویڈیا کی تشکیل کرنے والے بانی کی جگہ کسی دوسرے شخص کو لانا محض ایک عہدہ پُر کرنے کا معاملہ نہیں۔ اب سرمایہ کاروں کو یہ جائزہ لینا ہوگا کہ آیا کمپنی کی حکمت عملی، صارفین کے ساتھ تعلقات اور اے آئی کے پورے نظام سے متعلق اس کے بھاری مالی وعدے اپنی مرکزی شخصیت سے محرومی کے باوجود برقرار رہ سکتے ہیں یا نہیں۔ حریف کمپنیوں کو اس صورتحال میں مواقع نظر آسکتے ہیں، جبکہ قرض دہندگان اور صارفین بھی اپنے مالی مفادات اور انحصار پر ازسرنو غور کرسکتے ہیں۔ مزید نقصان کا امکان موجود ہے، تاہم نہ تو اینویڈیا کے کاروبار کے خاتمے اور نہ ہی اے آئی کے بلبلے کے پھٹنے کا کوئی حتمی ثبوت سامنے آیا ہے۔

شاید اس معاملے کا سب سے بڑا تضاد یہ ہے کہ ایک ایسی صنعت جو غیر معمولی ذہانت فروخت کرنے کا دعویٰ کرتی ہے، اب خود تصدیق شدہ معلومات کی کمی کا شکار ہے۔ ان الزامات کی تحقیقات ضروری ہیں، جن میں برآمدی پابندیوں کی ممکنہ خلاف ورزیوں کا معاملہ بھی شامل ہے۔ تحقیقات کے دوران اگر انتظامی اور نگرانی کے نظام میں کوئی خامیاں سامنے آتی ہیں تو ان کا بھی جائزہ لیا جانا چاہیے۔ لیکن تحقیقات کو حقائق سامنے لانے کا موقع دیا جانا چاہیے، اس سے پہلے کہ سیاست اپنی پسند کا نتیجہ مسلط کردے۔ وال اسٹریٹ غیر یقینی صورتحال کے بارے میں اپنا فیصلہ پہلے ہی سنا چکی ہے۔ اب متعلقہ حکام پر لازم ہے کہ وہ تمام فریقوں کو اس سے کہیں زیادہ ٹھوس اور قابل اعتماد جواب فراہم کریں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

معاشی نمو کے ثمرات عوام تک پہنچانا ضروری
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رواں مالی سال کے دوران معاشی نمو کی شرح 3.5 سے 4.5 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ نمو کی کم ترین شرح عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے تخمینے کے مطابق ہے جبکہ بلند ترین شرح جون میں بجٹ پر پارلیمانی بحث کے دوران حکومت کی جانب سے پیش کردہ تخمینے کے مطابق ہے۔

اگرچہ بعض ناقدین اس تخمینے کی حد کو محتاط حکمت عملی قرار دے سکتے ہیں، جس سے دو بڑے اسٹیک ہولڈرز بھی ناراض نہیں ہوں گے، تاہم آئی ایم ایف نے اکتوبر میں شائع ہونے والی اپنی رپورٹ ریزیلینس انڈر اسٹرین: ارجنٹ چوائسز میں کہا ہے کہ عالمی معاشی سرگرمیاں ایک بار پھر توقعات کے برعکس لچک کا مظاہرہ کررہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی، دستیاب حفاظتی وسائل اور حالات سے مطابقت پیدا کرنے کی صلاحیت نے جغرافیائی سیاسی کشیدگی کے باعث پیدا ہونے والی رکاوٹوں کے اثرات کم کرنے میں مدد دی ہے۔ عالمی معاشی نمو 2026 میں سست ہو کر 3.1 فیصد رہنے جبکہ 2027 میں بحال ہو کر 3.4 فیصد تک پہنچنے کا تخمینہ ہے۔

تاہم 3 نومبر 2026 کو امریکا میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات کے نتائج کے بعد یہ پیش گوئی اب قابلِ عمل دکھائی نہیں دیتی جن میں عوام نے ڈیموکریٹس کے حق میں بھاری اکثریت سے ووٹ دیا۔ اس کی وجوہات میں نہ صرف ایران کے ساتھ تنازع کے باعث مہنگائی میں اضافہ بلکہ ملک بھر میں قائم توانائی کی بھاری کھپت کرنے والے ڈیٹا سینٹرز کی مخالفت بھی شامل ہے۔ اس تناظر میں یہ فرض کرنا درست ہوگا کہ رواں مالی سال کے لیے عالمی معاشی نمو کی 3.4 فیصد شرح کا حصول ممکن نہیں ہو سکے گا کیونکہ توانائی کے حصص کی قیمتوں میں کمی ٹیکنالوجی کے شعبے میں مندی کی واضح عکاسی کرتی ہے۔

تاہم آئی ایم ایف نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ معاشی استحکام برقرار رکھنے میں مدد دینے والے عوامل کی گنجائش لامحدود نہیں اور خطرات کا جھکاؤ معاشی نمو میں کمی کی جانب ہے۔ رپورٹ کے مطابق تنازعات میں مزید شدت، مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے متعلق توقعات میں تبدیلی، تجارتی کشیدگی میں دوبارہ اضافہ اور مالی کمزوریاں معاشی نمو کو متاثر کرسکتی ہیں۔ دوسری جانب اے آئی میں سرمایہ کاری کی رفتار مزید تیز ہونے، اس ٹیکنالوجی کے باعث پیداواری صلاحیت میں اضافے یا جغرافیائی سیاسی اور تجارتی کشیدگی میں مسلسل کمی سے معاشی نمو کو تقویت مل سکتی ہے۔

پاکستان کے تناظر میں، قومی کھاتوں (این اے) اور سرکاری مالیاتی اعدادوشمار (GFS) میں موجود کمزوریوں کے باعث معاشی نمو کی کم ترین تخمینہ شدہ شرح حاصل ہونے کا امکان ہے۔ اس جانب ستمبر 2024 میں آئی ایم ایف کی ویب سائٹ پر بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے موجودہ قرض پروگرام کی منظوری سے متعلق اپ لوڈ کی گئی دستاویزات میں بھی نشاندہی کی گئی تھی۔ دستاویزات کے مطابق قومی کھاتوں اور سرکاری مالیاتی اعدادوشمار میں کمزوریاں موجود ہیں جو کسی حد تک نگرانی کے عمل میں رکاوٹ بنتی ہیں۔ جی ڈی پی کے تقریباً ایک تہائی حصے کی نمائندگی کرنے والے شعبوں کے دستیاب بنیادی اعدادوشمار میں اب بھی اہم خامیاں موجود ہیں جبکہ سرکاری مالیاتی اعدادوشمار کی تفصیل اور قابلِ اعتماد ہونے کے حوالے سے بھی مسائل درپیش ہیں۔

حکام ان کمزوریوں کو دور کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں، جس میں سرکاری مالیاتی اعدادوشمار (جی ایف ایس) اور نئے پروڈیوسر پرائس انڈیکس (پی پی آئی) کے حوالے سے آئی ایم ایف کی تکنیکی معاونت (ٹی اے) بھی شامل ہے۔ پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس (پی بی ایس) آئندہ قومی کھاتوں کی مالی سال 2026 تک نئی بنیاد پر تشکیل سے قبل چار بڑے سروے کا فیلڈ ورک بھی جلد شروع کرے گا۔ رپورٹ کے مطابق تکنیکی معاونت کا کام رواں سال جون کے اختتام تک مکمل ہونا تھا، تاہم آئی ایم ایف کے عملے کی تجاویز اور تحفظات کے باعث اس کی مدت بڑھا کر اکتوبر کے اختتام تک کردی گئی۔ تاہم بزنس ریکارڈر کی جانب سے پی بی ایس سے تکنیکی معاونت کی پیش رفت کے بارے میں بار بار رابطے کے باوجود تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

تاہم اسٹیٹ بینک کا دعویٰ ہے کہ معاشی نمو کی بلند شرح کو بہتر میکرو اکنامک استحکام سے تقویت ملے گی۔ یہ دعویٰ 21.5 ارب ڈالر کے زرمبادلہ ذخائر پر مبنی ہے جن کا بڑا حصہ دوست ممالک اور کثیرالجہتی مالیاتی اداروں سے حاصل کردہ قرضوں اور حال ہی میں سکوک اور یورو بانڈز کے اجرا کے ذریعے حاصل ہونے والی رقوم پر مشتمل ہے۔ اس کے علاوہ ملکی طلب میں بحالی بھی معاشی نمو میں معاون ہوگی،تاہم پاکستان میں مجموعی طلب میں اضافے کی بڑی وجہ حکومتی جاری اخراجات میں اضافہ ہے۔ یہ ایک ایسی پالیسی ہے جو پیداواری صلاحیت میں اضافے کے بغیر مہنگائی کو ہوا دیتی ہے۔ اسی طرح ماضی میں کی جانے والی مالیاتی نرمی کے اثرات بھی اب ظاہر ہونے کی توقع ہے،حالانکہ پاکستان کی موجودہ پالیسی شرح سود خطے کے حریف ممالک کے مقابلے میں تقریباً دوگنی ہے۔ مالی اور بیرونی شعبے کے حفاظتی وسائل بھی نمو کو سہارا دینے والے عوامل میں شامل ہیں، تاہم ٹیکس وصولیوں میں بالواسطہ ٹیکسز کا حصہ اب بھی مجموعی وصولیوں کے 70 سے 75 فیصد سے زیادہ ہے۔

دوسرے الفاظ میں ان معاشی بہتریوں سے غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والی آبادی کے 44.7 فیصد کے بلند تناسب میں کمی لانے میں کوئی خاص مدد نہیں ملی، جیسا کہ عالمی بینک نے تخمینہ لگایا ہے۔

معاشی ترقی کی شرح کو زیادہ جامع اور اس کے ثمرات معاشرے کے تمام طبقات تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔ پیداواری وسائل کے مالکان کو مالیاتی اور ٹیکس مراعات دے کر ان کے فوائد بتدریج عام آبادی تک پہنچنے کے تصور پر حد سے زیادہ انحصار کی حکمت عملی پر بھی نظرثانی ہونی چاہیے، کیونکہ کسی بھی ملک میں اس تصور کے خاطرخواہ نتائج برآمد نہیں ہوئے۔

پنجاب میں پانی کے کم ہوتے ذخائر
پنجاب کے آبی وسائل کے بارے میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت (ایف اے او) کی تشخیص میں سامنے آنے والے تشویش ناک انکشافات کو اب بالآخر صوبائی حکومت کو اس بحران سے نمٹنے پر مجبور کردینا چاہیے، جو برسوں کی پالیسی جمود کے باعث مزید سنگین ہوچکا ہے۔

2012 سے 2017 کے آبی وسائل کے اعداد و شمار کی بنیاد پر تیار کی گئی رپورٹ کے مطابق، تمام شعبوں میں پانی کی طلب اس کی دستیابی سے زیادہ ہے، جبکہ زیرِ زمین پانی کے ذخائر میں سالانہ تقریباً 5.5 ارب مکعب میٹر کی کمی ہورہی ہے اور سطحی آبی وسائل بھی بڑھتے ہوئے دباؤ کا شکار ہیں۔ اس طلب اور رسد کے فرق کو ختم کرنے اور زیرِ زمین پانی کے ذخیرے کو برقرار رکھنے کے لیے پنجاب کو ہر سال مزید 10 ارب مکعب میٹر قابلِ استعمال پانی درکار ہے۔

ایسا نہ کرنے کے نتائج نہ صرف صوبے کی زرعی پیداوار بلکہ قومی معیشت کے لیے بھی خطرہ ہیں، کیونکہ دونوں شعبوں میں پنجاب کا مرکزی کردار ہے۔

جیسا کہ رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے، پانی کی قلت اور زیرِ زمین پانی کے ذخائر میں کمی کے باعث زرعی پیداوار کو خطرات لاحق ہوتے جارہے ہیں۔ میٹھے پانی کی کمی نے دوبارہ استعمال کیے جانے والے کم معیار کے پانی پر انحصار بڑھا دیا ہے، جبکہ زرعی کیمیائی مادوں سے آلودگی اور شہری علاقوں کے غیر صاف شدہ گندے پانی نے بھی آبی وسائل کے معیار کو مزید خراب کردیا ہے۔ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی نے پاکستان کی آبی سلامتی کو درپیش خطرات میں ایک اور پہلو کا اضافہ کردیا ہے۔

اگرچہ بیرونی دباؤ کو یکطرفہ طور پر قابو کرنا ممکن نہیں، لیکن اپنے ملکی آبی وسائل کی بدانتظامی کو یقینی طور پر روکا جاسکتا ہے۔ اسی لیے ایف اے او کی جانب سے صوبائی واٹر کمیشن قائم کرنے کی سفارش بروقت ہے۔ تاہم ایک اور ادارے کا قیام اس وقت تک بے فائدہ رہے گا جب تک اسے واضح اختیارات، تکنیکی صلاحیت اور پالیسی میں تبدیلی لانے کا اختیار حاصل نہ ہو۔

رپورٹ کی سفارش کے مطابق، اس کمیشن کو پانی کی دستیابی اور استعمال کا جامع جائزہ لینا چاہیے، صوبائی محکموں کی باہم جڑی ہوئی ذمہ داریوں میں ہم آہنگی پیدا کرنی چاہیے، پانی کے حساب کتاب کا قابلِ اعتماد نظام وضع کرنا چاہیے اور پانی کے تحفظ کے لیے ایسے اہداف مقرر کرنے چاہییں جن پر عمل درآمد یقینی بنایا جاسکے۔ اسے مختلف موسموں کے درمیان پانی کی منتقلی کے طریقہ کار بھی وضع کرنے، زیرِ زمین پانی کے ذخائر کو دوبارہ بھرنے کے اقدامات بہتر بنانے اور سطحی آبی وسائل میں اضافے کے امکانات کا جائزہ لینے کی ذمہ داری بھی سونپی جانی چاہیے۔

سب سے بڑھ کر، کمیشن کو اس بنیادی مسئلے سے نمٹنا ہوگا جسے مسلسل نظرانداز کیا جارہا ہے، یعنی پنجاب کا سیلابی آبپاشی کے طریقہ کار پر گہرا انحصار۔ یہ بات ناقابلِ دفاع ہے کہ پانی کی شدید قلت سے دوچار زرعی نظام اب بھی زیادہ تر ایسے طریقہ آبپاشی پر انحصار کررہا ہے جس میں کھیتوں کو پانی سے بھر دیا جاتا ہے، جس کے نتیجے میں پانی کی بڑی مقدار بخارات بننے، زمین میں رسنے اور غیر مؤثر طریقے سے استعمال ہونے کے باعث ضائع ہوجاتی ہے۔

ڈرپ اور اسپرنکلر آبپاشی کے نظام کے ذریعے پانی براہِ راست پودوں کی جڑوں تک یا کنٹرول شدہ مقدار میں پہنچایا جاسکتا ہے، جس سے پانی کا ضیاع نمایاں طور پر کم ہونے کے ساتھ زرعی پیداوار میں بھی بہتری آتی ہے۔ تاہم ان جدید طریقوں کو وسیع پیمانے پر اپنانے کی راہ میں بار بار ادارہ جاتی جمود اور ایسے بااثر مفادات حائل رہے ہیں جو موجودہ نظام کو برقرار رکھنے سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ سبسڈیز، زرعی معاونتی پروگراموں اور سرکاری سرمایہ کاری کا رخ جدید آبپاشی ٹیکنالوجیز کی جانب موڑنا ہوگا، جبکہ کسانوں کو اس تبدیلی کے لیے سستے قرضے، تکنیکی معاونت اور مراعات فراہم کرنا ہوں گی۔

ایک طرف پانی کی ہنگامی قلت سے خبردار کرنا اور دوسری طرف غیر مؤثر طریقہ ہائے آبپاشی کو سبسڈی جاری رکھنا ایسا تضاد ہے جسے حکومت کسی صورت برداشت کرنے کی متحمل نہیں ہوسکتی۔

اسی قدر فوری ضرورت اس پانی کے ذخائر دوبارہ بھرنے کی بھی ہے جو مسلسل نکالا جارہا ہے۔ زیرِ زمین پانی نکالنے کے عمل کی نگرانی اور اسے منظم کرنا ضروری ہے، خصوصاً ان علاقوں میں جہاں اس کے ذخائر خطرناک حد تک کم ہوچکے ہیں۔ اس کے ساتھ مصنوعی طریقے سے پانی زمین میں جذب کرنے والے ڈھانچے، ری چارج کنویں، چھوٹے بند اور بحال شدہ قدرتی دلدلی علاقے صوبائی آبی منصوبہ بندی کا لازمی حصہ بننے چاہییں۔ 2010 کے بعد کئی تباہ کن سیلابوں کے باوجود یکے بعد دیگرے آنے والی حکومتیں اضافی سیلابی پانی کے قابلِ ذکر حصے کو جمع اور ذخیرہ کرنے کا مناسب نظام تیار کرنے میں ناکام رہی ہیں۔

سیلابی پانی کو جمع کرنا، زیرِ زمین آبی ذخائر کو منظم انداز میں دوبارہ بھرنا اور چھوٹے پیمانے پر پانی ذخیرہ کرنے کا بنیادی ڈھانچہ تیار کرنا اس تباہ کن اضافی پانی کے کم از کم کچھ حصے کو ایک اسٹریٹجک وسیلے میں تبدیل کرسکتا ہے۔ شہری علاقوں میں بارش کے پانی کو جمع کرنا، گندے پانی کو صاف کرکے دوبارہ استعمال کرنا، اہم نہروں اور آبی گزرگاہوں کو پختہ کرنا اور ترسیلی نظام میں پانی کے رساؤ کو کم کرنا بھی پانی کے تحفظ کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہونا چاہیے۔

پنجاب صرف مزید پانی حاصل کرنے کی کوشش کرکے اس بحران سے نہیں نکل سکتا۔ اسے سب سے پہلے اپنے دستیاب پانی کا ضیاع روکنا ہوگا۔ ایف اے او کی رپورٹ نے شواہد فراہم کرنے کے ساتھ اصلاحات کے لیے ایک سمت بھی متعین کردی ہے۔ تاہم جس چیز کی واضح کمی ہے وہ سیاسی عزم ہے، جو زرعی شعبے میں رائج پرانے طریقہ ہائے کار کو چیلنج کرنے اور پانی کے مؤثر استعمال کو حکومتی ترجیحات میں شامل کرنے کے لیے درکار ہے۔

تاخیر کا ہر گزرتا سال زیرِ زمین پانی کے ذخائر میں کمی کو مزید گہرا، کسانوں پر دباؤ کو زیادہ اور غذائی تحفظ کے مستقبل کو مزید غیر یقینی بناتا جائے گا۔ پنجاب مزید بے عملی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

برآمدات میں 8.8 فیصد اضافہ، مگر تجارتی خسارہ اس سے بھی زیادہ بڑھ گیا
پاکستان بیورو آف شماریات (پی بی ایس) کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ (جولائی تا اکتوبر) کے دوران پاکستان کی برآمدات کا حجم 11.4 ارب ڈالر رہا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں یہ حجم 10.4 ارب ڈالر تھا۔ اس طرح برآمدات میں 8.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

پریس ریلیز کے مطابق برآمدات میں یہ بہتری وزیرِاعظم شہبازشریف کی قیادت میں حکومت کی جانب سے برآمدات پر مبنی معاشی ترقی پر مسلسل توجہ کا نتیجہ ہے۔ وزیرِاعظم شہبازشریف نے برآمد کنندگان، صنعت کاروں اور کاروباری نمائندوں کے ساتھ براہِ راست رابطوں کے ذریعے برآمدی شعبے کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر مسلسل زور دیا ہے۔

تاہم برآمدات سے حاصل ہونے والی آمدنی میں اس اضافے کا درست اندازہ لگانے کیلئے یہ معلومات فراہم کرنا ضروری ہیں کہ آیا آمدنی میں اضافہ درج ذیل وجوہات میں سے کسی ایک کا نتیجہ ہے:(1) پاکستانی اشیا برآمد کرنے والے ممالک میں افراطِ زر کے بڑھتے ہوئے دباؤ کے باعث برآمدات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے؟ یہ دباؤ 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے اور اس کے بعد خلیجی ممالک سے برآمدات، بشمول پٹرولیم اور گیس کی ترسیل میں بڑے پیمانے پر کمی کے نتیجے میں عالمی سطح پر نمایاں ہوا ہے۔ اس صورتحال نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں پیداواری لاگت میں اضافہ کر دیا ہے۔  یا(2) برآمدات میں اضافے کی وجہ ان کی مقدار (حجم) میں اضافہ ہے جو یقیناً برآمدی آمدنی میں اضافے کا زیادہ پسندیدہ اور پائیدار ذریعہ ہے۔

پریس ریلیز میں درآمدات میں ہونے والے اضافے کا ذکر بھی نہیں کیا گیا۔ جولائی تا اکتوبر 2026 درآمدات میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 12.59 فیصد اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں درآمدات کی مجموعی مالیت 23,060 ملین ڈالر سے بڑھ کر 25,964 ملین ڈالر ہوگئی۔ یہاں بھی اس بات کی وضاحت ضروری ہے کہ آیا درآمدی اخراجات میں اضافہ خام مال اور دیگر درآمدی اشیا کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ہوا ہے یا درآمدات پر عائد انتظامی پابندیوں میں نرمی کی وجہ سے۔ پاکستانی حکام نے یہ انتظامی اقدامات بنیادی طور پر درآمدات کو محدود کرنے اور ادائیگیوں کے توازن کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے متعارف کروائے تھے۔

اگرچہ ان انتظامی پابندیوں میں نرمی کا مقصد خام مال اور نیم تیار شدہ اشیا کی درآمد میں سہولت فراہم کرکے معاشی ترقی کو فروغ دینا ہے، تاہم اکثر اسے پاکستان کے معاشی عروج و زوال کے اس چکر کی ایک اہم وجہ قرار دیا جاتا ہے جس کے نتیجے میں پاکستانی حکومتوں کو بار بار آئی ایم ایف کے پروگرامز سے رجوع کرنا پڑتا ہے۔

گزشتہ سال کے پہلے چار ماہ کے دوران تجارتی خسارہ 12.6614 ارب ڈالر منفی تھا جو رواں سال کے اسی عرصے میں بڑھ کر 15.628 ارب ڈالر منفی ہوگیا ہے۔ اس طرح تجارتی خسارے میں 15.97 فیصد اضافہ ہوا جو برآمدات میں اضافے کی شرح سے تقریباً دوگنا اور درآمدات میں اضافے کی شرح سے 3 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔ یہ صورتحال تشویشناک طور پر اس مؤقف کی تائید کرتی ہے کہ پاکستان کابیلنس آف پیمنٹ ایک بار پھر بگڑ رہا ہے اور اس پر قابو پانے کیلئے انتظامی اقدامات کی ضرورت پیش آسکتی ہے، اگر یہ صورتحال آئندہ سال ستمبر میں موجودہ آئی ایم ایف پروگرام کے اختتام کے بعد بھی برقرار رہتی ہے تو پاکستان کو آئی ایم ایف سے چھبیسویں قرض کے حصول کے لیے رجوع کرنا پڑ سکتا ہے۔

جاری آئی ایم ایف پروگرام کے تحت وزیرِاعظم کے پاس پالیسی فیصلوں کے حوالے سے محدود گنجائش ہے۔ ستمبر 2024 میں جاری کردہ اپنی دستاویزات میں آئی ایم ایف نے نشاندہی کی تھی کہ: معیشت کا ایک بڑا حصہ مسابقت کی صلاحیت سے محروم ہے اور اسے وسیع پیمانے پر تحفظ (Protection)، سبسڈیز اور ٹیکس رعایتوں کے ذریعے سہارا دیا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں ٹیکس کی بنیاد کمزور ہوئی ہے۔ نئی کمپنیوں کے ملکی منڈیوں میں داخلے سمیت تحفظ پسندانہ پالیسیوں نے مسابقت کو متاثر کیا ہے جس کے باعث معاشی بے عملی اور کم پیداواری صلاحیت نے جنم لیا ہے۔ کاروبار کے لیے ناموافق ماحول اور کمزور طرزِ حکمرانی نے سرمایہ کاری کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کی ہیں۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کی سطح ہم پلہ ممالک کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم ہے جس سے ملکی معیشت کی مسابقتی صلاحیت مزید متاثر ہوئی ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ معاشی عدم استحکام میں اضافہ ہوا ہے جبکہ پاکستان کی معیشت میں تیزی اور مندی کے بار بار آنے والے ادوار اور اس کی مجموعی معاشی پالیسیوں کے درمیان گہرا تعلق پایا جاتا ہے۔

دوسرے الفاظ میں موجودہ پروگرام کے تحت برآمد کنندگان کو مراعات دینے کے معاملے میں آئی ایم ایف کے سامنے حکومت کی گنجائش انتہائی محدود ہے۔ برآمد کنندگان ماضی میں دی جانے والی مراعات کی بحالی کا مطالبہ کررہے ہیں جبکہ حکومت ان کے مطالبات پورے کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ ایسے میں بڑھتے ہوئے تجارتی خسارے کو پاکستان میں معاشی عروج و زوال کے دور کے دوبارہ آغاز کا پیش خیمہ قرار دیا جا سکتا ہے۔ لہٰذا ملک کی پیداواری بنیاد میں بنیادی اور ساختی تبدیلیاں لانے کی ضرورت ہے۔ اس کے ساتھ ایسی پالیسی بھی ناگزیر ہے جو محض اضافی پیداوار کو برآمد کرنے کے بجائے ابتدا ہی سے برآمدات کے لیے اشیا تیار کرنے کی حوصلہ افزائی کرے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

بجلی کی قیمتوں کا تعین، اصل لاگت سے لاعلمی
بظاہر پاکستان یہ طے کرسکتا ہے کہ بجلی کی قیمت کیا ہونی چاہیے، اس بات کا تعین کیے بغیر کہ اس کی اصل لاگت کتنی ہے۔ صنعتی اور زرعی صارفین کے لیے نیپرا کی جانب سے انکریمنٹل کنزمپشن پیکیج (اضافی بجلی استعمال کرنے کا پیکیج) کے نرخ 22.98 روپے سے بڑھا کر 25.30 روپے فی یونٹ کرنے کی عبوری منظوری اس لیے خاص طور پر قابلِ ذکر ہے کہ ریگولیٹر خود تسلیم کرتا ہے کہ بجلی کی اضافی کھپت کی بنیادی حدی لاگت (مارجنل کاسٹ) کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوسکی۔

ایک ایسی اسکیم، جس کا مقصد دوسرے صارفین پر بوجھ ڈالے بغیر بجلی کی کھپت بڑھانے کی ترغیب دینا تھا، اب ایسے حساب کتاب کی بنیاد پر جاری رکھی جارہی ہے جس کی ساکھ پر خود اس کے متعلقہ ارکان متفق نہیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا بجلی کے شعبے کے انتظام میں درست اعداد و شمار جاننا اب اختیاری چیز بن چکا ہے؟

اس اسکیم کا ابتدائی مقصد معقول تھا۔ صنعتی شعبے کی بجلی کی طلب قومی گرڈ سے بتدریج منتقل ہورہی تھی، جبکہ بجلی پیدا کرنے کی اضافی صلاحیت بدستور مقررہ اخراجات کا سبب بن رہی تھی۔ ایسے میں صنعتی اور زرعی شعبوں میں اضافی بجلی کی کھپت کی حوصلہ افزائی معاشی اعتبار سے مناسب اقدام تھا۔ تاہم دسمبر 2025 میں متعارف کرائی گئی اس اسکیم کے تحت ہر چھ ماہ بعد جائزہ لینا ضروری تھا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ اضافی یونٹس سے حاصل ہونے والی آمدنی ان کی فراہمی کی لاگت کو پورا کرتی ہے۔

اسکیم کی تجویز دینے والا ادارہ، پاور ڈویژن، ضروری تجزیہ فراہم کرنے کا بھی ذمہ دار تھا۔ جب پہلے جائزے کا وقت آیا تو اس نے نامکمل معلومات فراہم کیں، لاگت کے درست حساب کتاب کے لیے بار بار کی گئی درخواستوں پر عمل نہیں کیا اور بالآخر تجویز پیش کردی کہ نیپرا خود یہ مشق انجام دے۔ پاور ڈویژن نے اپنی فراہم کردہ تفصیلات کا تجزیہ کرنے کی ذمہ داری بھی قبول کرنے سے اختلاف کیا، جو اس ادارے کی جانب سے ایک غیر معمولی مؤقف ہے جس نے خود یہ پالیسی تیار کی تھی۔

اور یہ محض حساب کتاب میں کوئی معمولی غلطی نہیں تھی۔ ریگولیٹر نے اضافی بجلی کی کھپت کے تقریباً 3,969 گیگاواٹ آورز کا جائزہ لیا اور صارفین کی سطح پر عارضی حدی لاگت 29.65 روپے فی یونٹ مقرر کی۔ تاہم اس تخمینے کو بھی ناقابلِ اعتماد قرار دیا گیا، کیونکہ بجلی کی پیداوار کے ریکارڈ، ایندھن کی لاگت میں ردوبدل اور آپریشنل مفروضوں میں مناسب مطابقت پیدا نہیں کی گئی تھی۔

پاور ڈویژن کی جانب سے تجویز کردہ 25.30 روپے فی یونٹ کا نرخ ایندھن کی قیمتوں میں تازہ تبدیلیوں کو شامل کرکے تیار کیا گیا، جبکہ اسکیم کے ابتدائی ڈیزائن میں فرض کردہ بجلی کی پیداواری مکس کو برقرار رکھا گیا۔ پرانے مفروضوں پر صرف قیمتوں کے نئے اعداد و شمار لاگو کردینا، اس بات کی پیمائش کرنے کا ایک اختراعی متبادل ضرور ہوسکتا ہے کہ حقیقت میں کیا ہوا، لیکن قومی ٹیرف پالیسی کی بنیاد بنانے کے لیے یہ ہرگز کوئی قابلِ اعتماد طریقہ نہیں۔

نیپرا کے اندر اس معاملے پر اختلاف نے شرمندگی کو مزید بڑھا دیا ہے۔ دو ارکان نے قابلِ تصدیق لاگت کے اعداد و شمار دستیاب ہونے تک اسکیم معطل کرنے کی حمایت کی۔ تاہم چیئرمین نے اپنا فیصلہ کن ووٹ استعمال کرتے ہوئے اسے عبوری طور پر جاری رکھنے کا فیصلہ کیا اور ساتھ ہی مطلوبہ تجزیہ فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ اس فیصلے سے ایک ایسی ترغیبی اسکیم برقرار رہتی ہے جو واقعی مفید ہوسکتی ہے، لیکن اس کے ساتھ حکام ایک ایسی قیمت کا دفاع بھی کررہے ہیں جس کی معاشی بنیاد ابھی تک غیر واضح ہے۔

کاروباری اداروں کو بجلی کی قابلِ پیش گوئی لاگت درکار ہوتی ہے۔ وہ اس سے زیادہ مستحق ہیں کہ انہیں ایک عارضی نرخ دے دیا جائے اور ساتھ یہ وعدہ کیا جائے کہ اس کے درست حساب کتاب بعد میں فراہم کردیے جائیں گے۔

اصل خطرہ ان صارفین کے حوالے سے ہے جو اس اسکیم سے مستفید نہیں ہورہے۔ اگر ترغیبی نرخ کے تحت فراہم کی جانے والی بجلی کی لاگت مستفید ہونے والے صارفین کی ادا کردہ قیمت سے زیادہ ہو تو یہ فرق فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ (ایندھن کی لاگت میں ردوبدل) کے ذریعے عام صارفین پر منتقل ہوسکتا ہے۔ اضافی بجلی کے یونٹس کو سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ سے خارج کرنے کے نتیجے میں بھی اخراجات کا بوجھ ان صارفین کی طرف منتقل ہوسکتا ہے جنہیں کبھی ترجیحی نرخ کی سہولت حاصل ہی نہیں ہوئی۔

اس طرح سبسڈی سے پاک قرار دی جانے والی ایک اسکیم بلنگ کے نظام کے ذریعے اخراجات کی ازسرنو تقسیم کا سبب بن سکتی ہے، جبکہ اس کی حقیقی مالی مقدار کے بارے میں شفافیت بھی ناکافی ہے۔ یہ غفلت کا نتیجہ ہے، ادارہ جاتی بدانتظامی کا یا ایسے گہرے مسائل کا جن کی مزید تحقیقات ضروری ہیں، بہرحال اس صورت حال کا باریک بینی سے جائزہ لینا ناگزیر ہے۔

اور آخر کب تک بجلی کے ہر غیر مقبول بل کا جواز آئی ایم ایف کا حوالہ دے کر پیش کیا جاتا رہے گا؟ بلاشبہ عالمی مالیاتی فنڈ مالیاتی اور توانائی کے شعبے سے متعلق شرائط عائد کرتا ہے۔ لیکن وہ پاور ڈویژن کے نامکمل جائزے تیار نہیں کرتا، اس کے بجلی کی ترسیل اور پیداوار کے اعداد و شمار میں مطابقت پیدا کرنے کا ذمہ دار نہیں اور نہ ہی پرانے پیداواری مفروضوں پر انحصار کرنے کا فیصلہ کرتا ہے۔ یہ ذمہ داریاں مکمل طور پر پاکستان کے اپنے اداروں کی ہیں۔

بیرونی پابندیوں کو موردِ الزام ٹھہرانا، جبکہ ملکی حکام اپنی ہی شروع کردہ اسکیموں کے بنیادی معاملات کو نظرانداز کرتے رہیں، جواب دہی سے بچنے کا ایک آسان ذریعہ بن چکا ہے۔

نیپرا نے اب جامع ماڈلنگ اور لاگت کے باہم مطابقت رکھنے والے اعداد و شمار فراہم کرنے کے لیے 25 نومبر اور 3 دسمبر کی آخری تاریخیں مقرر کردی ہیں۔ ان تاریخوں پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جانا چاہیے اور نتائج بھی عوام کے سامنے پیش کیے جانے چاہئیں۔ ان نتائج میں اس بوجھ کا شفاف جائزہ بھی شامل ہونا چاہیے جو اس اسکیم سے مستفید نہ ہونے والے صارفین پر منتقل کیا جاسکتا ہے۔ اگر یہ اسکیم حقیقی لاگت کے مطابق نرخ مقرر کرنے کے اصول کو ثابت کرنے میں ناکام رہتی ہے تو اس کے ڈیزائن اور اسے جاری رکھنے کے فیصلے پر نظرثانی کرنا ہوگی۔

ملک بجلی کی ایسی پالیسی کا متحمل نہیں ہوسکتا جو محض کتابی اندازوں پر چلائی جائے اور پھر جب اس کا بل عوام کو موصول ہو تو حکام حیرت کا اظہار کرنے لگیں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

ڈسکوز کی نجکاری
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کی نجکاری مؤخر کرنے کی تجویز دی ہے جس کا آغاز جنوری 2027 میں ہونا طے ہے اور اس سلسلے میں فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) کی نجکاری پہلے مرحلے میں کی جائے گی۔ کمیٹی کا اعتراض ڈسکوز کے اثاثوں اور واجبات سے متعلق واضح معلومات اور شفافیت کے فقدان پر مبنی ہے۔

یہ ایک جائز تشویش ہے کیونکہ اثاثوں کی درست مالیت کا تعین کیے بغیر کسی کمپنی کو اس کی اصل قدر سے زیادہ یا کم قیمت پر فروخت کیا جاسکتا ہے جس سے خریدار یا فروخت کنندہ میں سے کسی ایک کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ مزید برآں اس کا اثر صارفین پر بھی پڑتا ہے کیونکہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ٹیرف کا تعین ان کے اثاثوں پر حاصل ہونے والے منافع کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔

اثاثوں کی زیادہ مالیت سے کمپنی کی قدر میں اضافہ ہوگا اور حکومت کو نجکاری کے نتیجے میں ایک مرتبہ زیادہ رقم حاصل ہوگی, تاہم اس کا مطلب یہ بھی ہوگا کہ صارفین کے ماہانہ بجلی کے بلوں میں اضافہ ہوگا۔

سوال یہ ہے کہ جب تمام معاملات کو واضح اور شفاف بنایا جا سکتا ہے تو پھر ابہام کیوں برقرار رکھا جائے؟ زیادہ شفافیت سے غیر ضروری تنقید سے بچنے میں بھی مدد ملے گی، جیسا کہ پی آئی اے کی نجکاری کے معاملے میں دیکھنے میں آیا، جہاں عام تاثر یہ ہے کہ قومی ایئرلائن کو بہت کم قیمت پر فروخت کیا گیا۔ بعض حلقوں کا مؤقف ہے کہ پی آئی اے کے صرف لینڈنگ رائٹس ہی اس سے زیادہ مالیت رکھتے تھے جبکہ دیگر حلقے حکومت کو ایئرلائن کی بیشتر واجبات اپنے ذمے رکھنے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔

تاہم ممکن ہے کہ کمپنی کو اس کی خالص اثاثہ جاتی مالیت کے پیش نظر مناسب قیمت پر فروخت کیا گیا ہو۔ لین دین میں زیادہ شفافیت سے صورتحال واضح ہو سکتی تھی اور اس حوالے سے پائے جانے والے کئی خدشات دور کیے جا سکتے تھے۔

بجلی کے شعبے کی تقسیم کار کمپنیوں کی صورتحال اس سے بالکل مختلف ہے۔ پی آئی اے عوام کو کوئی بنیادی سہولت فراہم نہیں کرتی تھی اور آبادی کی بہت بڑی اکثریت ہوائی سفر نہیں کرتی۔

اس کے علاوہ، اسے نجی شعبے کے اداروں سے بھی مقابلہ درپیش ہے۔ پی آئی اے کی نجکاری کا بنیادی مقصد حکومتی نقصانات میں کمی لانا تھا، اس امید کے ساتھ کہ کبھی ملک کا فخر سمجھی جانے والی اس ایئرلائن کے برانڈ کو دوبارہ بحال کیا جاسکے گا۔

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے معاملے میں ایسی کوئی صورتحال نہیں ہے۔ بجلی استعمال کرنے والا ہر شخص ان کمپنیوں کا صارف ہے اور بجلی کو بنیادی ضرورت تصور کیا جاتا ہے کیونکہ بجلی کے بغیر کسی بھی گھر کے معمولات زندگی چلانا ممکن نہیں۔ بجلی کے بل ہر شخص کو متاثر کرتے ہیں جبکہ بجلی کی فراہمی کا پورا نظام بھی خاصا پیچیدہ ہے۔

اسی لیے ان کمپنیوں کی نجکاری ایک مشکل مرحلہ ہے، جس کے لیے وسیع پیمانے پر اصلاحات درکار ہیں۔ اس حوالے سے اب بھی کئی معاملات غیر یقینی اور حل طلب ہیں۔

اگرچہ وزیر نجکاری پُرجوش ہیں اور انہوں نے بین الاقوامی شہرت کے حامل موزوں مشیر بھی مقرر کر رکھے ہیں، تاہم ان لین دین میں جلدبازی کی ضرورت نہیں، کیونکہ ایسا کرنے سے نجکاری کے بعد مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ کے الیکٹرک کا تجربہ جسے اب بھی مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، اس حوالے سے ایک اہم مثال ہے کہ معاملات کس طرح خراب ہوسکتے ہیں۔

اثاثوں کی مالیت کے تعین میں رئیل اسٹیٹ کا حصہ سب سے زیادہ ہے۔ حکومت کا منصوبہ ہے کہ جائیدادوں کو نجکاری کے لین دین سے الگ رکھا جائے۔ اس مقصد کے لیے یہ جائیدادیں حکومت کو منتقل کردی جائیں گی اور بعد ازاں یوٹیلٹی کمپنیوں کو لیز پر واپس دے دی جائیں گی۔ آج بھی بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں اپنی جائیدادوں کی مالیت محض ایک روپے ظاہر کرتی ہیں جس کے باعث نہ صرف اثاثوں کی مجموعی مالیت کم رہتی ہے بلکہ بجلی کے نرخ بھی کم رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

تاہم گرڈ اسٹیشنز اور دیگر بنیادی ڈھانچے کے اثاثوں کی درست مالیت کا تعین کرنا زیادہ بہتر ہوگا کیونکہ یہ وقت گزرنے کے ساتھ اپنی قدر کھونے والے اثاثے ہیں۔ اگر حکومت ان اثاثوں کی مالیت زیادہ مقرر کرتی ہے تو اسے نجکاری کے نتیجے میں ایک مرتبہ زیادہ رقم تو حاصل ہو سکتی ہے لیکن اس کے نتیجے میں صارفین کو مسلسل زیادہ بجلی کے نرخوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

پاکستان میں یوٹیلٹی کمپنیوں کی مالیت کا تعین، دنیا کے بیشتر ممالک کی طرح، ان کے ریگولیٹڈ اثاثوں پر حاصل ہونے والے منافع کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق نجکاری کمیشن ان اثاثوں پر 14.5 فیصد منافع دینے کی تجویز پر غور کررہا ہے۔ اس تناظر میں اثاثوں کی مالیت کا درست تعین خاص اہمیت رکھتا ہے کیونکہ اثاثوں کی مالیت میں کسی بھی اضافے کے براہِ راست اثرات بجلی کے نرخوں پر مرتب ہوسکتے ہیں۔

حکومت کو تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھنا چاہیے۔ نجکاری کے عمل میں شفافیت یقینی بنائی جائے اور جائیدادوں کو لیز پر دینے کی شرائط بھی سوچ سمجھ کر طے کی جائیں تاکہ نہ حکومت کو نقصان ہو اور نہ خریدار کو زیادہ قیمت ادا کرنا پڑے کیونکہ اس کا بوجھ بالآخر غریب صارفین پر ہی پڑے گا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے کیا ضروری؟
پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم جس میں 12 اور 13 نومبر کو اسلام آباد میں 60 سے زائد ممالک کے وفود نے شرکت کی، بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے سامنے ملک کی وسیع معدنی صلاحیت کو پیش کرنے کی ایک اور کوشش تھی۔

پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری راغب کرنے کی کوششوں کے سلسلے میں ایسے فورمز اب ایک معمول کا حصہ بن چکے ہیں، جہاں تقاریر، پریزنٹیشنز اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کے ذریعے اکثر خاصی تشہیر حاصل کی جاتی ہے۔ تاہم، یہ بات اب بھی واضح نہیں کہ ان وعدوں اور معاہدوں میں سے کتنے عملی سرمایہ کاری میں تبدیل ہوتے ہیں۔

پاکستان میں کان کنی کی صلاحیت بلاشبہ غیر معمولی اہمیت کی حامل ہے۔ ملک کے معدنی ذخائر کا تخمینہ 8 ٹریلین ڈالر لگایا گیا ہے، جن میں سے بیشتر ابھی تک غیر دریافت شدہ یا تجارتی بنیادوں پر استعمال نہیں کیے جا سکے۔ ملک میں ٹیتھیان بیلٹ میں تانبے اور سونے کے وسیع ذخائر موجود ہیں، جن میں نمایاں ریکوڈک منصوبہ بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ تھر کے وسیع کوئلے کے ذخائر اور لوہے کی خام دھات، کرومائٹ، قیمتی پتھروں اور دیگر صنعتی معدنیات کے ذخائر بھی موجود ہیں۔

معدنیات کی تلاش کے دوران لیتھیم اور نایاب معدنیات کی ممکنہ موجودگی کے شواہد بھی سامنے آئے ہیں، جو الیکٹرک گاڑیوں، بیٹریوں کی تیاری اور قابل تجدید توانائی کے شعبوں کے لیے تیزی سے اہمیت اختیار کر رہے ہیں۔ اگر ان وسائل کو ذمہ داری کے ساتھ ترقی دی جائے تو یہ پاکستان کو اپنی برآمدات میں تنوع لانے، طویل المدتی بنیادوں پر بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری راغب کرنے اور عالمی سپلائی چینز میں ابھرتے ہوئے شعبوں میں اپنی جگہ بنانے کا موقع فراہم کر سکتے ہیں۔

لیکن صرف ارضیاتی امکانات کی موجودگی سے کان کنی کی صنعت قائم نہیں ہو جاتی، چہ جائیکہ وہ ایک مسابقتی صنعت بن سکے۔ اس کے لیے معدنیات کی تلاش، نکالنے، پراسیسنگ، بنیادی ڈھانچے اور تکنیکی مہارت میں سرمایہ کاری ضروری ہے۔ کان کنی ایک ایسا شعبہ ہے جس میں بڑے سرمائے کی ضرورت ہوتی ہے، ابتدائی اخراجات بہت زیادہ ہوتے ہیں، سرمایہ کاری کی مدت طویل ہوتی ہے اور خصوصی ٹیکنالوجی کے ساتھ ہنرمند افرادی قوت بھی درکار ہوتی ہے۔ سرمایہ کاروں کو اس بات کا یقین ہونا چاہیے کہ وہ محفوظ ماحول میں کام کر سکیں گے، انہیں قابل پیش گوئی طریقہ کار کے تحت اجازت نامے ملیں گے، مشینری اور پیداوار کی نقل و حمل میں رکاوٹیں نہیں ہوں گی، انہیں سستی بجلی دستیاب ہوگی اور معاہدوں پر مؤثر انداز میں عمل درآمد کرایا جائے گا۔

پاکستان ان تقریباً تمام شعبوں میں مشکلات کا شکار ہے، جس کے باعث سرمایہ کاروں کو یہ باور کرانا مشکل ہو جاتا ہے کہ یہاں دستیاب مواقع ممکنہ خطرات سے زیادہ فائدہ مند ہیں۔ یہ صورت حال بالخصوص بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں زیادہ نمایاں ہے، جہاں معدنیات کے بیشتر امید افزا ذخائر مسلسل بدامنی اور عسکریت پسندوں کے تشدد کے ماحول میں واقع ہیں۔

کانفرنس کے اسٹیج سے دی جانے والی یقین دہانیاں زمینی سطح پر امن اور استحکام کا متبادل نہیں ہو سکتیں۔ اسی طرح کان کنی کے شعبے کی ترقی بھی اس وقت تک کامیاب نہیں ہو سکتی جب تک مقامی آبادی کو اس کے فوائد میں حصہ دار نہ بنایا جائے اور انہیں اس عمل میں بامعنی شراکت نہ دی جائے۔

اسی طرح مجموعی سرمایہ کاری کا ماحول بھی انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔ پاکستان کے اخراجاتی ڈھانچے خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں کم مسابقتی ہیں، جبکہ مہنگی توانائی ایک ایسے شعبے کے لیے خاص طور پر سنگین رکاوٹ ہے جس میں توانائی کا استعمال بہت زیادہ ہوتا ہے۔

بہت سے ممکنہ کان کنی کے علاقوں میں سڑکیں، ریلوے رابطے، پانی کی فراہمی اور کان کنی کے لیے مخصوص بنیادی ڈھانچہ ناکافی ہے۔ اس کے علاوہ ارضیاتی نقشہ سازی، قابل اعتماد اعداد و شمار کی فراہمی، تکنیکی اداروں کے قیام اور افرادی قوت کی تربیت و ترقی کے حوالے سے بھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔

پاکستان اپنے ماضی کے قائم کردہ نمونوں اور تجربات کو بھی نظر انداز نہیں کر سکتا۔ ریکوڈک تنازع، جس میں منصوبے کی بحالی سے قبل کئی سال تک قانونی چارہ جوئی اور ثالثی کا عمل جاری رہا، آج بھی ایک سبق آموز مثال ہے۔

دیگر شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے تجربات، جن میں کے الیکٹرک بھی شامل ہے، اس تاثر کو تشکیل دیتے ہیں کہ ریاست نجی سرمایہ کاری کے ساتھ کس طرح کا رویہ اختیار کرتی ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ سرمایہ کار یہ بھی دیکھتے ہیں کہ مقامی کاروباری اداروں کے ساتھ کیا سلوک کیا جاتا ہے۔ اس حوالے سے پیچیدہ ضابطہ جاتی نظام، اچانک پالیسی تبدیلیاں، عدلیہ کی آزادی کے حوالے سے پائے جانے والے خدشات، معاہدوں پر عمل درآمد میں طویل تاخیر اور اکثر سرکاری حکام کی جانب سے سرمایہ کاروں کے ساتھ احترام کا مظاہرہ نہ کرنا بھی ان کے فیصلوں پر اثر انداز ہوتا ہے۔

اس کے بعد وسیع تر معاشی اشاریے بھی ہیں، جو کسی طور حوصلہ افزا نہیں ہیں۔ مالی سال 2025 میں ترسیلات زر تقریباً 38.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جو اشیا کی برآمدات کے تقریباً 32.3 ارب ڈالر کے حجم سے زیادہ تھیں۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر ایک اہم قومی سرمایہ ہیں، لیکن ان کا اشیا کی برآمدات سے موازنہ ملک کی پیداواری بنیاد کی کمزوری کو ظاہر کرتا ہے۔

دریں اثنا، 2025 میں 7 لاکھ 62 ہزار سے زائد پاکستانیوں نے بیرون ملک ملازمت کے لیے رجسٹریشن کرائی۔ جو ملک اپنے اتنے زیادہ شہریوں کو بہتر مواقع کی تلاش میں بیرون ملک جاتے دیکھ رہا ہو، وہ یہ توقع نہیں کر سکتا کہ سرمایہ کار ان تشویش ناک اشاروں کو نظر انداز کر دیں گے۔

پالیسی سازوں کو یہ سمجھنا ہوگا کہ سرمایہ کاری فورمز اگرچہ نئے مواقع کے دروازے کھول سکتے ہیں، لیکن اصلاحات کا مشکل کام انجام نہیں دے سکتے۔ پاکستان کو سکیورٹی، سیاسی استحکام، ضابطہ جاتی وضاحت، سستی توانائی، بنیادی ڈھانچے، تنازعات کے قابل اعتماد حل اور ہنرمند افرادی قوت کی فراہمی یقینی بنانا ہوگی۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی یقینی بنانا ہوگا کہ کان کنی کا عمل ماحولیاتی ذمہ داریوں کے مطابق ہو اور اس سے ان علاقوں کی مقامی آبادی کو بھی فائدہ پہنچے جہاں یہ منصوبے قائم کیے جائیں۔

جب تک ان بنیادی معاملات میں تبدیلی نہیں آتی، پاکستان کو یہ خطرہ لاحق رہے گا کہ وہ اپنے معدنی خزانوں کی تشہیر تو کرتا رہے گا، لیکن سرمایہ، مہارت اور مواقع کہیں اور منتقل ہوتے رہیں گے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

چھاپے مارنے میں آسانیاں
مالی سال 2029 تک آئی ٹی برآمدات 10 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف رکھنے والی حکومت کے لیے یہ ایک عجیب و غریب تشہیر ہے کہ سائبر کرائم کے تفتیش کار فعال سافٹ ویئر ہاؤسز میں داخل ہوں اور وہ آلات اٹھا کر لے جائیں جن کے ذریعے غیر ملکی صارفین کو خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔ یہ صورت حال پاکستان کے سرمایہ کاری کے ماحول کے بارے میں ایک منفی تاثر پیدا کرتی ہے۔

تاہم، پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (پاشا) نے اسی نوعیت کی رکاوٹوں کی نشاندہی کی ہے۔ ایسوسی ایشن کا الزام ہے کہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی ٹیمیں رجسٹرڈ کمپنیوں میں بغیر وارنٹ دکھائے داخل ہوئیں، ملازمین سے گھنٹوں پوچھ گچھ کی اور لیپ ٹاپس و سرورز قبضے میں لے لیے، حتیٰ کہ ان مقامات پر بھی جہاں کوئی غیر قانونی سرگرمی نہیں پائی گئی۔ اگر یہ شکایات درست ثابت ہوئیں تو اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ریاست خود اس صنعت کو نقصان پہنچا رہی ہے جس کے فروغ کے وعدے وہ بار بار کرتی ہے۔

ان الزامات کا تقاضا ہے کہ محض ایک بار پھر سرکاری یقین دہانیاں کرانے کے بجائے عملی اقدامات کیے جائیں۔ آن لائن فراڈ کے خلاف کارروائی اور دھوکا دہی کے مراکز کا خاتمہ ضروری ہے، کیونکہ ایسی کارروائیاں متاثرین اور پاکستان کی ساکھ کا تحفظ کرتی ہیں۔ فراڈ کرنے والے افراد آئی ٹی کمپنیوں کے نام پر کاروبار رجسٹر کرا سکتے ہیں، اس لیے محتاط تحقیقات ضروری ہیں۔ تاہم، قانون نافذ کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی کسی بھی ایجنسی کے لیے ضروری ہے کہ وہ خود قانون کی پابندی کے معاملے میں خاص طور پر محتاط رہے۔ تلاشی کے لیے مناسب قانونی اختیار ہونا چاہیے، عملے کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آنا چاہیے اور شواہد کو شفاف اور دستاویزی طریقہ کار کے تحت محفوظ کیا جانا چاہیے۔ ہراساں کرنا اور بلاامتیاز سامان ضبط کرنا تفتیشی صلاحیت کا متبادل نہیں بن سکتا۔

اس کے تجارتی نتائج فوری طور پر سامنے آتے ہیں۔ ضبط کیا گیا ایک سرور ہزاروں میل دور موجود صارفین کو فراہم کی جانے والی خدمات میں خلل ڈال سکتا ہے، جبکہ قبضے میں لیا گیا ایک لیپ ٹاپ ایسی خفیہ معلومات پر مشتمل ہوسکتا ہے جن کا تحفظ کرنا پاکستانی سروس فراہم کرنے والے ادارے پر معاہدے کے تحت لازم ہو۔ غیر ملکی صارفین اپنے فیصلے اس سے بہت پہلے کرلیتے ہیں کہ کسی متنازع چھاپے کی تحقیقات مکمل ہوں یا سرکاری وضاحت سامنے آئے۔ ان کے پاس بھارت، فلپائن اور مشرقی یورپ میں متبادل موجود ہیں، اور مسلسل کاروبار اور ساکھ پر انحصار کرنے والی صنعت اپنے صارفین کو ملک چھوڑنے کی وجوہات فراہم کرنے کی متحمل نہیں ہوسکتی۔

یہی وجہ ہے کہ حکومت کی یہ روایتی عادت کہ پہلے کارروائی کی جائے اور بعد میں مشاورت، خاص طور پر نقصان دہ ثابت ہوتی ہے۔ پاکستان کے حکام بار بار اہم نوعیت کے اقدامات کا اعلان کرتے ہیں، متعلقہ فریقوں کے احتجاج کے بعد ان کے عملی نقصانات کا احساس کرتے ہیں اور پھر ان حفاظتی اقدامات پر بات چیت شروع کرتے ہیں جو ابتدا ہی میں وضع کیے جانے چاہییں تھے۔ پاشا اب این سی سی آئی اے، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ پر مشتمل مشترکہ رابطہ اور شکایات کمیٹی قائم کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے۔ جب نفاذ قانون کی کارروائیوں سے رجسٹرڈ کمپنیوں کے کام میں خلل پڑنا شروع ہوا تو اس سے پہلے ہی صنعت کے ساتھ کوئی مؤثر رابطہ کاری کا نظام کیوں قائم نہیں کیا گیا؟ مشاورت کوئی غیر معمولی انتظامی جدت نہیں ہے۔

اعداد و شمار اس خطرے کی وسعت کو واضح کرتے ہیں۔ پاشا کے مطابق مالی سال 2026 میں آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جبکہ اس صنعت کی شرح نمو تقریباً 20 فیصد رہی۔ برآمدات کا یہ ہدف حکومت کے پروگرام اڑان پاکستان کا بھی حصہ ہے۔ اس ہدف کی حقیقت پسندی کے بارے میں کسی کی بھی رائے ہو، اسے اس صورت میں حاصل نہیں کیا جاسکتا کہ بیرون ملک موجود صارفین یہ سوچنے پر مجبور ہوجائیں کہ ان کا کام انجام دینے والے سرورز اگلے روز بھی دستیاب ہوں گے یا نہیں۔ سرمایہ کاری کے فیصلوں کا انحصار قابل پیش گوئی قواعد و ضوابط، کاروباری سرگرمیوں کے تسلسل اور اس اعتماد پر ہوتا ہے کہ تنازعات کو منصفانہ طریقے سے حل کیا جائے گا۔

اس مسئلے کے عملی حل موجود ہیں۔ تفتیش کاروں کو کمپنیوں کی رجسٹریشن کی تصدیق کرنی چاہیے، تاہم رجسٹریشن کو تحقیقات سے استثنیٰ نہیں سمجھنا چاہیے۔ تلاشی مناسب عدالتی اجازت کے تحت لی جانی چاہیے، جہاں تک ممکن ہو ڈیجیٹل شواہد کو باقاعدہ ریکارڈ شدہ فرانزک امیجنگ کے ذریعے محفوظ کیا جانا چاہیے اور آلات کو تحویل میں لینے کا عمل صرف ان چیزوں تک محدود ہونا چاہیے جن کی تحقیقات کے لیے واقعی ضرورت ہو۔ غیر متعلقہ آلات سات روز کے اندر واپس کرنے کی پاشا کی تجویز سنجیدگی سے غور کرنے کے لائق ہے۔ بدسلوکی، سی سی ٹی وی نظام میں مداخلت یا غیر قانونی طور پر سامان ضبط کرنے سے متعلق شکایات کی آزادانہ تحقیقات ہونی چاہییں اور جہاں بدعنوانی یا اختیارات کے ناجائز استعمال کا ثبوت ملے وہاں ذمہ داروں کا احتساب ہونا چاہیے۔ صنعت کے نمائندوں کی مشاورت سے واضح معیاری طریقہ کار (ایس او پیز) وضع کرنے سے قانون نافذ کرنے کی کارروائیاں کمزور نہیں بلکہ مزید مؤثر ہوں گی۔

سب سے بڑھ کر، این سی سی آئی اے اور حکومت کو جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرنے اور پورے برآمدی شعبے کو غیر یقینی صورت حال سے دوچار کرنے کے درمیان فرق کو سمجھنا ہوگا۔ پاکستان نے بین الاقوامی کاروباری اداروں کو اپنی ڈیجیٹل صلاحیتوں پر اعتماد دلانے کے لیے کئی سال صرف کیے ہیں۔ ایک متاثرہ کاروباری معاہدہ اس اعتماد کو ختم کرسکتا ہے، جبکہ اسے دوبارہ بحال کرنے میں کسی نئی کمیٹی کے نوٹیفکیشن جاری کرنے سے کہیں زیادہ وقت لگتا ہے۔ جو ملک سافٹ ویئر برآمد کرنا چاہتا ہے، اسے شاید سب سے پہلے یہ یقینی بنانا چاہیے کہ اس کے سافٹ ویئر ہاؤسز کو اپنا کام کرنے دیا جائے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

میرٹ کو پاسپورٹ مل گیا
نومبر 2026 میں وزارتِ تجارت کو یہ واضح کرنے میں وقت لگا کہ بیرونِ ملک تعیناتیوں کے لیے ایک ایسی بنیادی شرط کیا ہونی چاہیے تھی، جسے معمول کا تقاضا ہونا چاہیے تھا، یعنی میرٹ کی بنیاد پر انتخاب۔ پاکستان کے تجارتی مشنز میں معاون عملے کی تعیناتی کے لیے اس کی نئی پالیسی میں مسابقتی امتحانات، انٹرویوز، کارکردگی کی رپورٹس اور اہلیت کے قواعد متعارف کرائے گئے ہیں۔

یہ بات کہ سرکاری انتظامیہ کا ایک بنیادی اصول اصلاحات کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے، بیوروکریسی کے بارے میں اس سے کہیں زیادہ کہتی ہے جتنا شاید اس پالیسی کے مصنفین ظاہر کرنا چاہتے ہوں۔ اس سے ایک ایسا سوال بھی جنم لیتا ہے جس کا جواب دیا جانا ضروری ہے کہ آخر برسوں پہلے اس پر عمل درآمد کی راہ میں کیا رکاوٹ تھی؟

نئے انتظام کے تحت کمرشل اسسٹنٹس کی جانچ تحریری اور مہارت کے امتحانات، انٹرویوز اور کارکردگی کے جائزوں کے ذریعے کی جائے گی، جبکہ ڈرائیوروں اور سیکیورٹی گارڈز کے لیے اہلیت اور جسمانی فٹنس کے الگ تقاضے مقرر کیے گئے ہیں۔ اس فریم ورک میں سابقہ بیرونِ ملک تعیناتیوں، تادیبی ریکارڈ اور تربیت کو بھی مدنظر رکھا جائے گا۔ یہ اقدامات خوش آئند ہیں۔ بیرونِ ملک تعیناتیوں کے ساتھ ذمہ داریاں اور مراعات وابستہ ہوتی ہیں اور عوام یہ توقع رکھنے میں حق بجانب ہیں کہ ان عہدوں کے لیے منتخب ہونے والے افراد ان ذمہ داریوں کو نبھانے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔

تاہم یہ اعلان ایسے ملک میں سامنے آیا ہے جہاں سرکاری ملازمت کو بڑے پیمانے پر سفارش، ذاتی تعلقات اور سیاسی سرپرستی سے جوڑ کر دیکھا جاتا ہے۔ یہ تصور اس قدر جڑ پکڑ چکا ہے کہ میرٹ کی بنیاد پر انتخاب کا سرکاری اعلان تقریباً ایک انقلابی اقدام محسوس ہوتا ہے۔ وزارت کے پاس موقع ہے کہ وہ حقیقی تقرریوں اور مستقل یکساں معیار کے ذریعے اس تاثر کو چیلنج کرے۔ درست اصطلاحات پر مشتمل ایک سرکلر اس وقت تک بہت کم تبدیلی لا سکے گا جب تک اہلیت کو مواقع حاصل کرنے کا معمول کا راستہ نہیں بنایا جاتا، بجائے اس کے کہ عوامی اعتماد کی بحالی کی ضرورت پیش آنے پر اس اصول کو وقتاً فوقتاً دوبارہ دریافت کیا جائے۔

یہ سوال بھی اہم ہے کہ نئی پالیسی کا اطلاق کن افراد پر ہوگا۔ اس کے تفصیلی قواعد کمرشل اسسٹنٹس اور دیگر معاون عملے سے متعلق ہیں۔ تاہم، پاکستان کے تجارتی مشنز کی کامیابی کا انحصار بالآخر ان افسران کی صلاحیت پر ہوتا ہے جو بیرونِ ملک تجارتی سرگرمیوں کی قیادت کرتے ہیں۔ نئی منڈیوں کی نشاندہی، ضابطہ جاتی رکاوٹوں سے نمٹنا، خریداروں کے ساتھ تعلقات استوار کرنا اور سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے خصوصی مہارت، پہل کرنے کی صلاحیت اور تیزی سے پیچیدہ ہوتے تجارتی ماحول سے واقفیت درکار ہوتی ہے۔ وزارت کو وضاحت کرنی چاہیے کہ اعلیٰ سطح کی کمرشل تعیناتیوں کے لیے افسران کی جانچ کس طرح کی جاتی ہے اور اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ ہر سطح پر تعیناتیوں کا فیصلہ ثابت شدہ مہارت اور کارکردگی کی بنیاد پر ہو۔ یہ ایک عجیب قسم کی میرٹ کریسی ہوگی جس کا آغاز بھی فیصلہ سازوں کے معاون عملے سے ہو اور اختتام بھی وہیں ہو۔

یہ سوال بین الاقوامی تجارت میں پاکستان کی دیرینہ مشکلات کی جڑ تک پہنچتا ہے۔ تجارتی فروغ کی کارکردگی ان اداروں سے بہتر نہیں ہوسکتی جو اس کے ذمہ دار ہیں۔ سرکاری شعبے کا بہت سا انتظامی ڈھانچہ اب بھی فرسودہ طریقہ کار، سخت درجہ بندی اور ایسے انتظامی کلچر کے تحت کام کر رہا ہے جہاں نتائج کے مقابلے میں سینیارٹی اور رسائی کو زیادہ اہمیت حاصل ہوسکتی ہے۔ تقرریوں میں سیاسی اثر و رسوخ اس مسئلے کو مزید سنگین بنا دیتا ہے۔ دوسری جانب، حریف ممالک سپلائی چین میں تبدیلیوں، ڈیجیٹل تجارت اور منڈیوں کے مسلسل سخت ہوتے معیارات کے مطابق مذاکرات کر رہے ہیں۔ پاکستان اپنے ملک کے اندر کمزور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو برداشت کرتے ہوئے بیرونِ ملک مؤثر مقابلے کی امید نہیں رکھ سکتا۔

میرٹ کا اطلاق صرف بھرتیوں تک محدود نہیں رہنا چاہیے۔ افسران کو متعلقہ تربیت، واضح ذمہ داریاں اور قابلِ پیمائش اہداف دیے جانے چاہییں؛ ترقیوں میں کامیابیوں کو انعام ملنا چاہیے اور ناقص کارکردگی کے نتائج بھی سامنے آنے چاہییں۔ وزارت کی اپنی پالیسی میں بیرونِ ملک تعیناتی سے قبل تربیت کی شرط شامل ہے، جو اس اعتراف کا اظہار ہے کہ انتخاب اور تیاری ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ یہی سنجیدگی پورے تجارتی نظام میں، مرکزی دفتر سے لے کر بیرونِ ملک مشنز تک، نظر آنی چاہیے۔ بصورتِ دیگر، عوامی پیسہ ایسے ڈھانچوں پر خرچ ہوتا رہے گا جن کی برآمدات اور سرمایہ کاری میں شراکت کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔

یہ مسئلہ صرف وزارتِ تجارت تک محدود نہیں ہے۔ شفاف بھرتی اور ترقی کا نظام بہت پہلے پوری حکومت میں معمول بن جانا چاہیے تھا۔ ہر محکمہ اس وقت نقصان اٹھاتا ہے جب اہل افراد کو نظرانداز کیا جاتا ہے اور قابلیت کی جگہ تعلقات کو اہمیت دی جاتی ہے۔ اس کی بڑی قیمت شہریوں اور کاروباری اداروں کو چکانا پڑتی ہے، جنہیں ایسے اداروں سے واسطہ پڑتا ہے جو تبدیلی اپنانے میں سست اور جواب دہی کے اعتبار سے کمزور ہوتے ہیں۔

وزارت اس بات کی مستحق ہے کہ دیر سے ہی سہی، درست سمت میں قدم اٹھانے پر اسے سراہا جائے۔ حقیقی کامیابی اس وقت حاصل ہوگی جب میرٹ کا دائرہ وزارت کے تمام عہدوں تک پھیلایا جائے گا اور بالآخر یہ اصول پوری حکومت میں ایک معمول کی بات بن جائے گا۔ فی الحال ایسا لگتا ہے کہ پاکستان نے آخرکار اپنے بیرونِ ملک تجارتی مشنز میں میرٹ کے لیے جگہ تلاش کرلی ہے۔ امید ہے کہ جلد ہی اسے ملک کے اندر بھی مستقل جگہ مل جائے گی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

اختیاری جنگ اور اس کے غیر متوقع نتائج
اطلاعات کے مطابق امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کو ایران سے منسلک جان لیوا دھمکیوں کے بعد واشنگٹن ڈی سی میں واقع ان کی رہائش گاہ سے ایک فوجی اڈے پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ منتقلی کی یہ اطلاع محض ایک اعلیٰ امریکی عہدیدار کی سیکیورٹی سے متعلق تشویش ہی نہیں، بلکہ اس بات کی بھی غمازی کرتی ہے کہ واشنگٹن اور تل ابیب کی جانب سے مسلط کردہ اس اختیاری جنگ کے نتائج اب خود امریکہ کے سیاسی اور سیکیورٹی اداروں تک پہنچ رہے ہیں۔

بیسنٹ جنہوں نے پابندیوں اور وسیع تر اقتصادی ناکہ بندی کے ذریعے ایران کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی امریکی مہم کی قیادت کی ہے، خود اس بات کی یاد دہانی ہیں کہ اس محاذ آرائی کے اثرات میدانِ جنگ سے کہیں آگے تک پھیلے ہوئے ہیں۔ ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی فوجی کارروائی طویل اور خطرناک تعطل کا شکار ہے جبکہ اس کے معاشی اخراجات، تزویراتی خلل اور سکیورٹی کے اثرات نہ صرف اس تنازع کے فریقین بلکہ وسیع تر عالمی برادری کو بھی برداشت کرنا پڑ رہے ہیں۔

ممکن ہے کہ واشنگٹن نے یہ اندازہ لگایا ہو کہ فوجی دباؤ، ایرانی قیادت کے خاتمے اور اقتصادی ناکہ بندی میں شدت کے ذریعے تہران کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کیا جاسکے گا۔ تاہم سامنے آنے والے بحران نے اس حکمتِ عملی کی حدود واضح کردی ہیں۔ شدید فوجی اور معاشی نقصانات کے باوجود ایران نے نہ تو ہتھیار ڈالے ہیں اور نہ ہی جوابی کارروائی کی اپنی صلاحیت ترک کی ہے۔ اس کے برعکس یہ تنازع پھیل کر ایک وسیع تر علاقائی محاذ آرائی میں تبدیل ہو گیا ہے جس سے بحری تجارت، توانائی کی فراہمی اور خلیجی ممالک کی سلامتی کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب وسیع تر عالمی برادری ایک ایسے تنازع کی معاشی قیمت ادا کررہی ہے جسے نہ تو اس نے شروع کیا اور نہ ہی وہ اس پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ آبنائے ہرمز کی بندش، جہاں سے معمول کے حالات میں دنیا کی تقریباً پانچویں حصے کی تیل اور گیس کی رسد گزرتی ہے نے جغرافیائی سیاسی کشیدگی کے باعث عالمی توانائی منڈیوں کے عدم استحکام کا شکار ہونے کے خدشات کو نمایاں کردیا ہے۔ پاکستان جیسے توانائی درآمد کرنے والے ترقی پذیر ممالک کے لیے اس کے اثرات خاص طور پر سنگین ہیں جو پہلے ہی مالیاتی گنجائش کی کمی اور بیرونی مالی اعانت کے حصول سے متعلق دباؤ کا سامنا کر رہے ہیں۔ حکومتوں کو اب ایک مشکل انتخاب درپیش ہے: آیا درآمدی بلوں میں اضافے کا بوجھ خود برداشت کریں، اضافی اخراجات صارفین کو منتقل کریں یا ترقیاتی ترجیحات کے لیے مختص محدود سرکاری وسائل توانائی کی سبسڈی پر خرچ کریں۔

اس تنازع کے تزویراتی اور جغرافیائی سیاسی اثرات بھی خاصے اہم ہیں۔ اس کے نتیجے میں خطے میں باہمی بداعتمادی بڑھ رہی ہے اور ممالک اپنی سلامتی سے متعلق شراکت داریوں پر ازسرِنو غور کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔ بالخصوص خلیجی خطے میں امریکہ کے اتحادیوں کو اس صورتِ حال کے نتائج بھگتنا پڑ رہے ہیں کہ ایک طرف وہ امریکی فوجی اڈوں کی میزبانی کررہے ہیں تو دوسری جانب انہیں ایران کی ممکنہ جوابی کارروائی کے خطرے کا بھی سامنا ہے۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ یہ فوجی مہم اسرائیل اور امریکہ کے مفادات، اور بظاہر خلیجی خطے میں واشنگٹن کے اتحادیوں کی سلامتی کو مضبوط بنانے کے لیے شروع کی گئی تھی، لیکن اس کے برعکس اس نے عدم تحفظ میں مزید اضافہ کیا ہے حتیٰ کہ اس مہم کی قیادت کرنے والوں کے لیے بھی۔ اعلیٰ امریکی عہدیداروں کو فوجی تنصیبات پر منتقل کیا جانا اس بحران کا اندرونِ ملک ایک مظہر ہے جس کے بین الاقوامی اثرات کہیں زیادہ وسیع ہیں۔

یہی کسی اختیاری جنگ کا بنیادی المیہ ہے کہ اسے شروع کرنے والے فریق کو اس کے آغاز کے وقت کے تعین میں تو خاصا اختیار حاصل ہو سکتا ہے، لیکن وہ اس کے دورانیے، جغرافیائی پھیلاؤ یا معاشی نتائج کا تعین اپنی مرضی سے نہیں کر سکتے۔ نہ ہی وہ اس کے اخراجات اور نقصانات کو صرف اپنے ہدف بنائے گئے حریف تک محدود رکھ سکتے ہیں۔

واشنگٹن کی تزویراتی غلط فہمی کے نتیجے میں شروع ہونے والی غیر قانونی اور غیر اخلاقی جارحانہ جنگ کا عالمی برادری کو بالواسطہ شکار نہیں بننا چاہیے۔ فوری ضرورت اس امر کی ہے کہ فوجی کشیدگی میں مزید اضافے کو روکنے اور پائیدار امن کی ضمانت دینے والے مذاکراتی تصفیے کے حصول کے لیے مسلسل سفارتی کوششیں کی جائیں۔ اس محاذ آرائی کو طول دینے سے صرف ان اخراجات اور نقصانات میں اضافہ ہوگا جو باقی دنیا کو ایک ایسی جنگ کی قیمت کے طور پر ادا کرنے پڑ رہے ہیں جس کا انتخاب اس نے کبھی نہیں کیا۔

کوپ 31
وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ میں منعقدہ کوپ 31 میں شرکت کے دوران پاکستان میں شمسی توانائی کے فروغ کو اجاگر کیا جو قابلِ تجدید توانائی پر بڑھتے ہوئے انحصار کا عکاس ہے۔ قابلِ تجدید توانائی کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں کمی اور یوں موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کو محدود کرنے کا ایک مؤثر ذریعہ ہے۔ انہوں نے فخریہ انداز میں کہا کہ صرف دو سال کے عرصے میں پاکستان میں گھروں کی چھتوں پر شمسی توانائی کی پیداواری صلاحیت میں تقریباً 22 گیگاواٹ کا اضافہ ہوا ہے۔ یہ عام شہریوں کی جانب سے سستی بجلی اور زیادہ صاف ستھرے اور قابلِ بھروسا مستقبل کے حصول کے لیے برپا ہونے والا ایک خاموش انقلاب ہے۔ ممکن ہے کہ وزیراعظم کا یہ دعویٰ کانفرنس میں کم کاربن اخراج والے مستقبل کی جانب منتقلی پر دی جانے والی توجہ کے تناظر میں سامنے آیا ہو۔

تاہم اس حوالے سے دو تشویشناک پہلوؤں کو اجاگر کرنا ضروری ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ سابقہ حکومتوں نے بجلی کی پیداوار کے آزاد اداروں (آئی پی پیز) کے ساتھ جو معاہدے کیے تھے وہ ٹیک اینڈ پے کی بنیاد پر ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ بجلی حقیقتاً خریدی جائے یا نہ خریدی جائے، حکومت معاہدے کے تحت پیداواری صلاحیت کے واجبات ادا کرنے کی پابند ہے اور یہ ادائیگیاں بھی امریکی ڈالر میں کرنا ہوتی ہیں۔ اگرچہ 2019ء کے بعد آنے والی حکومتوں نے انٹیلی جنس اداروں کی معاونت سے آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر نظرثانی اور دوبارہ مذاکرات کیے، تاہم یہ کوششیں صرف مقامی آئی پی پیز کی حد تک کامیاب رہیں، غیر ملکی شہریوں کے زیرانتظام اداروں کے ساتھ ایسا نہیں ہوسکا۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت 2016ء میں کیے گئے آئی پی پیز کے تقریباً 17 معاہدے اب بھی مذاکرات کے دائرے سے باہر ہیں۔ حکومت پاکستان کی جانب سے ان معاہدوں پر نظرثانی کے لیے بارہا درخواستیں بھی بے نتیجہ رہی ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ معاہدوں پر دوبارہ مذاکرات کرنا چین کی پالیسی نہیں ہے۔ چنانچہ شمسی توانائی کے فروغ کے نتیجے میں پیداواری صلاحیت کے واجبات میں مزید اضافہ ہوا جن کی ادائیگی حکومت معاہدوں کے مطابق کرنے سے قاصر رہی ہے۔ اس وقت چینی آئی پی پیز کے تقریباً 500 ارب روپے واجب الادا ہیں جن میں تاخیر سے ادائیگی پر عائد سرچارجز کی مد میں اندازاً 170 ارب روپے بھی شامل ہیں۔

دوسرا اہم پہلو یہ ہے کہ ابتدا میں حکومت نے شمسی توانائی کے نظام کی خریداری کیلئے مراعات فراہم کیں جن سے زیادہ تر امیر اور متوسط آمدنی والے طبقے نے فائدہ اٹھایا۔ اس کے برعکس، بجلی کے قومی گرڈ سے منسلک رہ جانے والے صارفین میں زیادہ تر نچلے متوسط اور کم آمدنی والے طبقات شامل ہیں، جن کے بجلی کے بل جاری بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام میں طے شدہ لاگت کی مکمل وصولی کے ہدف کے تحت بڑھا دیے گئے ہیں۔ اس صورت حال کے باعث حکومتی پالیسی پر نظرثانی ناگزیر ہوگئی، جس کے نتیجے میں شمسی توانائی کے نظام نصب کرنے اور چلانے کی مجموعی لاگت اور سرمایہ کاری کی واپسی کی مدت میں اضافہ ہوا ہے۔ اس کا خاص طور پر اطلاق نیٹ میٹرنگ کے تحت اضافی بجلی کی خریداری کی شرح میں تبدیلی اور ریگولیٹری فیسوں پر ہوتا ہے۔

بلاشبہ حکومت نے شمسی توانائی کے فروغ کی حمایت اس لیے ضروری سمجھی کہ پاکستان دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ عالمی سطح پر کاربن کے مجموعی اخراج میں پاکستان کا حصہ نہ ہونے کے برابر، یعنی تقریباً 0.8 فیصد ہے، اس کے باوجود وہ موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے 10 سے 15 ممالک میں شمار ہوتا ہے۔ مندرجہ بالا صورت حال سے واضح ہوتا ہے کہ شمسی توانائی سے متعلق پالیسی کا فیصلہ ممکنہ طور پر عجلت اور وقتی بنیادوں پر کیا گیا جس میں بجلی کی موجودہ پیداواری صلاحیت اور نظام کا جامع جائزہ نہیں لیا گیا۔ امید ہے کہ آئندہ پالیسیاں متعلقہ شعبے کے ماہرین تیار کریں گے اور ان میں پہلے سے موجود معاہدوں کو بھی مدنظر رکھا جائے گا۔

شہباز شریف نے حکومت کی آٹو پالیسی کو بھی اجاگر کیا اور عزم ظاہر کیا کہ 2030ء تک ملک کی مجموعی گاڑیوں میں سے 30 فیصد برقی گاڑیاں ہوں گی، جبکہ اس ہدف کے حصول کے لیے اب صرف چار سال باقی ہیں۔ تاہم، اب تک ان گاڑیوں کو چارج کرنے کے لیے درکار بنیادی ڈھانچہ بھی قائم نہیں ہوسکا۔ مزید یہ کہ پاکستان میں بجلی کے نرخ خطے کے بلند ترین نرخوں میں شامل ہیں جس پر پیداواری شعبے مسلسل شکایت کرتے رہے ہیں، کیونکہ مہنگی بجلی ان کی مصنوعات کو عالمی منڈی میں غیر مسابقتی بنا دیتی ہے۔ بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ بھی تاحال ختم نہیں ہوسکا۔

بلاشبہ پاکستان کو حالیہ برسوں کے دوران سیلاب سے ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا ہے۔ ان نقصانات کا تخمینہ دسیوں ارب ڈالر لگایا گیا جبکہ ایک ہی سال میں 3 کروڑ سے زائد پاکستانی بے گھر ہوئے اور انہیں کھلے آسمان تلے زندگی گزارنا پڑی۔ قابلِ تجدید توانائی کی جانب پیشرفت کی بھرپور حمایت کی جاتی ہے، تاہم جیسا کہ پہلے بھی ذکر کیا گیا، اس کے فوائد کو عوام اور سرکاری خزانے دونوں تک پہنچانے کے لیے توانائی کے پورے شعبے کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک جامع حکمتِ عملی اپنانا ضروری ہے۔

صوبائی امور پر وفاق کے اخراجات
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ڈیولوشن کو بتایا گیا کہ وفاقی حکومت نے 17 ایسے شعبوں پر 5 کھرب روپے خرچ کیے جن میں تعلیم، صحت، ماحولیات، زراعت، لیبر اور صنعتیں شامل ہیں۔ یہ شعبے 2010 میں 18ویں آئینی ترمیم کے تحت صوبوں کو منتقل کردیے گئے تھے۔

لہٰذا یہ اخراجات واضح طور پر آئین کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتے ہیں۔ تاہم حیران کن امر یہ ہے کہ 2010 میں اتفاقِ رائے سے 18ویں ترمیم کی منظوری کے 16 سال گزرنے کے باوجود اس سے متعلق خامیوں کو دور کرنے کے بجائے، بالخصوص منتقل کیے گئے شعبوں کی ذمہ داریاں نبھانے کیلئے صوبوں کی استعداد کار بڑھانے پر توجہ نہیں دی گئی۔ اس کے برعکس 2010 کے بعد آنے والی تمام حکومتوں نے اسی سال نافذ کیے گئے قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ پر عملدرآمد جاری رکھا، جس کے تحت وفاقی قابلِ تقسیم محاصل میں صوبوں کا حصہ بڑھا دیا گیا۔ نتیجتاً وفاقی حکومت کو اپنے اخراجات پورے کرنے کے لیے شدید مالی وسائل کی قلت کا سامنا کرنا پڑا۔

صوبوں میں منتقل کیے گئے شعبوں کی ذمہ داریاں نبھانے کے لیے استعداد کار میں اضافے تک اس مالیاتی کمی کو پورا کرنے کی غرض سے وفاق اور صوبوں کے درمیان صوبائی سرپلس پر اتفاق کیا گیا تھا، تاکہ وفاقی حکومت اپنے اخراجات پورے کرسکے۔ 2010-11 میں، یعنی 18ویں آئینی ترمیم کی منظوری اور قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ پر اتفاقِ رائے کے بعد پہلے ہی سال، صوبائی سرپلس کا بجٹ تخمینہ 166.9 ارب روپے مقرر کیا گیا تھا، تاہم نظرثانی شدہ تخمینوں میں اسے 119.8 ارب روپے ظاہر کیا گیا۔

رواں مالی سال کے بجٹ میں صوبائی سرپلس کا تخمینہ 1,784 ارب روپے رکھا گیا ہے، جو 16 سال قبل مقرر کردہ بجٹ تخمینے کے مقابلے میں 974 فیصد زیادہ ہے۔ یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ صوبے اپنے حصے کے سرپلس پر تحفظات کا اظہار کرتے ہیں، خصوصاً وہ صوبے جہاں مرکز میں برسراقتدار جماعت سے مختلف سیاسی جماعت کی حکومت ہے۔ ان کا مؤقف ہے کہ سرپلس میں حصہ مختص کرنے کے باعث وہ اپنے عوام کے لیے سماجی شعبے کے ترقیاتی پروگرام شروع کرنے سے محروم رہتے ہیں۔

18ویں آئینی ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ کے معماروں نے یہ بھی منصوبہ بنایا تھا کہ ایف بی آر کے ٹیکسوں کی جی ڈی پی سے شرح میں ہر سال ایک فیصد پوائنٹ اضافہ کیا جائے گا جس کے نتیجے میں بالآخر وفاقی حکومت کی اخراجات کی ضروریات پوری کرنے کے لیے وافر مالی وسائل دستیاب ہوجائیں گے۔

آج تک یہ ہدف حاصل نہیں کیا جاسکا، گزشتہ مالی سال میں ٹیکسوں کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) سے شرح انتہائی کم، 10.3 فیصد رہی، جبکہ 2011-12 میں یہ شرح 9.9 فیصد تھی۔ 2010 کے بعد سے پاکستان بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے چھ پروگراموں میں شامل ہوچکا ہے جن میں اس وقت جاری پروگرام بھی شامل تھا۔

2010 کے قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ کے معمار کے سوا، اس کے بعد آنے والے ہر وزیرِ خزانہ، خواہ وہ ماہرِ معاشیات ہو، چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ یا بینکر، وفاقی بجٹ کے اخراجات پورے کرنے کے لیے مالی وسائل کی کمی کا شکوہ کرتا رہا ہے اور وفاقی قابلِ تقسیم محاصل میں صوبوں کا طے شدہ حصہ کم کرنے کی تجویز دیتا رہا ہے۔ آئی ایم ایف بھی اپنے دستاویزات میں مسلسل اس مؤقف کی حمایت کرتا آیا ہے۔

یہ واضح نہیں کہ مجوزہ آئینی ترمیم، جس میں نئے صوبوں کے قیام کا تصور پیش کیا گیا ہے اور جس کے نتیجے میں نئے قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ کی ضرورت ہوگی کا مقصد وفاقی حکومت کا حصہ بڑھانا بھی ہے یا نہیں۔

سینیٹ کمیٹی نے وزیراعظم شہباز شریف کو 17 وزارتیں ختم کرنے کے لیے غیر حقیقت پسندانہ طور پر محض دو ہفتوں کی مہلت دی ہے۔ اتنے مختصر عرصے میں یہ کام مکمل ہونا مشکل دکھائی دیتا ہے، کیونکہ گزشتہ 16 برسوں کے دوران ان وزارتوں میں کام کرنے والے 50 ہزار سے زائد ملازمین میں سے صرف 6,700 کو صوبوں کے حوالے کیا گیا جبکہ 48 ہزار ملازمین اب بھی وفاقی حکومت کے تنخواہوں کے کھاتے میں شامل ہیں۔

حکومت پر زور دیا جانا چاہیے کہ وہ اٹھارہویں آئینی ترمیم اور 2010 کے قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ پر ان کی روح اور اصل منشا کے مطابق عملدرآمد یقینی بنائے۔ اس سے وفاقی حکومت اپنے بجٹ میں مختص اخراجات پورے کرنے کے قابل ہوگی جبکہ مالی خودمختاری کے ذریعے صوبے منتقل شدہ شعبوں کا انتظام سنبھالنے کی صلاحیت پیدا کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ ممکن ہے کہ نئے صوبوں کے قیام کی ضرورت بھی پیش نہ آئے، کیونکہ اس عمل کے لیے بھی انتظامی صلاحیت پیدا کرنے میں وقت درکار ہوگا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

چینی کی صنعت کی سیاسی سرپرستی
وفاقی حکومت کے حالیہ فیصلے کے تحت اضافی چینی برآمد کرنے کی اجازت دی گئی ہے، جس کے ساتھ یہ یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے کہ مقامی صارفین کے مفادات کا تحفظ کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ ماضی کے ایسے ہی واقعات کی یاد تازہ کرتا ہے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ اسٹریٹجک ذخائر برقرار رکھے جائیں، مارکیٹ میں استحکام یقینی بنایا جائے اور خوردہ قیمتوں میں اضافے کو روکا جائے۔

اضافی چینی کی برآمد سے متعلق کابینہ کمیٹی نے بظاہر ذخائر اور ملکی ضروریات کا جائزہ لینے کے بعد برآمدات کی اجازت دینے کا راستہ صاف کیا ہے۔ تمام ضروری حفاظتی اقدامات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے، بالکل اسی طرح جیسے پاکستان میں چینی سے متعلق بار بار دہرائی جانے والی پالیسی کے گزشتہ ادوار میں بھی کرائی جاتی رہی ہے۔

مسئلہ یہ ہے کہ پاکستان بارہا یہ ثابت کرچکا ہے کہ چینی برآمد کرنے کی کوشش کس قدر آسانی سے اپنے ہی معاشی مفادات کو نقصان پہنچانے والی مہنگی مشق میں تبدیل ہوسکتی ہے۔ ماضی میں برآمدات کی اجازت دی گئی، بعض اوقات اس کے ساتھ سبسڈی یا دیگر مراعات بھی فراہم کی گئیں، لیکن اس کے بعد ملک کو مقامی سطح پر قلت، قیمتوں میں اضافے اور مہنگے داموں چینی درآمد کرنے کی ضرورت کا سامنا کرنا پڑا۔ یوں ملک بیرون ملک چینی فروخت کرکے زرمبادلہ حاصل کرتا ہے، لیکن جیسے ہی مقامی رسد کم ہوتی ہے تو اسی چینی کو واپس منگوانے کے لیے قیمتی زرمبادلہ خرچ کرنا پڑتا ہے۔

اس پالیسی کی مضحکہ خیزی کو اس سے زیادہ بہتر انداز میں بیان کرنا مشکل ہے، خواہ پالیسی ساز جان بوجھ کر ایسا نظام بنانے کی کوشش ہی کیوں نہ کررہے ہوں جو اپنے ہی اعلان کردہ مقاصد کو ناکام بنادے۔

اس کے باوجود یہ سلسلہ جاری ہے کیونکہ پاکستان کی سیاسی معیشت میں چینی کو ایک غیر معمولی اہمیت حاصل ہے۔ اس صنعت کی ملکیت طویل عرصے سے بااثر سیاسی خاندانوں اور ایسے افراد کے ہاتھ میں رہی ہے جنہیں اقتدار کے ایوانوں تک نمایاں رسائی حاصل ہے۔ اس صورت حال میں جب بھی پیداوار، قیمتوں کے تعین، برآمدات، درآمدات اور سبسڈی سے متعلق فیصلے حکومت کے سامنے آتے ہیں تو مفادات کا واضح ٹکراؤ پیدا ہوتا ہے۔

سازگار حکومتی پالیسیوں سے فائدہ اٹھانے والے افراد اکثر ان لاکھوں صارفین کے مقابلے میں کہیں زیادہ منظم اور سیاسی اثرورسوخ کے حامل ہوتے ہیں جو بالآخر ان پالیسیوں کی ناکامی کی قیمت ادا کرتے ہیں۔

یہ خرابیاں چینی ملوں تک پہنچنے سے بہت پہلے ہی شروع ہوجاتی ہیں۔ گنے کی کاشت کے لیے زمین اور پانی کے وسیع وسائل درکار ہوتے ہیں، خصوصاً ایسے ملک میں جو پہلے ہی پانی کی شدید قلت اور زرعی پیداوار کے مسائل کا سامنا کررہا ہے۔ گنے کی فصل کے حق میں سیاسی اور انتظامی مراعات نے ایسے پیداواری ڈھانچے کو برقرار رکھنے میں مدد دی ہے جس کے وسیع تر معاشی قیمت پر خاطر خواہ توجہ نہیں دی جاتی۔

زمین، آبپاشی کے وسائل اور سرکاری پالیسیاں ایک ایسی صنعت کی جانب منتقل ہوجاتی ہیں جسے طاقتور سرپرستوں کی حمایت حاصل ہے، جبکہ دیگر متبادل فصلوں اور مجموعی زرعی معیشت کو اس کے نتائج کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس سوال کا زیادہ باریک بینی سے جائزہ لینے کی ضرورت ہے کہ آیا وسائل کی یہ تقسیم قومی زرعی ترجیحات کے مطابق ہے یا نہیں۔

حکومت کا یہ اعتماد بھی بہت کچھ ظاہر کرتا ہے کہ محض انتظامی ہدایات جاری کرکے مارکیٹ کے دباؤ کو پیدا ہونے سے روکا جاسکتا ہے۔ اسٹریٹجک ذخائر یقیناً ضروری ہیں اور حقیقی معنوں میں اضافی پیداوار برآمد بھی کی جاسکتی ہے۔

لیکن دستیابی کے تخمینوں کی آزادانہ جانچ پڑتال ہونی چاہیے، ان میں کھپت اور موسمی غیر یقینی صورت حال کو مدنظر رکھا جانا چاہیے اور ان کی بنیاد ذخائر کی قابل اعتماد تصدیق پر ہونی چاہیے۔ کابینہ کمیٹی کی یقین دہانی شفاف اعدادوشمار، قابل عمل شرائط اور ایسے واضح طریقہ کار کا متبادل نہیں ہوسکتی جس کے تحت مقامی رسد میں کمی کے آثار ظاہر ہوتے ہی برآمدات معطل کردی جائیں۔

لہٰذا حکومت کو چاہیے کہ وہ اپنے فیصلے کی بنیاد بننے والے چینی کے ذخائر، ملکی ضروریات کے تخمینوں، اسٹریٹجک ذخائر سے متعلق وعدوں اور برآمد کی جانے والی مقدار کی تفصیلات عوام کے سامنے پیش کرے۔ حکومت کو یہ بھی واضح کرنا چاہیے کہ آیا برآمد کنندگان کو براہ راست یا بالواسطہ کوئی مالی مراعات فراہم کی جائیں گی اور ان شرائط پر عمل درآمد کی نگرانی کس طرح کی جائے گی۔

اس طرح کی معلومات کی فراہمی سے عوام خود فیصلہ کرسکیں گے کہ آیا یہ اقدام واقعی اضافی چینی کی موجودگی کی بنیاد پر کیا گیا ہے یا یہ ایک اور خوش فہمانہ تخمینہ ہے جس کے اخراجات بعد میں سامنے آسکتے ہیں۔ اس صنعت کے سیاسی روابط اور چینی کی مارکیٹ میں خلل کے حوالے سے ملک کے سابقہ تجربات کو دیکھتے ہوئے عوام کا شکوک و شبہات کا شکار ہونا بالکل جائز ہے۔

حقیقت یہ ہے کہ پاکستان کا چینی کا مسئلہ صرف ایک سیزن کی برآمدات کے حساب کتاب تک محدود نہیں ہے۔ یکے بعد دیگرے آنے والی حکومتوں نے نمایاں سیاسی اثرورسوخ رکھنے والے تجارتی مفادات کو ایسے فیصلوں پر اثرانداز ہونے کی اجازت دی ہے جن کی بنیاد غذائی تحفظ، وسائل کی مؤثر تقسیم اور صارفین کی فلاح و بہبود ہونی چاہیے تھی۔

اس کے نتیجے میں پالیسیوں میں عدم استحکام پیدا ہوا ہے اور سرکاری یقین دہانیوں پر عوام کا اعتماد بار بار مجروح ہوا ہے۔ جب تک مفادات کے اس ٹکراؤ کا سامنا نہیں کیا جاتا اور اس صنعت کو حاصل خصوصی مراعات میں سنجیدہ اصلاحات نہیں کی جاتیں، تحفظ کی ہر نئی یقین دہانی اسی پریشان کن سوال کو جنم دیتی رہے گی کہ آخر کس کے مفادات کا تحفظ کیا جارہا ہے؟

ایک پرانا مشاہدہ ہے کہ پاکستان میں کوئی بھی سیاسی جماعت حکومت میں ہو، چینی کی صنعت اقتدار میں رہتی ہے۔ چینی کی تازہ ترین برآمدی اجازت اس خیال کو ترک کرنے کی کوئی خاص وجہ فراہم نہیں کرتی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

بڑھتا ہوا تجارتی خسارہ
پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس کے اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ رواں سال کے پہلے چار ماہ کے دوران تجارتی خسارہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 15.97 فیصد بڑھ گیا ہے۔ تشویش ناک بات یہ ہے کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ معیشت میں تیزی اور مندی کا چکر بدستور جاری ہے اور اس چکر کو روکنے کے لیے جن بڑی تبدیلیوں اور ساختی اصلاحات کی ضرورت ہے، وہ ابھی تک زیر التوا ہیں۔

یہ بات خاص طور پر اہم ہے کہ اکتوبر 2024 میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اپنی دستاویزات، جن میں آرٹیکل فور مشاورت اور توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے تحت توسیعی فنڈ انتظام کی درخواست شامل تھی، میں پہلی مرتبہ تیزی اور مندی کے اس چکر کا حوالہ دیا تھا۔ آئی ایم ایف کے مطابق اس کی وجہ مالیاتی اور زری محرکات کے ذریعے معاشی سرگرمیوں کو بار بار فروغ دینے کی کوششیں ہیں، جو پائیدار ترقی میں تبدیل نہیں ہو سکیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ملکی طلب پاکستان کی پائیدار معاشی استعداد سے بڑھ گئی، جس کے نتیجے میں افراط زر میں اضافہ ہوا اور زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوئے، کیونکہ شرح مبادلہ کو مستحکم رکھنے کو مضبوط سیاسی ترجیح حاصل رہی۔

ہر آنے والے معاشی بحران نے پاکستان کی پالیسی سازی کی ساکھ اور سرمایہ کاری کے رجحان کو مزید نقصان پہنچایا ہے۔

یہ بات انتہائی تشویش کا باعث ہونی چاہیے کہ موجودہ حکومت ایک مرتبہ پھر برآمدات بڑھانے کے لیے مراعات دینے پر غور کر رہی ہے، حالانکہ اس کے لیے خام مال اور نیم تیار شدہ اشیا کی زیادہ درآمدات درکار ہوں گی۔ یہ ایسا پالیسی اقدام ہے جو مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کے باعث پیٹرولیم اور اس کی مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر درآمدات میں برآمدات کے مقابلے میں کہیں زیادہ تیزی سے اضافہ کرے گا، جس سے آنے والے مہینوں میں تجارتی خسارہ مزید وسیع ہو سکتا ہے۔

آئی ایم ایف نے مذکورہ دستاویز میں اختیاری پالیسی اشاریے  کے ذریعے ایک تفصیلی تجزیہ کیا۔ یہ اشاریہ اس بات کی پیمائش کرتا ہے کہ مرکزی بینک افراط زر اور اقتصادی ترقی کے مطلوبہ راستے کے حصول کے لیے زر کی رسد کو مستحکم رکھنے کی غرض سے اپنی صوابدید پر مبنی زری پالیسی کا کس حد تک استعمال کرتا ہے، جبکہ ایم 2 میں غیر متوقع بیرونی جھٹکوں کو اس پیمائش سے خارج رکھا جاتا ہے۔

معاشی نظریے کے مطابق ایم 2 زر کی رسد کا ایک پیمانہ ہے، جس میں تمام ایسے اثاثے شامل ہوتے ہیں جو انتہائی آسانی سے نقد رقم میں تبدیل کیے جا سکتے ہیں، نیز ایسے اثاثے بھی شامل ہوتے ہیں جنہیں نسبتاً کم وقت میں نقدی میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

دستاویز کے مطابق اختیاری پالیسی اشاریے کے تجزیے میں اہم اشاریوں کے درمیان باہمی تعلق کے حوالے سے درج ذیل نکات سامنے آئے:(i) ایم 2 میں صوابدیدی اضافے (ڈی آئی) کا تعلق افراط زر میں اضافے سے ہے۔(ii) ایم 2 (ڈی آئی) میں طویل مدتی اتار چڑھاؤ کا براہ راست تعلق طویل مدتی اقتصادی ترقی سے نہیں ہے۔(iii) اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے افراط زر کے دباؤ سے اقتصادی ترقی کو نقصان پہنچتا ہے۔

آئی ایم ایف کا نتیجہ یہ تھا کہ یہ نتائج زری پالیسی کے ڈھانچے میں قواعد کے کردار کو مضبوط بنانے کے فوائد کو اجاگر کرتے ہیں۔

آئی ایم ایف کی دستاویز میں تیزی اور مندی کے اس چکر میں مالیاتی پالیسی کے کردار کو نمایاں نہیں کیا گیا، شاید اس لیے کہ موجودہ پروگرام کی طرح ماضی کے پروگراموں میں بھی ایک بڑی شرط بجٹ میں مقرر کیے گئے حد سے زیادہ بلند محصولات کے اہداف حاصل کرنا ہے۔

بزنس ریکارڈر کی جانب سے وقتاً فوقتاً کیے جانے والے غیر رسمی سروے سے بارہا یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملکی صنعت کو بیرون ملک اپنے حریفوں کے مقابلے میں خام مال اور دیگر پیداواری عوامل کی کہیں زیادہ قیمتیں ادا کرنا پڑتی ہیں۔ اس کی وجہ آئی ایم ایف کی وہ شرائط ہیں جن کے تحت تمام یوٹیلٹیز کے نرخوں میں مکمل لاگت کی وصولی کو یقینی بنانا ضروری ہے۔ یہ ایسا بوجھ ہے جسے ہر آنے والی حکومت شعبے کے اندر موجود نااہلیوں کو دور کرنے کے بجائے محض بے بس صارفین پر منتقل کرتی رہی ہے۔ یہی صورت حال بعض شعبوں کو استثنیٰ دینے، یعنی زیرو ریٹنگ فراہم کرنے، کے جواز کو بھی تقویت دیتی ہے۔

جاری پروگرام سے متعلق اکتوبر 2026 کے تیسرے جائزے کی دستاویزات میں آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ ان اقدامات کے نتیجے میں محصولات میں اضافے کے اثرات مالی سال 2027 میں سامنے آنے کا امکان ہے۔ تاہم، ان اقدامات کا ہدف بدستور بنیادی طور پر پہلے سے ٹیکس ادا کرنے والے افراد اور ادارے ہیں، جس کا بوجھ امیروں کے مقابلے میں غریب طبقے پر زیادہ پڑتا ہے، کیونکہ حکومت اب بھی بالواسطہ ٹیکسوں پر انحصار کر رہی ہے، جو مجموعی طور پر جمع ہونے والے محصولات کا 70 سے 75 فیصد ہیں۔

آئی ایم ایف نے تجویز دی کہ سی ایفیشنسی کو 35 فیصد تک بڑھایا جائے۔ یہ شرح اب بھی ترکی، مراکش اور انڈونیشیا جیسے ممالک کے مقابلے میں خاصی کم ہوگی۔ اس اضافے سے جی ایس ٹی کی مد میں تقریباً 2.1 ٹریلین روپے کے اضافی محصولات حاصل ہو سکتے ہیں، جو مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کا 1.8 فیصد بنتے ہیں۔ گزشتہ دس برسوں کے دوران جی ایس ٹی کا سی ایفیشنسی تناسب 27.4 فیصد سے کم ہو کر 22.8 فیصد رہ گیا ہے۔

پاکستان میں جی ایس ٹی کی معیاری شرح 18 فیصد ہے، جو علاقائی معیار کے لحاظ سے کم نہیں ہے، تاہم نظریاتی طور پر قابلِ ٹیکس بنیاد کے محض ایک چوتھائی حصے پر ہی ٹیکس عائد کیا جا رہا ہے۔

بنیادی اشیائے ضروریہ کی ایک وسیع فہرست بدستور ٹیکس سے مستثنیٰ ہے یا ان پر رعایتی شرح سے ٹیکس عائد کیا جاتا ہے۔ برآمدی شعبوں کو ماضی میں زیرو ریٹنگ دینے سے ٹیکس کی بنیاد محدود ہوئی ہے، جبکہ اختیارات کی منتقلی کے بعد خدمات پر جی ایس ٹی کے نظام میں تقسیم نے تعمیل اور انتظامی پیچیدگیاں بڑھا دی ہیں، کیونکہ اب چار الگ الگ صوبائی نظام کام کر رہے ہیں۔ مالی سال 2024-25 کی بنیاد پر ان پیچیدگیوں کا تخمینہ جی ڈی پی کے 1.8 فیصد کے برابر ہے۔

چونکہ جی ایس ٹی ایک بالواسطہ ٹیکس ہے، اس لیے یہ اس بات کی وضاحت کرنے میں مدد دیتا ہے کہ ملک میں غربت کی شرح بڑھ کر 44.7 فیصد کیوں ہو گئی ہے، جو سب صحارا افریقہ کے ممالک کی شرح کے برابر ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

کھاد کی ترسیل پر پابندیاں
خیبر پختونخوا اور بلوچستان کو کھاد کی فراہمی میں مبینہ تعطل، جو وزارت داخلہ کے ایک نوٹیفکیشن کے تحت عائد پابندیوں کے بعد سامنے آیا ہے، ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب کسان اپنی ربیع کی فصلوں کی تیاری اور کاشت میں مصروف ہیں۔ یہ اس کے لیے انتہائی نامناسب وقت ہے۔

اطلاعات کے مطابق کمپنیاں کاشت کے موسم کے دوران ایک ضروری زرعی ضرورت کی ترسیل کرنے سے قاصر ہیں، جبکہ حکام بظاہر کاشت کاروں اور سپلائرز کو کسی قابل عمل انتظام کے انتظار میں چھوڑ چکے ہیں۔ پہلے ہی بدامنی کے غیر معمولی بوجھ کا سامنا کرنے والے ان دونوں صوبوں کے لیے یہ مشکلات کی طویل فہرست میں ایک ناقابل قبول اضافہ ہے۔

ان پابندیوں کے پس پشت سیکیورٹی خدشات کو محض نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ غیر مجاز نقل و حرکت اور کھاد کے ممکنہ غیر قانونی استعمال یا دوسری جگہ منتقلی ایسے معاملات ہیں جن سے حکام کو نمٹنا چاہیے، خصوصاً ان علاقوں میں جہاں عسکریت پسندوں کے تشدد کا خطرہ مسلسل موجود ہے۔ لیکن یہی وجہ ہے کہ اس فیصلے کے تحت جائز تجارتی ترسیل میں خلل ڈالنے کے بجائے ایک سوچے سمجھے اور منظم نظامِ نگرانی کی ضرورت ہے۔

سیکیورٹی اداروں اور سول انتظامیہ سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ مختلف ترجیحات کے درمیان توازن قائم رکھیں گے۔ اگر ترسیل سے متعلق کسی خطرے کے جواب میں خود ترسیل کے عمل کو ہی متاثر کیا جائے تو یہ سوال پیدا ہونا فطری ہے کہ حکومتی مشینری آخر کس مقصد کے لیے کام کر رہی ہے۔

ایسی کوئی واضح وجہ دکھائی نہیں دیتی کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں، کھاد بنانے والی کمپنیاں، تقسیم کار اور کسانوں کے نمائندے مل بیٹھ کر نگرانی میں کھاد کی ترسیل کے انتظامات پر اتفاق نہیں کرسکتے۔

اجازت نامے، تصدیق شدہ منزلیں، دستاویزی کھیپیں اور مقررہ راستوں پر جانچ پڑتال ان ممکنہ اقدامات میں شامل ہیں جن کا جائزہ لیا جاسکتا ہے۔ متعلقہ فریق پہلے ہی خیبر پختونخوا میں کنٹرول شدہ ترسیل اور ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم پر تیزی سے عمل درآمد کی تجاویز دے چکے ہیں، جبکہ عبوری طور پر نگرانی کی شرط کے ساتھ ترسیل کی اجازت دینے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے۔ ان تجاویز کا فوری جائزہ لیا جانا چاہیے اور جہاں ممکن ہو، ان پر عمل درآمد کیا جانا چاہیے۔

حکام کو چاہیے کہ وہ کسی بھی عملی رکاوٹ یا اعتراض کی وضاحت کریں، بجائے اس کے کہ انتظامی تعطل کو زرعی بحران میں تبدیل ہونے دیا جائے۔

اس معاملے میں وقت کی اہمیت اسے مزید سنگین بناتی ہے۔ کسان سرکاری دفتری کارروائیوں اور غور و خوض کی خاطر زرعی کیلنڈر کو مؤخر نہیں کرسکتے۔

کھاد تک رسائی میں تاخیر سے فصلوں کی بوائی کا شیڈول متاثر ہوسکتا ہے، فصلوں کی نشوونما میں رکاوٹ آسکتی ہے اور بالآخر پیداوار میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔ اضافی اخراجات اور غیر یقینی صورت حال کا سارا بوجھ ان کاشت کاروں پر پڑے گا جنہیں پہلے ہی زرعی مداخل کی غیر مستحکم قیمتوں، محدود قوت خرید اور مشکل کاروباری حالات کا سامنا ہے۔

اس کے اثرات انفرادی کھیتوں تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ دیہی روزگار، صوبائی زرعی پیداوار اور مجموعی غذائی رسد بھی متاثر ہوسکتی ہے۔ داؤ پر اتنا کچھ لگا ہوا ہے کہ حکام کی عدم فعالیت کو معمول کی دفتری کارروائی میں تاخیر سمجھ کر نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

یہ واقعہ پالیسی سازی کے اس بدقسمت طرز عمل کی بھی عکاسی کرتا ہے جس کے تحت اہم نتائج کے حامل فیصلے ان لوگوں کے ساتھ ان کے اثرات پر پہلے سے غور کیے بغیر کرلیے جاتے ہیں جنہیں بعد میں ان فیصلوں کے نتائج بھگتنا پڑتے ہیں۔ اگر پابندیاں نافذ کرنے سے پہلے کھاد بنانے والی کمپنیوں، تقسیم کاروں، صوبائی حکام اور کسانوں سے مناسب مشاورت کی جاتی تو جائز ترسیل برقرار رکھتے ہوئے سیکیورٹی یقینی بنانے کا مسئلہ ابتدا ہی میں حل کیا جاسکتا تھا۔

اس کے برعکس، اطلاعات کے مطابق ترسیل میں خلل پڑنے کے بعد متعلقہ فریق اب ہنگامی مشاورت کے خواہاں ہیں۔ پہلے پابندیاں عائد کرنا اور بعد میں مشاورت کرنا، پالیسی سازی میں مہارت اور قابلیت کا متبادل نہیں ہوسکتا۔

اس معاملے کا جغرافیائی پہلو بھی حکام کی بظاہر عدم پیش بینی کو مزید ناقابل دفاع بناتا ہے۔ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کو بگڑتی ہوئی سیکیورٹی صورت حال کے باعث معاشی سرگرمیوں میں تعطل، غیر یقینی حالات اور روزمرہ زندگی پر پڑنے والے دباؤ کی صورت میں پہلے ہی بھاری قیمت چکانا پڑی ہے۔

ان صوبوں کے کسانوں کو دوہری سزا نہیں ملنی چاہیے، پہلی سزا اس بدامنی کی صورت میں جو سخت پابندیوں کی ضرورت پیدا کرتی ہے، اور دوسری ان پابندیوں کی صورت میں جو انہیں اپنی زمینوں پر کاشت کرنے سے روکیں۔ زرعی شعبے کے لیے ضروری اشیا تک یکساں رسائی ایک جائز توقع ہے، نہ کہ کوئی ایسی غیر معمولی رعایت جس کے لیے ہر فصل کی بوائی کے موسم میں مذاکرات کرنا پڑیں۔

لہٰذا وزارت داخلہ کو چاہیے کہ وہ اپنے نوٹیفکیشن کے دائرہ کار اور اس کے جواز کی فوری وضاحت کرے اور صوبائی حکام اور کھاد کی صنعت کے ساتھ مل کر قانونی اور نگرانی کے تحت کھاد کی ترسیل بحال کرے۔

تمام حفاظتی اقدامات قابلِ نفاذ، متناسب اور زرعی کیلنڈر سے ہم آہنگ ہونے چاہئیں۔ اگر اس صورت حال کو مزید طول دیا گیا تو یہ ایسے وقت میں حکومتی رابطہ کاری اور انتظامی فیصلہ سازی کی ناکامی ظاہر کرے گا جب دونوں کی اشد ضرورت ہے۔

حکومت میں اتنی صلاحیت ہونی چاہیے کہ وہ سیکیورٹی کا تحفظ بھی یقینی بنائے اور کسانوں کو اس کی جانب سے ایک معقول حل ترتیب دینے میں ناکامی کی قیمت بھی نہ چکانا پڑے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

آٹو پالیسی
سب سے پہلے اہم پیشرفت یہ ہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے بتایا ہے کہ وزیراعظم نے آٹو پالیسی کے حتمی مسودے کی منظوری دے دی ہے۔ اب یہ مسودہ غوروخوض کے لیے وفاقی کابینہ میں پیش کیا جائے گا جبکہ باضابطہ طور پر نافذ کیے جانے سے قبل اسے آئی ایم ایف کی منظوری بھی درکار ہوگی۔

مجوزہ آٹو پالیسی قومی ٹیرف پالیسی (این ٹی پی) سے ہم آہنگ ہے اور اس کا مقصد نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں (این ای ویز) کو فروغ دینا ہے تاکہ سڑکوں پر گاڑیوں سے خارج ہونے والی آلودگی میں کمی لائی جاسکے اور پٹرولیم مصنوعات پر انحصار کم کیا جاسکے جن کا بڑا حصہ درآمد کیا جاتا ہے۔

تاہم مقامی گاڑیاں اسمبل کرنے والی کمپنیوں کو اس بات پر تحفظات ہیں کہ مقامی طور پر تیار کی جانے والی گاڑیوں اور درآمدی گاڑیوں، بشمول استعمال شدہ گاڑیوں، کے درمیان ٹیرف کے فرق کو کم کرنے سے مقامی صنعت متاثر ہوسکتی ہے۔

تاہم دوسری جانب بعض صنعتی حلقے ایسے اقدامات کررہے ہیں جن سے دیگر فریقوں کو نقصان پہنچ رہا ہے جو پوری آٹو انڈسٹری کیلئے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔ یہ حلقے مجوزہ آٹو پالیسی کو اس کی موجودہ شکل میں منظور ہونے سے روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، وہ عام صارفین کے مفادات کو نقصان پہنچاتے ہوئے آئی ایم ایف، حکومت اور دیگر بااثر حلقوں پر لابنگ کررہے ہیں تاکہ مجوزہ پالیسی کی منظوری رکواسکیں۔

اصل تنازع نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں (این ای ویز) کو دی جانے والی ڈیوٹی اور ٹیکس میں مراعات پر ہے۔ اس اقدام کا مقصد ایسی گاڑیوں کے استعمال اور مارکیٹ میں ان کے حصے کو بڑھانا ہے جس سے کاربن کے اخراج میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔ یہ پیش رفت بالخصوص ان شہروں کے لیے اہم ہے جہاں ہر گزرتے سال کے ساتھ فضائی آلودگی کی صورتِ حال بگڑتی جا رہی ہے۔

اس کے معاشی فوائد میں بڑی حد تک درآمد کیے جانے والے پیٹرولیم مصنوعات پر انحصار کم کرنا بھی شامل ہے۔ پاکستان میں توانائی شعبہ بتدریج صاف توانائی اور مقامی وسائل پر زیادہ انحصار کی جانب بڑھ رہا ہے، ایسے میں گاڑیوں کو بجلی سے چلانے کے رجحان کو فروغ دینا مزید سودمند دکھائی دیتا ہے۔

بعض صنعتی حلقوں کا مسئلہ یہ ہے کہ نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیاں ان کی پیٹرول اور ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کے لیے سخت مسابقت پیدا کرسکتی ہیں جس کے نتیجے میں ان کی فروخت متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اس تبدیلی کو پسند نہیں کرتے۔ ماضی میں حکومت نے الیکٹرک گاڑیوں  پر ایک فیصد جنرل سیلز ٹیکس  عائد کیا تھا جس میں رینج ایکسٹینڈڈ الیکٹرک گاڑیاں بھی شامل تھیں جبکہ ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں اور پلگ اِن ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں پر جی ایس ٹی کی شرح 25 فیصد تھی۔ یہ فرق ان دونوں اقسام کی گاڑیوں کے ساتھ ناانصافی کے مترادف تھا۔

مجوزہ نئی پالیسی میں ٹیکس کی اس غیر متوازن شرح کو درست کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس کے تحت الیکٹرک گاڑیوں پر جنرل سیلز ٹیکس ایک فیصد، رینج ایکسٹینڈڈ الیکٹرک گاڑیوں پر 6 فیصد، پلگ اِن ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں  پر 9 فیصد اور ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں  پر 18 فیصد مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ یہ ایک مناسب طریقۂ کار ہے، کیونکہ ہر قسم کی گاڑی سے ہونے والے کاربن اخراج کی سطح کے مطابق ٹیکس کی شرح میں اضافہ کیا گیا ہے۔ ان مراعات کے ساتھ ساتھ 15 ہزار امریکی ڈالر سے کم قیمت والی الیکٹرک گاڑیوں پر ڈیوٹی میں کمی سے بھی نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کے استعمال اور مارکیٹ میں ان کا حصہ بڑھانے میں مدد ملے گی۔ یہ اقدام حکومت کے اس ہدف سے ہم آہنگ ہے جس کے تحت 2030 تک ملک میں گاڑیوں کی مجموعی تعداد میں NEVs کا حصہ 30 فیصد تک پہنچانا ہے۔

اگر یہ مراعات واپس لے لی جاتی ہیں یا رینج ایکسٹینڈڈ الیکٹرک گاڑیوں (REEVs) اور پلگ اِن ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں (PHEVs) کو ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں (HEVs) کے ساتھ ایک ہی زمرے میں شامل کر دیا جاتا ہے تو کم کاربن اخراج کرنے والی گاڑیوں کو مسابقت میں نقصان اٹھانا پڑے گا۔ اس کا اثر کاربن اخراج میں کمی اور ایندھن کی درآمدات پر آنے والے اخراجات گھٹانے کے دو اہم اہداف پر بھی منفی پڑ سکتا ہے۔

ایک اور اہم معاملہ یہ ہے کہ قومی ٹیرف پالیسی 2025-30 کے تحت مختلف صنعتی شعبوں میں درآمدی ٹیرف مرحلہ وار کم کیے جانے ہیں۔

آٹو سیکٹر میں درآمدی ٹیرف میں کمی کا عمل ایک سال کے لیے مؤخر کردیا گیا تھا، کیونکہ نئی آٹو پالیسی کا اطلاق رواں مالی سال سے ہونا تھا۔ اب درآمدی گاڑیوں پر ٹیرف میں کمی کا نفاذ مالی سال 2026-27 سے کیا جا رہا ہے۔ تاہم آٹو پالیسی کو حتمی شکل دینے کا عمل تاحال جاری ہے۔

مکمل تیار شدہ گاڑیوں (سی بی یو) کی درآمد پر کسٹمز ڈیوٹی پہلے ہی کم کی جا چکی ہے جبکہ آئندہ پانچ برسوں میں اسے مزید کم کرکے زیادہ سے زیادہ 15 فیصد تک لانے کا منصوبہ ہے۔ اسی پالیسی کے تحت گاڑیوں کی مقامی اسمبلنگ کے لیے درآمد کیے جانے والے پرزوں (سی کے ڈی کٹس) پر بھی ڈیوٹی کم کرنے کی تجویز ہے، تاکہ اگلے پانچ برسوں کے دوران مکمل تیار گاڑیوں اور پرزوں کی درآمد پر عائد ڈیوٹی کی شرحوں کے درمیان زیادہ سے زیادہ 15 فیصد کا فرق برقرار رکھا جا سکے۔

نئی آٹو پالیسی کے تحت سی کے ڈی کٹس پر ٹیرف میں بھی کمی کی جانی تھی تاہم ضروری ردوبدل نہ ہونے کے باعث بعض صورتوں میں یہ فرق منفی ہوگیا ہے۔ اس صورتِحال نے مقامی سطح پر گاڑیاں اسمبل کرنے والی کمپنیوں کو شدید مسابقتی نقصان سے دوچار کردیا ہے۔

اب بعض پرانی اور مستحکم حیثیت رکھنے والی آٹو کمپنیوں کے صنعتی حلقے پالیسی سازوں کو الجھن میں ڈال رہے ہیں۔ گاڑیوں کی مقامی اسمبلنگ کے لیے درآمد کیے جانے والے پرزوں (CKD) پر ڈیوٹی کی شرح اس بات پر منحصر ہوتی ہے کہ متعلقہ پرزہ مقامی سطح پر تیار کیا جا رہا ہے یا درآمد کیا جا رہا ہے۔ جن کمپنیوں میں مقامی سطح پر پرزوں کی تیاری کا تناسب زیادہ ہے اور جن میں عموماً پرانی اور پہلے سے قائم کمپنیاں شامل ہیں، انہیں ان کمپنیوں کے مقابلے میں اوسطاً کم ڈیوٹی ادا کرنا پڑتی ہے جن کی مقامی سطح پر تیاری کا تناسب کم ہے۔ ان میں عموماً نئی کمپنیاں شامل ہیں۔اگر CKD پرزوں پر ڈیوٹی کی موجودہ شرح میں کوئی تبدیلی نہ کی جائے تو پرانی اور مستحکم کمپنیوں کو درآمدی گاڑیوں کے مقابلے میں بدستور ٹیرف کا فائدہ حاصل رہے گا جبکہ بعض نئی کمپنیوں کے لیے یہ فرق منفی ہو جائے گا، یعنی انہیں مقامی اسمبلنگ کے باوجود مسابقتی نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اطلاعات کے مطابق، بعض آٹو کمپنیاں نئی پالیسی کے تحت CKD پرزوں پر ڈیوٹی کی موجودہ شرح برقرار رکھنے یا پالیسی کی منظوری کو مکمل طور پر مؤخر کرانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ ایسی صورت میں یہ کمپنیاں کم منافع کے باوجود اپنا کاروبار جاری رکھنے کے قابل رہیں گی، لیکن بعض نئی کمپنیوں کے لیے مارکیٹ میں رہنا ممکن نہیں رہے گا۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ ان کمپنیوں کے ساتھ ناانصافی ہوگی جنہوں نے 2016 کی آٹو پالیسی کے بعد پاکستان کی گاڑیوں کی مارکیٹ میں قدم رکھا تھا۔

اس کا ایک اور نقصان یہ ہوگا کہ پرانی آٹو کمپنیوں کو نئے ماڈلز متعارف کرانے کی ترغیب نہیں ملے گی۔ ان کے لیے تجارتی لحاظ سے یہی زیادہ فائدہ مند ہوگا کہ وہ پہلے سے تیار کیے جانے والے ماڈلز ہی کی پیداوار جاری رکھیں، کیونکہ ان گاڑیوں کے لیے درکار مشینری، سانچوں اور دیگر سازوسامان پر آنے والی لاگت وہ پہلے ہی پوری کر چکی ہیں۔ اس صورتِ حال سے آٹو انڈسٹری کی ترقی اور جدت متاثر ہوگی جو مجموعی طور پر اس شعبے کے لیے اچھا نہیں ہوگا۔

حکومت کو چاہیے کہ پالیسی کی منظوری میں مزید تاخیر سے گریز کرے اور اس میں بار بار ردوبدل کا سلسلہ بند کرے۔ پالیسی کے مستقبل سے متعلق غیر یقینی صورتِ حال پہلے ہی آٹو سیکٹر کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ CKD کٹس کی بڑی تعداد کلیئرنس کے انتظار میں بندرگاہوں پر پھنسی ہوئی ہے جس سے گاڑیاں اسمبل کرنے والی کمپنیوں کے اخراجات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔

دوسری جانب صارفین بھی گاڑیوں کی خریداری مؤخر کررہے ہیں جبکہ جو لوگ گاڑیاں خرید رہے ہیں، ان کی اکثریت پیٹرول اور ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کو ترجیح دے رہی ہے۔ اس صورتِ حال سے نہ صرف گاڑیوں کی مجموعی فروخت متاثر ہو رہی ہے بلکہ نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینے کی رفتار بھی سست پڑرہی ہے۔

مختصراً، بظاہر آئی ایم ایف کی جانب سے اس پالیسی کی منظوری میں کوئی خاص رکاوٹ موجود نہیں ہے۔ متعلقہ وزارتیں اور کمیٹیاں اس معاملے پر پہلے ہی تفصیلی غور و خوض کر چکی ہیں اور مجوزہ پالیسی مرتب کر لی گئی ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ اس کی منظوری دے کر اس پر عمل درآمد شروع کیا جائے۔

ایسا عالمی ریکارڈ جو کوئی نہیں چاہتا
خیبر ضلع میں رواں سال پولیو کے آٹھویں کیس کی تازہ ترین تصدیق، جس کا شکار 13 ماہ کی ایک بچی ہوئی ہے، قومی سطح پر شرمندگی کا باعث بننی چاہیے۔ آٹھ میں سے چھ کیسز خیبر پختونخوا میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ پاکستان اور افغانستان دنیا کے واحد دو ممالک ہیں جہاں جنگلی پولیو وائرس اب بھی وبائی طور پر موجود ہے۔ یہ ایسا امتیاز ہے جو کوئی بھی ملک اپنے نام نہیں کرنا چاہے گا۔

افغانستان کئی دہائیوں تک جنگ اور ادارہ جاتی تباہی کا سامنا کرتا رہا ہے۔ پاکستان کو بھی اپنے سکیورٹی چیلنجز درپیش ہیں، لیکن اس شرمناک صورت حال کا جواز سرحد پار کی طرف انگلی اٹھا کر پیش نہیں کیا جا سکتا۔ ایک ایسی بیماری کا برقرار رہنا جس کی روک تھام ممکن ہے، بنیادی طور پر ریاست کی ناکامی کا ثبوت ہے۔

یہ تضاد اس وقت مزید سنگین ہو جاتا ہے جب بچوں کو اس بیماری سے بچانے کی کوشش کرنے والے افراد خود نشانہ بنائے جا رہے ہوں۔

منگل، 3 نومبر کو مہمند میں دو پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا، جب وہ پولیو ٹیم کو سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے سفر کر رہے تھے۔ اس سے ایک روز قبل ٹانک میں پولیو کے چار کارکنوں کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا تھا۔ یہ کسی کامیاب عوامی صحت مہم کے دوران پیش آنے والی چند الگ تھلگ مشکلات نہیں ہیں۔ یہ ایک طویل اور خونریز سلسلے کا حصہ ہیں، جس میں ویکسین پلانے والے کارکنوں اور ان کی حفاظت پر مامور اہلکاروں کو معمول کا کام انجام دینے پر دھمکیاں دی جاتی ہیں، ان پر حملے کیے جاتے ہیں اور انہیں قتل تک کر دیا جاتا ہے۔

عسکریت پسند گروہوں اور مذہبی انتہا پسندی کے بعض حلقوں نے بارہا سازشی نظریات کو ہوا دی ہے کہ بچوں کو دی جانے والی ویکسین دراصل مسلمان بچوں کو بانجھ بنانے کی غیر ملکی سازش ہے۔ یہ پروپیگنڈا سراسر بے بنیاد ہے، لیکن اس کے نتائج جان لیوا ثابت ہو رہے ہیں۔ منہ کے ذریعے دی جانے والی پولیو ویکسین محفوظ اور مؤثر ہے، جبکہ پولیو کا کوئی علاج موجود نہیں اور اس کا انفیکشن مستقل معذوری اور فالج کا سبب بن سکتا ہے۔

اس کے باوجود صورت حال یہ ہے کہ چند مقامی شرپسند عناصر والدین کو اپنے بچوں کی حفاظت سے روکنے کے لیے خوف زدہ کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں، جبکہ ریاست ان جھوٹے دعوؤں کا مقابلہ ایک مستقل اور قابلِ اعتماد قومی پیغام کے ذریعے کرنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔

علمائے دین کو ابتدا ہی سے اس کوشش میں مرکزی کردار ادا کرنا چاہیے تھا۔ اس سلسلے میں فتوے بھی دیے گئے ہیں اور معتبر مذہبی علما کی جانب سے عوامی سطح پر ویکسین کی حمایت بھی کی گئی ہے۔ بعض علما نے ہچکچاہٹ کا شکار خاندانوں کو قائل کرنے کے لیے فعال کردار بھی ادا کیا ہے۔ لیکن انفرادی سطح پر کی جانے والی کوششیں ایک قومی بیانیے کا متبادل نہیں بن سکتیں۔

ریاست ملک بھر کے مذہبی رہنماؤں کے ساتھ ایسا مضبوط اور دیرپا اتحاد قائم کرنے میں ناکام رہی ہے جو اس بات کو یقینی بنا سکے کہ ہر والدین تک ایک ہی واضح پیغام پہنچے، ویکسین لگوانا طبی اعتبار سے ضروری، مذہبی طور پر جائز اور اپنے بچوں کے حوالے سے والدین کی ذمہ داری ہے۔ کئی دہائیوں سے جاری مہمات کے باوجود یہ کام اتنا مشکل کیوں بنا ہوا ہے؟

اس کے علاوہ صحتِ عامہ کے شعبے میں بھی ایک بنیادی ناکامی موجود ہے۔ پولیو وائرس بنیادی طور پر فضلے اور منہ کے راستے پھیلتا ہے اور آلودہ پانی اور خوراک کے ذریعے بھی منتقل ہو سکتا ہے۔ ناقص صفائی، پینے کے غیر محفوظ پانی، نکاسی آب کے ناکافی انتظامات اور معمول کی حفاظتی ویکسینیشن کا کمزور نظام ایسے حالات پیدا کرتے ہیں جن میں یہ وائرس مسلسل گردش کرتا رہتا ہے۔

بار بار ویکسینیشن مہمات چلانا ناگزیر ہے، لیکن بنیادی بلدیاتی اور صحت کی سہولتوں کی عدم موجودگی کی تلافی مستقل طور پر ان مہمات کے ذریعے نہیں کی جا سکتی۔ ریاست برسوں سے مہمات کے ادوار اور ویکسین پلائے جانے والے بچوں کی تعداد گنتی آ رہی ہے، جبکہ اب بھی بہت سی آبادیوں کو صفائی کے مناسب ماحول، بنیادی صحت کی قابلِ اعتماد سہولتوں اور عوامی آگاہی سے محرومی کا سامنا ہے، جو وائرس کی منتقلی روکنے کے لیے ضروری ہیں۔

تازہ ترین اعداد و شمار کے بعد اب اس معاملے میں غفلت کا دفاع کرنا مزید مشکل ہو گیا ہے۔ رواں سال اب تک بڑے پیمانے پر چار مہمات چلائی جا چکی ہیں، جن کے دوران کروڑوں بچوں کو ویکسین پلائی گئی، اس کے باوجود پشاور بلاک کے ماحولیاتی نمونوں میں وائرس کی موجودگی مسلسل سامنے آ رہی ہے۔

اگلی مہم اب شروع ہو چکی ہے، جس کے دوران 97 اضلاع میں تقریباً 2 کروڑ 40 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ یہ کوششیں حمایت کی مستحق ہیں اور والدین کو یقینی بنانا چاہیے کہ ہر بچے کو ویکسین کی تمام ضروری خوراکیں دی جائیں۔ لیکن مہمات کے اعداد و شمار کو نتائج کا متبادل نہیں بننا چاہیے۔

پاکستان کئی دہائیوں سے پولیو کے خاتمے کی کوششیں کر رہا ہے۔ اس کے پاس اس مقصد کے لیے وقت، وسائل، بین الاقوامی معاونت اور بار بار ملنے والی تنبیہات موجود رہی ہیں۔ لیکن وہ اس کام کو مکمل کرنے کے لیے درکار سیاسی سرپرستی، انتظامی تسلسل اور عوامی اعتماد فراہم نہیں کر سکا۔

پولیو ورکرز کا تحفظ، انتہا پسندانہ گمراہ کن پروپیگنڈے کا مقابلہ، علمائے دین کو ساتھ ملانا، صفائی کے نظام میں بہتری اور معمول کی حفاظتی ویکسینیشن کو مضبوط بنانا، ان سب کو ایک قومی ذمہ داری کے طور پر لیا جانا چاہیے۔ جب تک ایسا نہیں ہوتا، ہر نئی مہم کے بعد پولیو کا ایک اور کیس سامنے آئے گا، ہر حملے کے بعد ایک اور جنازہ اٹھے گا اور ملک اس شرمناک امتیاز میں پھنسا رہے گا جسے باقی دنیا بہت پیچھے چھوڑ چکی ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

سمت سے محروم انرجی سیکٹر
پاکستان کا دیرینہ توانائی بحران اکثر وسائل کی قلت کے تناظر میں پیش کیا جاتا ہے۔ تاہم اس کی ایک زیادہ تلخ حقیقت یہ ہے کہ یہ بحران وسائل کے ضیاع، ترجیحات میں بگاڑ، سرکاری عدم فعالیت اور نااہلی کا بھی نتیجہ ہے۔

حال ہی میں لمز انرجی انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام ’پاکستان کی توانائی کا تحفظ‘ کے موضوع پر ہونے والے ایک پروگرام میں اس حقیقت کو نمایاں کیا گیا، جہاں اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ پاکستان ہر سال توانائی کی درآمدات پر 3.5 کھرب روپے کی خطیر رقم خرچ کرتا ہے، جس کا بڑا حصہ بہتر منصوبہ بندی اور موجودہ وسائل کے مؤثر استعمال کے ذریعے بچایا جاسکتا ہے۔

سردیوں کے موسم میں پیدا ہونے والی متضاد صورتحال پر غور کریں۔ پاکستان گھروں اور عمارتوں میں جگہ اور پانی گرم کرنے کی ضروریات پوری کرنے کے لیے چار ماہ کے دوران تقریباً 2.7 ارب ڈالر مالیت کی ایل این جی درآمد کرتا ہے، جبکہ اسی دوران بجلی پیدا کرنے کی ملک کی بیشتر صلاحیت غیر استعمال شدہ پڑی رہتی ہے۔

ملک میں بجلی پیدا کرنے کی نصب شدہ صلاحیت 36 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرچکی ہے، تاہم 2015 سے 2023 کے دوران بجلی کا بنیادی بوجھ تقریباً 8 ہزار میگاواٹ رہا۔ یہ توانائی کے شعبے میں انتہائی ناقص منصوبہ بندی کا واضح ثبوت ہے، جہاں ذمہ دار حکام بظاہر موسمی طلب کے رجحانات اور بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کو حقیقی ضروریات کے مطابق رکھنے کی اہمیت سے بے خبر دکھائی دیتے ہیں۔ مستقبل کی متوقع ضروریات کا اندازہ لگانے اور ان کے مطابق منصوبہ بندی کرنے میں اس قدر واضح ناکامی پالیسی فیصلوں کے معاشی اخراجات کو تقریباً مجرمانہ حد تک نظر انداز کرنے کے مترادف ہے۔

اس صورتحال کے نتیجے میں ملک مہنگا ایندھن درآمد کرنے پر مجبور ہے، جبکہ ایسی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کے اخراجات بھی ادا کررہا ہے جسے مکمل طور پر استعمال نہیں کیا جاسکتا۔ اس سے بجلی کی پیداواری صلاحیت کے واجبات (کیپیسٹی پیمنٹس) اور گردشی قرضے میں مزید اضافہ ہوتا ہے۔

توانائی کے تحفظ سے متعلق عمارتوں کے ضابطوں پر عمل درآمد نہ کرانا بھی اسی ناکامی کی ایک واضح مثال ہے۔ 2023 میں منظور کیے گئے وفاقی ضابطے کے تحت ٹھنڈک کے لیے بجلی کی طلب میں 51 فیصد تک کمی کی جاسکتی ہے، جیسا کہ اس پروگرام میں پیش کی گئی تحقیق میں بتایا گیا۔ اس کے باوجود پنجاب، سندھ اور بلوچستان نے اب تک اسے اپنایا نہیں ہے۔ اگر رہائشی عمارتوں کے محض ایک چوتھائی حصے کی توانائی کی کارکردگی بہتر بنا دی جائے تو بجلی کی زیادہ طلب کے اوقات میں بوجھ 3 ہزار میگاواٹ تک کم کیا جاسکتا ہے اور سالانہ 442.6 ارب روپے کی بچت ممکن ہے۔ یہ ایسے ٹھوس فوائد ہیں جن سے محض انتظامی سستی اور عدم فعالیت کے باعث محروم رہا جارہا ہے۔

یہی جمود بجلی کے نظام کو بھی متاثر کررہا ہے۔ ترسیل اور تقسیم کے نقصانات، بجلی کے قومی نظام میں ناکافی سرمایہ کاری اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کی ناقص انتظامی کارکردگی بدستور اس شعبے کو کمزور کررہی ہے۔ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہونے کا لازمی مطلب یہ نہیں کہ اسے وہاں پہنچایا بھی جاسکے جہاں اس کی ضرورت ہے۔

گردشی قرضوں میں اضافہ ہوتا رہتا ہے، صارفین کو بجلی کے بھاری ٹیرف کا سامنا ہے، جبکہ حکومت بار بار مالی امدادی پیکجز اور ٹیرف میں ردوبدل کے چکر میں پھنسی ہوئی ہے۔ ڈسکوز کی نجکاری کو اکثر مسئلے کے حل کے ایک اہم حصے کے طور پر پیش کیا جاتا ہے، تاہم یہ عمل اتنا آسان نہیں ہے۔

ممکنہ سرمایہ کار کے الیکٹرک کے تجربے کا جائزہ لیں گے تو اس شعبے میں داخل ہونے سے پہلے کئی مرتبہ سوچیں گے، کیونکہ یہاں پالیسی میں غیر یقینی صورتحال، ادائیگیوں کے تنازعات اور ضابطہ جاتی پیچیدگیاں موجود ہیں۔ قابل اعتماد انتظامی نظام اور پیش گوئی کے قابل پالیسی فریم ورک کے بغیر ان کمپنیوں کو فروخت کرنا ایک مشکل مرحلہ رہے گا۔

اسی طرح بجلی کی پیداواری صلاحیت کے واجبات سے بھی ہمیشہ بچا نہیں جاسکتا۔ انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کو بجلی پیدا کرنے کی دستیاب صلاحیت کے عوض ادائیگی کی جاتی ہے، چاہے ان کی جانب سے حقیقت میں کتنی ہی کم بجلی پیدا کی جائے۔

ان ادائیگیوں کے حجم کو دیکھتے ہوئے یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا کبھی کسی آزادانہ فرانزک آڈٹ کے ذریعے اعلان کردہ پیداواری صلاحیت، حقیقی دستیابی، استعمال کی شرح اور معاہدوں کی ذمہ داریوں کا سختی سے تقابلی جائزہ لیا گیا ہے؟ آئی پی پیز کے معاہدوں کا احترام کرنے کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ ان ادائیگیوں کے لیے پیش کیے جانے والے دعوؤں یا عوامی فنڈز سے ادا کی جانے والی رقوم کی جانچ پڑتال نہ کی جائے۔

پاکستان مقامی توانائی کے وسائل کی ترقی، قابل تجدید توانائی کو نظام میں شامل کرنے اور بجلی کی ترسیل و تقسیم کے آلات کی مقامی پیداوار بحال کرنے میں بھی پیچھے رہ گیا ہے۔ لمز کی تحقیق میں مقامی سطح پر مینوفیکچرنگ کے لیے 1.1 کھرب روپے کے ممکنہ مواقع کی نشاندہی کی گئی، تاہم مقامی پیداوار کو فروغ دینے کے لیے جس منصوبے کا وعدہ کیا گیا تھا، وہ اب تک حقیقت کا روپ نہیں دھار سکا۔

ان تمام غلطیوں اور عدم فعالیت کے نتائج محض توانائی کے شعبے تک محدود نہیں بلکہ اس سے کہیں آگے تک پھیل چکے ہیں۔ پاکستانی کاروباری اداروں اور صنعتوں کو خطے میں توانائی کی بلند ترین لاگتوں میں سے بعض کا سامنا ہے، جس سے پیداواری اخراجات بڑھ رہے ہیں اور برآمدات کی مسابقتی صلاحیت متاثر ہورہی ہے۔ اس طرح توانائی کی بلند قیمتیں صنعتی ترقی کو محدود، سرمایہ کاری کی حوصلہ شکنی اور روزگار کے مواقع میں کمی کا سبب بن رہی ہیں۔

یہ بات بھی واضح رہنی چاہیے کہ اس طرح کے سیمینار اور مذاکرے باقاعدگی سے منعقد ہوتے رہتے ہیں۔ ان میں جن مسائل پر گفتگو کی جاتی ہے، وہ پہلے ہی اچھی طرح دستاویزی شکل میں موجود ہیں، ان کے معاشی نقصانات سے آگاہی ہے اور ان کے حل پر بھی تفصیلی بحث ہوچکی ہے۔

اس کے باوجود ان حل پر عمل درآمد کے ذمہ دار ادارے اور حکام اقدامات کرنے کے لیے تیار نہیں یا ایسا کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے، جبکہ توانائی کا بحران ملکی معیشت کے وسیع تر حصے کو مسلسل بھاری نقصان پہنچا رہا ہے۔ شواہد ایک بار پھر سامنے رکھ دیے گئے ہیں۔ اب ضرورت کسی نئی تشخیص یا مسئلے کی ایک اور نشاندہی کی نہیں، بلکہ ان حل پر عمل درآمد کے لیے سیاسی عزم کی ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

صحافیوں کیخلاف قانونی کارروائیوں کا بڑھتا استعمال
فریڈم نیٹ ورک کی تازہ ترین ’امپیونٹی رپورٹ 2026‘ کے نتائج پاکستان کی سیاسی قیادت، ریاستی اداروں اور عدلیہ کے لیے خطرے کی گھنٹی ہونے چاہئیں۔ رپورٹ ایک تشویش ناک حقیقت کو اجاگر کرتی ہے کہ صحافیوں کے خلاف دستاویزی طور پر سامنے آنے والی خلاف ورزیوں میں کمی کے باوجود پاکستان آزاد صحافت کے لیے بدستور ایک انتہائی ناموافق ماحول رکھتا ہے۔

رپورٹ ہونے والے واقعات کی کم تعداد کو پریس کی زیادہ آزادی یا صحافیوں کے تحفظ میں بہتری کا ثبوت نہیں سمجھنا چاہیے۔ اس کے بجائے دھمکانے اور دباؤ ڈالنے کے طریقے زیادہ پیچیدہ، ادارہ جاتی اور چیلنج کرنا مشکل ہوتے دکھائی دے رہے ہیں، جہاں روایتی جبر کے طریقوں کے ساتھ قانونی دباؤ کا استعمال بھی تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

خصوصی طور پر تشویش ناک امر صحافیوں کے خلاف مقدمات میں پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) کا بڑھتا ہوا استعمال ہے۔ سائبر جرائم کی روک تھام کے لیے بظاہر متعارف کرایا گیا قانون اختلاف رائے کو دبانے، تنقیدی آوازوں کو خاموش کرنے یا سرکاری عہدیداروں کے طرز عمل پر سوال اٹھانے والوں کو خوف زدہ کرنے کا آسان ذریعہ نہیں بننا چاہیے۔

جب بدعنوانی، سرکاری اخراجات اور حکومتی کارکردگی سے متعلق خبریں دینے والے صحافیوں کو تحقیقات، طلبی، حراست اور بار بار عدالتی پیشیوں کا سامنا کرنا پڑے تو احتساب کا بنیادی مقصد ہی متاثر ہوتا ہے۔ لہٰذا قانون کے جائز نفاذ اور اس کے ذریعے ناگوار سوالات کی حوصلہ شکنی کرنے کے درمیان فرق واضح رہنا چاہیے۔

رپورٹ میں اجاگر کیے گئے تصور قانونی محاذ آرائی (لا فیئر) پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ کسی صحافی کو خاموش کرنے کے لیے اس کا مجرم قرار پانا یا جیل جانا ضروری نہیں۔ قانونی کارروائی کا خدشہ، مالی مشکلات، ساکھ کو نقصان، الیکٹرانک آلات کی جانچ پڑتال اور طویل عدالتی مقدمات ہی تحقیقاتی صحافت کی حوصلہ شکنی کے لیے کافی ہوسکتے ہیں۔

اس طرح کے اقدامات خوف اور دباؤ کی فضا پیدا کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں صحافی خود سنسرشپ اختیار کرنے پر مجبور ہوتے ہیں اور شہری اپنے حقِ معلومات سے محروم رہ جاتے ہیں۔ اس عمل میں صرف صحافی ہی متاثر نہیں ہوتے بلکہ جمہوری مکالمہ، اداروں کا احتساب اور عوامی مفاد بھی نقصان اٹھاتے ہیں۔

اتنی ہی تشویش ناک رپورٹ کی یہ نشاندہی بھی ہے کہ دستاویزی طور پر سامنے آنے والے تقریباً دو تہائی واقعات میں متاثرین یا ان کے اہل خانہ نے سرکاری حکام اور عہدیداروں کو مبینہ طور پر ان واقعات کا محرک قرار دیا۔ اگر شہریوں کے تحفظ کے ذمہ دار افراد ہی میڈیا سے وابستہ پیشہ ور افراد کو خوف زدہ کرنے میں ملوث قرار دیے جائیں تو احتساب کے امکانات مزید غیر یقینی ہوجاتے ہیں۔

وفاقی سطح پر صحافیوں کے تحفظ کے طریقہ کار کی غیر مؤثریت اور سندھ کمیشن کی محدود رسائی قانون سازی اور اس پر عمل درآمد کے درمیان موجود بڑے خلا کو مزید واضح کرتی ہے۔ کمیشن قائم کرنے اور تحفظ کے قوانین منظور کرنے کا کوئی فائدہ نہیں، جب تک انہیں مناسب اختیارات حاصل نہ ہوں، وہ آزادانہ طور پر کام نہ کرسکیں اور ٹھوس نتائج فراہم کرنے کی صلاحیت نہ رکھتے ہوں۔

صحافی پر ہونے والے ہر حملے کی فوری تحقیقات ہونی چاہئیں اور اس کے ذمہ داروں کو ان کی سیاسی یا ادارہ جاتی حیثیت سے قطع نظر جواب دہ بنایا جانا چاہیے۔

بالآخر پریس کی آزادی کا اصل پیمانہ یہ نہیں کہ کتنے صحافی جسمانی حملوں سے محفوظ رہے، بلکہ یہ ہے کہ آیا وہ کسی خوف یا انتقامی کارروائی کے اندیشے کے بغیر اقتدار میں موجود افراد سے سوال کرسکتے ہیں یا نہیں۔ پاکستان کو خلاف ورزیوں کی دستاویز بندی اور صحافیوں کے تحفظ کے وعدے کرنے سے آگے بڑھنا ہوگا۔ اسے یہ بھی یقینی بنانا ہوگا کہ قوانین کے انتخابی یا حد سے زیادہ استعمال کے ذریعے انہیں سزا دینے کا ذریعہ نہ بننے دیا جائے۔

ریاست کی ذمہ داری صرف صحافیوں کو تشدد سے محفوظ رکھنا نہیں بلکہ اس آزادی کا تحفظ کرنا بھی ہے جو انہیں بااختیار افراد اور اداروں کا احتساب کرنے کے قابل بناتی ہے۔ اس سے کم کوئی بھی اقدام اس استثنیٰ اور عدم احتساب کے کلچر کو مزید مضبوط کرے گا جسے رپورٹ نے واضح طور پر بے نقاب کیا ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

کرپٹو کرنسی، سائبر جرائم اور عالمی مالیاتی نظام پر اعتماد
بائنانس (Binance) سے 6 ارب ڈالر سے زائد کی چوری کے واقعے کو دنیا بھر کی حکومتوں، مالیاتی اداروں اور ٹیکنالوجی کمپنیوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجانی چاہیے تھی۔ لیکن اس کے بجائے ابتدائی ردعمل ایک مانوس طرز پر سامنے آیا ہے، دشمن کی نشاندہی کرو، الزام عائد کرو اور آگے بڑھ جاؤ۔

امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) نے 29 اکتوبر کو ہونے والی اس بڑی سائبر چوری کا ذمہ دار شمالی کوریا کے گروپ ٹریڈر ٹریٹر کو قرار دیا ہے۔ بلاک چین کے تجزیے کرنے والی کمپنیوں نے بھی اس مؤقف کی تائید کی ہے، جبکہ پیانگ یانگ اس واقعے میں ملوث ہونے کی تردید کرتا ہے۔ ممکن ہے کہ یہ الزام درست ثابت ہو، لیکن کاش پٹیل کی سربراہی میں کام کرنے والے ادارے کی جانب سے جاری کردہ اعلان پر بلا تحقیق یقین کرنا آسان نہیں۔ آج کے واشنگٹن میں انٹیلی جنس اداروں کے نتائج پر بھی اعتبار کرنے کے لیے اضافی جواز درکار ہوتا ہے۔

اس سائبر حملے کا حجم غیر معمولی ہے۔ حملہ آوروں نے نقصان دہ سافٹ ویئر اور بھرتی کے ایک جعلی عمل کے ذریعے کمپنی کے ملازمین کو اپنے جال میں پھنسایا، اندرونی نظام تک رسائی حاصل کی اور پھر ایکسچینج کے اپنے ہی انفرااسٹرکچر کو استعمال کرتے ہوئے متعدد بلاک چین نیٹ ورکس پر موجود ہاٹ والٹس سے رقوم منتقل کردیں۔ بائنانس کا کہنا ہے کہ وہ صارفین کے نقصانات خود برداشت کرے گی اور متاثرہ اثاثوں کی بیشتر مقدار دوبارہ فراہم کردی گئی ہے۔ تاہم رقم کی واپسی، جو بلاشبہ خوش آئند ہے، اس سے کہیں زیادہ پریشان کن سوال کا جواب نہیں دیتی، آخر اس قدر بڑے پلیٹ فارم کے حفاظتی نظام میں اتنی گہری نقب کیسے لگائی گئی اور اس کے حفاظتی اقدامات کئی گھنٹوں تک رقوم کی منتقلی روکنے میں ناکام کیوں رہے؟

یہ واقعہ ان خطرات کو بے نقاب کرتا ہے جو اس وقت پیدا ہوتے ہیں جب ڈیجیٹل معیشت اپنے اداروں کی اسے سمجھنے اور محفوظ بنانے کی صلاحیت سے کہیں زیادہ تیزی سے آگے بڑھتی ہے۔ مصنوعی ذہانت، خودکار نظام، کلاؤڈ انفرااسٹرکچر اور ایک دوسرے سے تیزی سے منسلک ہوتے مالیاتی پلیٹ فارم کارکردگی بہتر بنانے کے وعدے کرتے ہیں، لیکن ساتھ ہی سائبر حملوں کے ممکنہ راستوں اور ذرائع میں بھی اضافہ کرتے ہیں۔ بائننس کے خلاف کارروائی میں سافٹ ویئر کی تیاری کے لیے استعمال ہونے والے متاثرہ ٹولز اور کمپنی کے ایک اندرونی مصنوعی ذہانت کے ٹول کی مبینہ شمولیت کو سنجیدگی سے جانچنے کی ضرورت ہے۔ تاہم تفتیش کار ابھی تک یہ ثابت نہیں کرسکے کہ اس چوری یا چوری شدہ رقوم کو ٹھکانے لگانے کی کارروائی کی ہدایت مصنوعی ذہانت نے دی تھی۔ ان دونوں معاملات میں فرق کرنا ضروری ہے۔ مصنوعی ذہانت کو ہر جدید سائبر حملے کا ذمہ دار قرار دیے بغیر بھی اس سے پیدا ہونے والا خطرہ پہلے ہی بہت بڑا ہے۔

دوسری جانب پاکستان عالمی کرپٹو کرنسی مارکیٹ میں اپنا مقام بنانے کے لیے پُرعزم دکھائی دیتا ہے۔ ملک کی خواہش ہے کہ اس شعبے میں سرمایہ کاری کو راغب کیا جائے، ڈیجیٹل اثاثوں سے متعلق کاروبار کی حوصلہ افزائی کی جائے اور اس شعبے کے لیے ایک ضابطہ جاتی نظام تشکیل دیا جائے۔ لیکن کیا پاکستان ان عزائم سے وابستہ خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مناسب طور پر تیار ہے؟ سائبر سیکیورٹی، تکنیکی مہارت، ضابطہ جاتی نگرانی اور پیچیدہ مالیاتی جرائم کی تحقیقات کرنے کی صلاحیت میں اضافے کے لیے متعلقہ سرمایہ کاری کہاں ہے؟ ایک ایسا ملک جو اب بھی ادارہ جاتی کمزوریوں سے نبرد آزما ہے، وہ کرپٹو کرنسی کے لیے سازگار ماحول قائم کرنے کو ایک محفوظ نظام کی تشکیل نہ سمجھے۔ بائنانس میں ہونے والی چوری اس بات کی ایک نہایت تشویش ناک یاد دہانی ہونی چاہیے کہ جب بنیادی ڈھانچہ اور حفاظتی انتظامات عزائم کے ساتھ رفتار برقرار رکھنے میں ناکام ہوجائیں تو کیا کچھ ہوسکتا ہے۔

اس نوعیت کے بڑے خطرے پر قابو پانا کسی ایک حکومت یا ملک کے دائرہ اختیار میں ممکن نہیں۔ چوری شدہ اثاثے چند منٹوں میں سرحدوں اور مختلف بلاک چین نیٹ ورکس کے درمیان منتقل ہوجاتے ہیں، جبکہ مجرم، ان کا استعمال کردہ انفرااسٹرکچر، ایکسچینجز اور متاثرین مختلف براعظموں میں موجود ہوسکتے ہیں۔ مؤثر روک تھام کے لیے انٹیلی جنس معلومات کا تبادلہ، مشترکہ معیارات، ضابطہ جاتی اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان فوری تعاون اور غیر قانونی رقوم کو منجمد کرنے کے لیے عملی انتظامات ضروری ہیں۔ الزام تراشی اور یکطرفہ پابندیاں ان نیٹ ورکس کو محفوظ نہیں بنا سکتیں جن پر عالمی معیشت کا انحصار مسلسل بڑھ رہا ہے۔

اس معاملے میں مغربی ممالک کو بھی اپنی کچھ پرانی سوچ ترک کرنے کی ضرورت ہے۔ واشنگٹن اب بھی اکثر ایسے رویے کا مظاہرہ کرتا ہے جیسے سرد جنگ کے بعد قائم ہونے والا عالمی نظام آج بھی برقرار ہو اور امریکا کی طاقت ہی سب کے لیے قواعد و ضوابط طے کرسکتی ہو۔ یہ مفروضہ اب تیزی سے غلط ثابت ہورہا ہے۔ مالیاتی بنیادی ڈھانچے کو بطور ہتھیار استعمال کرنے اور غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر منجمد کرنے کے اقدامات نے اس تشویش میں اضافہ کیا ہے کہ امریکی دائرہ اختیار اور اثر و رسوخ کے سامنے آنے والے نظاموں پر انحصار کس قدر خطرناک ہوسکتا ہے۔ تاہم سوئفٹ  خود بیلجیئم میں قائم ایک مالیاتی پیغام رسانی کا نیٹ ورک ہے، نہ کہ ایسا ادارہ جو اثاثے منجمد کرنے کا اختیار رکھتا ہو۔ پابندیاں حکومتیں عائد کرتی ہیں اور مالیاتی ادارے ان پر عمل درآمد کرتے ہیں۔ اس کے باوجود وسیع تر سبق یہی ہے کہ عالمی مالیاتی نظام پر اعتماد کسی ایک طاقت کی ترجیحات پر منحصر نہیں ہونا چاہیے۔ جن ممالک کو خدشہ ہے کہ انہیں من مانے طریقے سے اس نظام سے باہر کیا جاسکتا ہے، وہ متبادل نظام تلاش کریں گے، جس سے عین اس وقت عالمی تعاون کمزور ہوگا جب اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔

پاکستان کے لیے اس واقعے کا سبق فوری نوعیت کا ہے۔ ڈیجیٹل اثاثوں کے حوالے سے بلند عزائم کے ساتھ مضبوط سیکیورٹی نظام، قابلِ نفاذ معیارات، ماہر نگرانی اور بین الاقوامی شراکت داری بھی ضروری ہے۔ کرپٹو پلیٹ فارمز اور مالیاتی اداروں کو باقاعدگی سے آزادانہ سیکیورٹی جانچ کے عمل سے گزرنا چاہیے، سائبر حملوں یا حفاظتی خلاف ورزیوں کی فوری اطلاع دینے کی واضح ذمہ داریاں ہونی چاہئیں اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے قابلِ اعتماد منصوبے موجود ہونے چاہئیں۔ اسی طرح مصنوعی ذہانت کے نظاموں کی خریداری اور ان کے استعمال کی جانچ نقصان ہونے کے بعد نہیں بلکہ پہلے کی جانی چاہیے۔

بائنانس سے ہونے والی یہ چوری اس دنیا کے لیے ایک انتباہ ہے جو ہماری آنکھوں کے سامنے تشکیل پارہی ہے۔ اصل سوال یہ ہے کہ کیا حکومتیں اس وقت ان خطرات کو تسلیم کریں گی جب تک اگلا سائبر حملہ کسی کرپٹو ایکسچینج سے آگے بڑھ کر ادائیگیوں کے نظام، عوامی خدمات یا اہم قومی بنیادی ڈھانچے کو اپنی لپیٹ میں نہیں لے لیتا؟ ٹیکنالوجی پالیسی سازوں کے پیچھے آنے کا انتظار نہیں کرتی۔ بدقسمتی سے اس کا غلط استعمال کرنے والے افراد بھی انتظار نہیں کرتے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

یورپ بحرانوں کی لپیٹ میں
مسافر طیاروں کے ساتھ لڑاکا طیاروں کی پرواز، ہوائی اڈوں کے رن وے بند ہونا اور بم کی دھمکیوں کے بعد مسافروں کا انخلا، ایک ایسے براعظم کے لیے کسی طور اطمینان بخش مناظر نہیں ہیں جو پہلے ہی متعدد بحرانوں سے نبرد آزما ہے۔ 3 نومبر کو اسپین، اٹلی، پولینڈ اور بلغاریہ میں ریان ایئر، وِز ایئر، ایل او ٹی اور ایس اے ایس کی کم از کم سات کمرشل پروازوں کو بم کی دھمکیاں دی گئیں۔ ڈبلن سے روم جانے والی ایک پرواز کو اطالوی یورو فائٹرز لڑاکا طیاروں نے حفاظتی حصار میں لیا، جبکہ لندن سے آنے والی ایل او ٹی کی ایک پرواز کا رخ موڑ کر وارسا موڈلن منتقل کردیا گیا، جس کے باعث ہوائی اڈے کی سرگرمیاں عارضی طور پر متاثر ہوئیں۔ تمام متاثرہ طیارے بحفاظت اتر گئے اور کسی میں بھی دھماکا خیز مواد نہیں ملا۔

فضائی سفر کو لاحق ان خطرات کے دوران ایک اور تشویش ناک پیش رفت سامنے آئی: یورپ کے کم از کم نو ممالک میں سپر مارکیٹوں کے ریفریجریشن نظام پر سائبر حملے کیے گئے، جن میں بیلجیئم، سویڈن، اٹلی، آئرلینڈ اور نیدرلینڈز بھی شامل ہیں۔ ہیکرز نے فریزرز اور ریفریجریٹرز کے درجہ حرارت میں ردوبدل کیا، جس کے نتیجے میں خوردہ فروشوں کو خراب ہونے والی اشیائے خورونوش ضائع کرنا پڑیں۔ یورپی کمیشن نے ان واقعات کو یورپی یونین کی غذائی سپلائی چین میں خلل ڈالنے کی دانستہ کوششیں قرار دیا ہے۔ فضائی سفر اور خوراک کی خوردہ فروشی کے شعبوں پر یہ مشترکہ حملے ظاہر کرتے ہیں کہ یورپ کا اہم بنیادی ڈھانچہ نسبتاً کم لاگت پر کیے جانے والے ایسے حملوں کے مقابلے میں کس قدر غیر محفوظ ہوتا جا رہا ہے، جن کی ذمہ داری سے انکار بھی ممکن ہو سکتا ہے۔ اگرچہ ان حملوں کے ذمہ داروں کی شناخت نہیں ہوسکی، تاہم بعض سیکیورٹی ماہرین نے ان میں روس سمیت ریاستی سرپرستی میں کام کرنے والے عناصر کے ملوث ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ہائبرڈ جنگ کے بڑھتے ہوئے رجحان کے پیش نظر ایسے خدشات کو محض نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ تاہم بڑا سوال یہ ہے کہ یورپ خود کو اس قدر غیر محفوظ صورت حال میں کیوں پاتا ہے اور کیا اس کی سیاسی قیادت میں ایک ایسی دنیا کا سامنا کرنے کے لیے دور اندیش حکمت عملی موجود ہے جو مسلسل غیر یقینی ہوتی جا رہی ہے۔

یورپ کی کمزوریاں صرف سیکیورٹی تک محدود نہیں ہیں۔ فرانس، جرمنی، اٹلی، اسپین اور پرتگال میں نوجوان بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل رہے ہیں اور مہنگائی، ناقابل برداشت رہائشی اخراجات، تعلیم کے لیے ناکافی فنڈز اور عوامی خدمات کے بگڑتے معیار کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ یہ مظاہرے اس وسیع تر مایوسی کا اظہار ہیں جو نوجوان نسل میں سیاسی نظام سے پیدا ہو رہی ہے۔ ان کے نزدیک سیاسی اشرافیہ عام شہریوں کے مسائل اور ضروریات سے مسلسل دور ہوتی جا رہی ہے۔ یورپ اس وقت اعتماد کے بحران سے دوچار ہے اور اس صورت حال سے پیدا ہونے والے سیاسی خلا سے انتہائی دائیں بازو کے عناصر فائدہ اٹھا رہے ہیں، جن کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

اس صورت حال کو مزید سنگین بنانے میں یورپ کی ایسی خارجہ پالیسی کا بھی کردار ہے جس نے اسے اسٹرٹیجک طور پر غیر محفوظ بنا دیا ہے۔ صدر جو بائیڈن کے دور حکومت میں یوکرین پر روسی حملے کے بعد یورپی حکومتوں نے بڑی حد تک ماسکو کے حوالے سے واشنگٹن کے سخت گیر مؤقف کی پیروی کی۔ یوکرین کی حمایت اور روسی جارحیت کی مخالفت کے جائز اسباب موجود تھے۔ لیکن اس بات پر غور کرنے کی خواہش حیران کن حد تک کم دکھائی دی کہ آیا ماسکو پر دباؤ برقرار رکھنے کے ساتھ زیادہ حقیقت پسندانہ اور مفاہمت پر مبنی سفارتی حکمت عملی اختیار کرکے تنازع ختم کرنے کا کوئی راستہ پہلے تلاش کیا جا سکتا تھا۔

روس اب بھی ایک بڑی فوجی اور جوہری طاقت ہے اور یورپ کے جغرافیائی و اسٹرٹیجک پڑوس کا مستقل حصہ ہے۔ اسے ایک ایسی ناقابل قبول ریاست سمجھنا جس کے ساتھ بامعنی روابط ممکن ہی نہ ہوں، درحقیقت یورپ کے اپنے سفارتی امکانات کو محدود کرتا ہے۔ بعد ازاں واشنگٹن کی جانب سے ٹرمپ کی امریکا فرسٹ پالیسی کی طرف واپسی نے امریکی قیادت پر یورپ کے انحصار کے خطرات کو واضح کردیا ہے۔ صدر ٹرمپ کی تجارتی محاذ آرائی، روایتی اتحادیوں کے خلاف جارحانہ بیانات اور انتہائی دائیں بازو کی تحریکوں کے لیے سیاسی حمایت نے بحر اوقیانوس کے دونوں جانب تعلقات کو مزید غیر مستحکم کردیا ہے۔ یورپ خود کو ایک ایسے اتحادی کے درمیان پھنسا ہوا محسوس کر رہا ہے جس کا طرز عمل تیزی سے غیر متوقع ہوتا جا رہا ہے، اور ایک ایسے حریف کے درمیان جس کے ساتھ اس نے بامعنی روابط کو غیر معمولی حد تک مشکل بنا دیا ہے۔

روس کے ساتھ تعلقات کے معاملے میں یورپ کو بنیادی نوعیت کی نظرثانی کی ضرورت ہے۔ اس کا مطلب روسی جارحیت کو جائز قرار دینا یا یوکرین کو تنہا چھوڑ دینا نہیں ہے، بلکہ یورپی رہنماؤں کو جغرافیائی و سیاسی حقائق تسلیم کرتے ہوئے سفارتی گنجائش بحال کرنا اور یورپی مفادات پر مبنی خارجہ پالیسی تشکیل دینا ہوگی۔ اسی طرح داخلی سیاست میں بھی فوری اور بنیادی تبدیلی ناگزیر ہے۔ انتہائی دائیں بازو کا مقابلہ امیگریشن سے متعلق بیانات میں ظاہری تبدیلیوں یا ان روایتی معاشی نسخوں کے ذریعے نہیں کیا جاسکتا جن پر عمل کرتے ہوئے سیاسی جماعتیں عوام میں بڑھتے ہوئے عدم تحفظ کا سبب بن چکی ہیں۔ یورپ کو ایک نئے سیاسی معاہدے کی ضرورت ہے جو عوام کے حقیقی معاشی اور سماجی مسائل حل کرے، جمہوری اداروں پر اعتماد بحال کرے اور نوجوان نسل کو اپنے مستقبل میں مؤثر کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کرے۔

اگر یورپ کی روایتی سیاسی جماعتوں نے اپنے سامنے موجود کثیر الجہتی بحرانوں کی سنگینی کو تسلیم نہ کیا اور پالیسیوں میں بنیادی تبدیلی کا راستہ اختیار نہ کیا تو یہ براعظم بدستور عدم تحفظ، سیاسی انتشار اور اسٹرٹیجک غیر اہمیت کی دلدل میں پھنسا رہے گا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

فائیو اسٹار ہوٹل کے قیام کی راہ ہموار کرنے کا منصوبہ
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری نے پریس بریفنگ میں انکشاف کیا کہ حکومت نے بدنام زمانہ ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کی 13.5 ایکڑ اراضی پر قائم عمارت کا قانونی قبضہ حاصل کرلیا ہے۔

کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے یہ جائیداد 2005 میں ابتدائی طور پر 99 سال کے لیے لیز پر دی تھی جس کا مقصد وہاں فائیو اسٹار ہوٹل اور سروسڈ اپارٹمنٹس تعمیر کرنا تھا۔ بااثر شخصیات کی مبینہ ملی بھگت سے منصوبے کے تعمیراتی کام میں بے ضابطگیوں، ہیرا پھیری اور بدعنوانی کے الزامات سامنے آنے کے بعد یہ منصوبہ بدنام ہوگیا۔

شاہراہِ دستور پر واقع اس عمارت کو بعد ازاں اہم فیصلہ سازوں کی معاونت سے لگژری اپارٹمنٹس اور تجارتی حصوں میں تبدیل کردیا گیا اور پاکستان کی بااثر سیاسی و مقتدر شخصیات کو فروخت کیا گیا جن میں سے بہت سے افراد اب اقتدار میں نہیں ہیں۔ اس کے نتیجے میں قانونی تنازعات، ادائیگیوں میں نادہندگی اور وقتاً فوقتاً اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا سلسلہ شروع ہوا۔ ان تحقیقات میں رواں سال مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی رپورٹ بھی شامل ہے۔ اس دوران سی ڈی اے نے لیز بھی منسوخ کردی۔

سی ڈی اے نے اس معاملے پر قانونی چارہ جوئی شروع کی اور 2016 میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے اس کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے منصوبے کو غیر قانونی قرار دیا۔ تاہم، تعمیراتی کمپنی نے حکم امتناع حاصل کرلیا اور فیصلے کو اپیل کے ذریعے چیلنج کیا جسے 2018 میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے برقرار رکھا۔ اگلے سال اُس وقت کے چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے ازخود نوٹس لیا اور فیصلہ دیا کہ منصوبہ غیر قانونی ہوسکتا ہے، تاہم سرمایہ کاروں (لگژری فلیٹس کے خریداروں) کے مفادات کا تحفظ ضروری ہے۔ اس کے لیے شرط عائد کی گئی کہ سی ڈی اے کو آٹھ سال کے دوران 17 ارب 50 کروڑ روپے ادا کیے جائیں۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ اس بینچ کے ایک رکن جسٹس اعجاز الاحسن، ہائی کورٹ کا جج مقرر ہونے سے قبل تعمیراتی کمپنی کے نجی وکیل رہ چکے تھے۔

اسی روز منعقدہ ایک الگ پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور طلال چوہدری کے ہمراہ انکشاف کیا کہ جے آئی ٹی نے  تین مرتبہ وزیر خزانہ رہنے والے حفیظ شیخ اور اُس وقت کے چیئرمین سی ڈی اے لاشاری کو بے ضابطگیوں کا مرکزی منصوبہ ساز قرار دیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جے آئی ٹی نے حفیظ شیخ کی کمپنی کو مستقبل کے سرکاری شعبے کے منصوبوں میں حصہ لینے سے بلیک لسٹ کرنے اور ذمہ دار تمام افراد کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرنے کی سفارش کی ہے۔

محسن نقوی نے اعلان کیا کہ اس عمارت کو فائیو اسٹار ہوٹل میں تبدیل کیا جائے گا، جو 20 سال قبل لیز جاری کرتے وقت طے شدہ اصل مقصد کے عین مطابق ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں ایک بین الاقوامی ہوٹل چین کے ساتھ معاہدہ کیا جائے گا۔تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا بین الاقوامی ہوٹل چین کے ساتھ ہونے والے معاہدے میں سروسڈ اپارٹمنٹس کی تعمیر یا ان کی اجازت بھی شامل ہوگی، جو اصل لیز کا ایک حصہ تھے۔ اس کے باوجود توقع کی جا سکتی ہے کہ حکومت کسی بین الاقوامی ہوٹل چین کو ٹھیکہ دیتے وقت غیر معمولی احتیاط سے کام لے گی، کیونکہ غیر ملکی کمپنیوں اور حکومتوں کے ساتھ معاہدوں میں قانونی چارہ جوئی اور ثالثی کے تنازعات کی شرح خاصی زیادہ رہی ہے۔

ایک ہی معاملے پر وفاقی کابینہ کے دو سینئر وزرا کی جانب سے الگ الگ پریس کانفرنسیں کرنا کم از کم باہمی ہم آہنگی کے فقدان اور زیادہ سے زیادہ باہمی رقابت کی نشاندہی کرتا ہے۔ یہ درست ہے کہ طلال چوہدری دونوں پریس کانفرنسز میں موجود تھے، تاہم وہ خاموش رہے اور اپنے سینئر وزرا کو اس طویل عرصے سے تنازعات کا شکار منصوبے پر اپنے خیالات کا اظہار کرنے دیا۔ اس کے باوجود امید کی جانی چاہیے کہ حکومت وفاقی دارالحکومت کی اس نمایاں عمارت سے متعلق تمام زیر التوا معاملات حل کرنے میں کامیاب ہوگی اور جیسا کہ پہلے بھی ذکر کیا گیا، معاہدے کو اس شعبے میں تجربہ رکھنے والے وکلا سے مکمل جانچ پڑتال کے بعد ہی حتمی شکل دے گی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

ایف بی آر کی پالیسی سازی غیر یقینی کا شاہکار
پاکستان میں کاروباری اداروں کو تیزی سے ایسے ٹیکس انتظامی نظام کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جو غیر یقینی صورتحال کو ایک پالیسی ہتھیار کے طور پر استعمال کرتا دکھائی دیتا ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کسی اصلاحات کا اعلان کرتا ہے، تعمیل کے طریقہ کار میں تبدیلیاں لاتا ہے اور توقع کرتا ہے کہ نجی شعبہ اس سے پیدا ہونے والی مشکلات خود برداشت کرے۔ جب ان اقدامات پر اعتراضات سامنے آتے ہیں تو اکثر انہیں اصلاحات کی مخالفت قرار دے کر مسترد کر دیا جاتا ہے۔ اس طرزِ عمل کا نتیجہ یہ نکل رہا ہے کہ کاروباری سہولت کاری کے دعوؤں اور ان کاروباری اداروں کے عملی تجربات کے درمیان خلیج وسیع ہوتی جا رہی ہے، جن کی خدمت کرنا دراصل ایف بی آر کی ذمہ داری ہے۔

فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ (ایف سی اے) کا معاملہ اس کی ایک واضح مثال ہے۔ ایف بی آر نے آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کی جانب سے کلیئرنس میں تاخیر، اشیا کی مالیت کے تعین سے متعلق تنازعات اور لیبارٹری بھیجنے کے معاملات پر اٹھائے گئے تحفظات مسترد کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار زیادہ تر اس نظام کے ابتدائی نفاذ کے مہینوں کی عکاسی کرتے ہیں۔ ایف بی آر کے مطابق کسٹمز کلیئرنس کا اوسط دورانیہ 40.2 گھنٹے سے کم ہو کر 20.57 گھنٹے رہ گیا ہے جبکہ 83 فیصد کھیپوں کی کلیئرنس 48 گھنٹوں کے اندر کی جا رہی ہے۔ یہ اعداد و شمار پیش رفت کی نشاندہی تو کر سکتے ہیں، لیکن ان کی بنیاد پر صنعتی شعبے کی شکایات کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ تجارتی تنظیموں کو انفرادی گڈز ڈیکلریشن (جی ڈی) نمبرز فراہم کرنے کی دعوت دینا اس بات کا جائزہ لینے کا متبادل نہیں ہو سکتی کہ آیا خود یہ نظام غیر ضروری مسائل پیدا کر رہا ہے۔

سینٹرل اپریزرنگ یونٹ (سی اے یو) کو اسلام آباد منتقل کرنا کسٹمز اسیسمنٹ کے نظام میں ایک بڑی تبدیلی ہے۔ سوال یہ ہے کہ درآمد کنندگان، برآمد کنندگان اور صنعت کاروں کو اعتماد میں لیے بغیر اس نوعیت کی تنظیمِ نو کیوں کی جا رہی ہے، حالانکہ اس کے اثرات براہِ راست انہی کاروباری حلقوں کو برداشت کرنا ہوں گے؟ اگرچہ اشیا کا فزیکل معائنہ اور بندرگاہ کے انتظامی امور کراچی ہی میں برقرار رہ سکتے ہیں، تاہم کسٹمز اسیسمنٹ کے عمل کو بندرگاہ سے الگ کرنے کے نتیجے میں تاخیر اور رابطہ کاری کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

ایف بی آر کا یہ اصرار کہ سینٹرل اپریزرنگ یونٹ کی منتقلی کا فیصلہ حتمی اور ناقابلِ واپسی ہے جبکہ ساتھ ہی آپریشنل مشکلات دور کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی جا رہی ہے، اس تاثر کو تقویت دیتا ہے کہ تمام شواہد اور اعتراضات سنے جانے سے پہلے ہی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اصلاحات کے ذریعے کارکردگی بہتر بنانے کے دعوے کے باوجود اعتماد پیدا کرنے کا یہ ایک عجیب طریقہ ہے۔

اسی نوعیت کے سوالات اسٹیل مینوفیکچررز کی جانب سے کیپٹو پاور یا بجلی کی اپنی پیداوار کے ذریعے استعمال کی جانے والی بجلی پر اضافی سیلز ٹیکس کے نئے طریقہ کار سے متعلق بھی سامنے آتے ہیں۔ اس طریقہ کار کے تحت خصوصی ادائیگی چالان، کمپیوٹرائزڈ رسیدیں، بجلی کی پیداوار اور کھپت کا ریکارڈ مرتب کرنا اور سیلز ٹیکس گوشواروں میں اس سے متعلقہ اندراجات کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

تاہم، 30 اکتوبر کو جاری ہونے والا جنرل آرڈر یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل قرار دیا گیا ہے۔ اس طرح کاروباری اداروں سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ ایسے طریقہ کار پر ماضی سے عمل درآمد کریں جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن اس کی مؤثر تاریخ گزرنے کے کئی ماہ بعد جاری کیا گیا۔ اس طرزِ عمل سے کاروباری منصوبہ بندی اور قانونی تقاضوں کی تکمیل آسان ہونے کے بجائے مزید مشکل ہو جاتی ہے۔

ٹیکسٹائل، چمڑے، انجینئرنگ اور دیگر متفرق برآمدات کے لیے ڈیوٹی ڈرا بیک (کسٹم ڈیوٹی کی واپسی) کی شرح میں نظرثانی نے پہلے سے پیچیدہ پالیسی ماحول کو مزید الجھا دیا ہے۔ برآمد کنندگان کو کسٹم ڈیوٹی کی واپسی کے حصول کے لیے تفصیلی شیڈولز پر عمل کرنا، درآمد شدہ خام مال اور دیگر اشیا کے استعمال کا ریکارڈ فراہم کرنا اور مقررہ مدت کے اندر تمام تقاضے پورے کرنا ہوتے ہیں۔

ڈیوٹی ڈرا بیک برآمدات کو عالمی منڈی میں مسابقت کے قابل بنانے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے، تاہم پیچیدہ طریقہ کار اور مناسب پیشگی تیاری کے بغیر تبدیلیاں متعارف کرانے سے اس کی افادیت کم ہو جاتی ہے۔ ایسے وقت میں جب پاکستان کو سرمایہ کاری اور برآمدات سے حاصل ہونے والی آمدنی کی اشد ضرورت ہے، حکومت کو پیداوار اور تجارت کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنی چاہئیں، نہ کہ ان میں مزید اضافہ کرنا چاہیے۔

یہ مثالیں ادارہ جاتی سطح پر فیصلہ سازی کی ایک گہری ناکامی کی نشاندہی کرتی ہیں۔ ایف بی آر بار بار محصولات کے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہتا ہے، لیکن اس کا ردعمل اب بھی مزید ہدایات، پابندیوں اور کاروباری اداروں پر تعمیلی تقاضوں کا بوجھ بڑھانے تک محدود ہے۔

دریں اثنا، ٹیکس مشینری میں بدعنوانی کے الزامات اور واقعات مسلسل سامنے آ رہے ہیں، جس سے ایسے ادارے کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے جو خود ٹیکس دہندگان سے زیادہ شفافیت کا تقاضا کرتا ہے۔ کاروباری اداروں پر نگرانی اور جانچ پڑتال کا ایک اور بوجھ ڈالنے سے پہلے ایف بی آر کو یہ ثابت کرنا چاہیے کہ اس کا اپنا نظام جوابدہ، قابلِ پیش گوئی اور بدعنوانی و اختیارات کے ناجائز استعمال سے پاک ہے۔

ایسے حالات میں نجی سرمایہ کاری کی بحالی کیونکر ممکن ہے؟ سرمایہ کاروں کو ٹیکس کی شرح، کسٹمز کے طریقہ کار اور کسی بھی منصوبے پر لاگو ہونے والے قواعد و ضوابط کے حوالے سے واضح پالیسی درکار ہوتی ہے۔ جب سرکاری طریقہ کار من مانے دکھائی دیں، فیصلوں پر ماضی سے عملدرآمد کی ہدایات جاری ہوں اور متعلقہ فریقوں کے اعتراضات کو نظرانداز کیا جائے تو سرمایہ کار طویل المدتی سرمایہ کاری کے وعدے نہیں کرسکتے۔ غیر یقینی صورتحال کاروبار کرنے کی لاگت میں اضافہ کرتی ہے اور سرمایہ کاروں کو اپنی سرمایہ کاری مؤخر کرنے، اس کا حجم محدود کرنے یا اپنا سرمایہ کسی دوسرے ملک منتقل کرنے پر مجبور کرتی ہے۔

ڈیجیٹلائزیشن اور کسٹمزنظام کو جدید خطوط پر استوار کرنا بلاشبہ جائز اور ضروری مقاصد ہیں، تاہم ٹیکنالوجی ناقص مشاورت، کمزور عملدرآمد یا ایسے ادارہ جاتی کلچر کا متبادل نہیں بن سکتی جو تنقید کو اصلاح کی کوشش کے بجائے رکاوٹ تصور کرتا ہو۔

ایف بی آر کی اصلاحات اس وقت تک اپنے مقاصد کے حصول میں ناکام رہیں گی جب تک وہ ہدایات جاری کرنے سے پہلے متعلقہ فریقوں کی رائے نہیں لیتا، طریقہ کار نافذ کرنے سے قبل ان کی آزمائش نہیں کرتا اور ناکامی کی صورت میں اپنی ذمہ داری قبول نہیں کرتا۔پاکستان کو ایسے ٹیکس ادارے کی ضرورت ہے جو معاشی سرگرمیوں کو فروغ دے اور اعتماد و رضاکارانہ تعمیل کے ذریعے محصولات جمع کرے، نہ کہ ایسے ادارے کی جو سرمایہ کاری کو صبر و برداشت کا امتحان بنا دے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

ہراسانی کی وسیع تر تعریف ضروری ہے
قومی اسمبلی کی جانب سے اس قرارداد کی توثیق کہ کام کی جگہ پر ہراسانی کا دائرہ صرف جنسی نوعیت کے رویوں تک محدود نہیں، ایک خوش آئند یاد دہانی ہے کہ کام کی جگہ پر عزت و وقار کا حق جنسی بدسلوکی کی محدود تعریف تک محدود نہیں کیا جاسکتا۔

دھمکانا، تذلیل کرنا، توہین آمیز سلوک، مخالفانہ رویہ اور صنفی بنیادوں پر امتیاز بھی اتنے ہی نقصان دہ ہوسکتے ہیں، خصوصاً اس وقت جب کسی ادارے کے اندر طاقت کے غیر مساوی تعلقات ایسے رویوں کو فروغ دینے کا ذریعہ بنیں۔

رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شاہدہ رحمانی کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں وفاقی حکومت اور متعلقہ اداروں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ موجودہ قانون سازی پر اس کے مکمل دائرہ کار کے مطابق عمل درآمد یقینی بنائیں، تاکہ غیر جنسی نوعیت کی ہراسانی کو قانونی تحفظ سے محرومی کی بنیاد نہ بنایا جاسکے۔

اس قرارداد کی اہمیت حالیہ وفاقی آئینی عدالت کے ایک فیصلے کے بعد مزید بڑھ گئی ہے، جس میں عدالت نے کام کی جگہ پر ہراسانی کے ایک مقدمے میں اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا تھا۔ یہ مقدمہ نیشنل بینک آف پاکستان کے ایک ملازم سے متعلق تھا۔ 2012 میں دائر کیے گئے اس مقدمے نے اس وقت تشویش پیدا کردی جب وفاقی آئینی عدالت نے 2010 کے اصل قانون میں ہراسانی کی تعریف کی تشریح کرتے ہوئے مشاہدہ کیا کہ کسی رویے کو اس قانون کے دائرہ کار میں لانے کے لیے اس کا جنسی نوعیت کا ہونا ضروری ہے۔

اس فیصلے کے نتیجے میں ترمیم شدہ قانون کے تحت دستیاب تحفظات کے دائرہ کار سے متعلق سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ یہاں ایک اہم پہلو وقت اور قانون سازی کی مدت سے متعلق بھی ہے۔ یہ شکایت 2022 کی ترمیم سے پہلے دائر کی گئی تھی، جس کے ذریعے قانون کے ضابطہ اخلاق میں جنسی اور غیر جنسی صنفی امتیاز کو واضح طور پر شامل کیا گیا تھا۔ ممکن ہے عدالت نے 2010 کی اصل شق پر انحصار کیا ہو کیونکہ مقدمہ ترمیم سے پہلے کا تھا۔ اگر ایسا ہے تو پرانی شکایات پر ترمیم شدہ قانون کے اطلاق کے معاملے کی وضاحت ضروری ہے۔

اس صورت حال سے پیدا ہونے والی غیر یقینی نے پارلیمان پر بھی یہ ذمہ داری عائد کردی ہے کہ وہ مزید ترامیم یا ضرورت پڑنے پر عبوری دفعات کے ذریعے اپنے ارادے کو مکمل طور پر غیر مبہم بنائے، تاکہ 2022 میں متعارف کرائے گئے تحفظات تشریح یا وقت سے متعلق سوالات کی نذر نہ ہوجائیں۔

تاہم یہ ذمہ داری صرف پارلیمان تک محدود نہیں۔ سرکاری اور نجی شعبے کے اداروں کو بھی اپنے دفتری ماحول کی بہتری کی ذمہ داری قبول کرنا ہوگی۔ قانون کے تحت آجروں کے لیے داخلی انکوائری کمیٹیاں قائم کرنا اور ایسے طریقہ کار فراہم کرنا ضروری ہے جن کے ذریعے شکایات کا ازالہ کیا جاسکے۔ اداروں کو یقینی بنانا چاہیے کہ یہ کمیٹیاں آزاد، قابل رسائی اور کسی خوف یا رعایت کے بغیر کارروائی کرنے کی صلاحیت رکھتی ہوں، خصوصاً ایسے معاملات میں جہاں الزامات اعلیٰ انتظامیہ یا بااثر عہدیداروں کے خلاف ہوں۔

ملازمین کو انصاف کے حصول کے لیے مختلف فورمز پر برسوں مقدمات لڑنے پر مجبور نہیں ہونا چاہیے، جبکہ وہ اسی دوران مخالفانہ ماحول میں کام جاری رکھیں یا اپنے اداروں کی جانب سے تحفظ فراہم کرنے میں ناکامی کے باعث ملازمت چھوڑنے پر مجبور ہوجائیں۔ احتساب کا آغاز اداروں کے اندر سے ہونا چاہیے۔

اسی طرح معاشرے کے رویوں میں بھی اس بات سے متعلق تبدیلی ضروری ہے کہ ہراسانی کیا ہوتی ہے اور اس کا نشانہ کون بن سکتا ہے۔ اب بھی توہین، زبانی بدسلوکی، دھمکیوں اور امتیازی سلوک کو معمولی سمجھنے کا رجحان پایا جاتا ہے، خصوصاً جب ان رویوں کا نشانہ خواتین ہوں۔

تاہم یہ تسلیم کرنا بھی ضروری ہے کہ مرد بھی کام کی جگہ پر جنسی یا غیر جنسی نوعیت کی ہراسانی کا شکار ہوسکتے ہیں۔ بنیادی طور پر یہ معاملہ عزت و وقار اور اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق ہے، جس کا تعلق کسی مخصوص جنس سے نہیں۔

ایسی سوچ صرف آجروں تک محدود نہیں بلکہ یہ اس بات پر بھی اثر انداز ہوسکتی ہے کہ شکایات کو کس طرح سمجھا جاتا ہے اور ان پر کس انداز میں فیصلے کیے جاتے ہیں۔ عدلیہ کو بھی بدلتے ہوئے قانونی ڈھانچے اور جنسی بدسلوکی اور غیر جنسی صنفی امتیاز کے درمیان پارلیمان کی جانب سے قائم کیے گئے فرق کو مدنظر رکھنا چاہیے۔

پارلیمان، عدلیہ اور اداروں کی قیادت سمیت اختیارات کے عہدوں پر خواتین کی زیادہ نمائندگی بھی ضروری ہے۔ ان کی شمولیت نظر انداز کیے گئے تجربات کو پالیسی مباحثوں کا حصہ بنانے، پرانے تصورات کو چیلنج کرنے اور اداروں کو زیادہ حساس اور جوابدہ بنانے میں مدد دے سکتی ہے۔ اگرچہ صرف نمائندگی تبدیلی کی ضمانت نہیں دے سکتی، لیکن فیصلہ سازی میں خواتین کی بامعنی شرکت موجودہ طاقت کے ڈھانچوں کو چیلنج کرنے کے لیے ناگزیر ہے۔

ہراسانی اور امتیاز سے پاک کام کی جگہ کوئی غیر معمولی توقع یا آجروں کی جانب سے دیا جانے والا کوئی خصوصی استحقاق نہیں۔ یہ عزت و وقار اور مساوات کا معاملہ ہے۔

پارلیمان اس اصول کی توثیق کرچکی ہے۔ اب اسے یقینی بنانا ہوگا کہ قانون اس اصول کو پوری وضاحت کے ساتھ نافذ العمل بنائے، جبکہ اداروں کو اپنے عملی اقدامات سے ثابت کرنا ہوگا کہ کسی بھی ملازم کو روزی کمانے کے لیے تذلیل، دھمکیوں یا امتیازی سلوک کو برداشت کرنے پر مجبور نہیں ہونا چاہیے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

آسان ٹیکس اسکیم: جب آسانی مشکل بن جائے
اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ آسان ٹیکس اسکیم بھی کامیاب نہیں ہوسکی اور اس پر عملدرآمد شروع نہیں ہو پایا، بالکل اسی طرح جیسے اس سے پہلے 2024ء میں متعارف کرائی گئی تاجِر دوست اسکیم ناکام رہی تھی۔ اس اسکیم کے تحت دس لاکھ تاجروں کی رجسٹریشن کی امید تھی، لیکن اب تک صرف 222 تاجروں نے ہی رجسٹریشن کرائی ہے۔

ان دونوں اسکیموں کا مقصد تاجروں کو ٹیکس نیٹ کے دائرہ کار میں لانا تھا، لیکن واضح طور پر یہ مقصد حاصل کرنے میں کامیابی نہیں ہوئی۔ بہرحال دونوں اسکیموں میں کچھ فرق ضرور تھا، تاہم آسان اسکیم میں کی جانے والی اصلاحات بھی تاجروں کو اس میں زیادہ سے زیادہ شرکت پر آمادہ کرنے کے لیے کافی ثابت نہیں ہوئیں:

(1) تاجر دوست اسکیم کا طریقۂ کار بجلی بلوں اور جائیداد کی تجارتی مالیت کی بنیاد پر ماہانہ کم از کم پیشگی ٹیکس کی ادائیگی پر مشتمل تھا جبکہ آسان اسکیم کے تحت سالانہ فروخت (سیلز) پر ایک فیصد کی شرح سے یکساں ٹرن اوور ٹیکس یا کم از کم 25 ہزار روپے ٹیکس مقرر کیا گیا تھا۔(ii) تاجِر دوست اسکیم میں ماہانہ باقاعدہ گوشوارہ اور پیشگی گوشوارہ جمع کرانے کی شرط تھی جبکہ آسان اسکیم میں مقامی زبان میں ایک سادہ اور آسان فارم متعارف کرانے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔(iii) تاجِر دوست اسکیم میں یکمشت یا مقررہ وقت سے پہلے ادائیگی کرنے والوں کے لیے 25 فیصد رعایت اور نئے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں (نئے فائلرز) کے لیے 50 فیصد رعایت کا تصور شامل تھا۔ اس کے برعکس، موجودہ اسکیم میں آڈٹ سے استثنیٰ، پوائنٹ آف سیل سے استثنیٰ اور کیو آر کوڈ  کے ذریعے تحفظ فراہم کرنے کی سہولت شامل ہے جس کا مقصد ایف بی آر کے اہلکاروں کی جانب سے اچانک اور غیر متوقع معائنے سے بچانا ہے۔(iv) تاجِر دوست اسکیم کو تاجروں کی جانب سے منظم اور شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ یہی صورتِ حال 2026ء کی اسکیم میں بھی واضح طور پر دکھائی دیتی ہے۔ تاہم ایف بی آر واضح طور پر سخت نفاذی اقدامات پر انحصار کررہا ہے اور عدم تعمیل کی صورت میں بجلی، گیس اور دیگر یوٹیلیٹی سہولیات منقطع کرنے کی دھمکی دے رہا ہے۔

اس بات کے شواہد موجود ہیں کہ بڑے تاجروں اور دکانداروں نے پہلے ہی رجسٹریشن کرالی ہے۔ شاید یہی وجہ ہے کہ آسان اسکیم میں صرف ان تاجروں کو شامل کیا گیا ہے جن کا سالانہ کاروباری حجم 200 ملین روپے، یعنی 20 کروڑ روپے ہے۔ اس کے ساتھ انہیں ودہولڈنگ انکم ٹیکس کی کٹوتی سے استثنیٰ دیا گیا ہے اور پوائنٹ آف سیل سسٹم نصب کرنے کی شرط بھی عائد نہیں کی گئی۔

حکام نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے جاری پروگرام کے تحت مئی 2026ء میں جاری کردہ اقتصادی و مالیاتی پالیسیوں کی یادداشت (Memorandum of Economic and Financial Policies) کی تیسری جائزہ رپورٹ میں نشاندہی کی کہ مارچ 2026ء تک ایف بی آر نے آڈٹ کے لیے کام کا ایک نیا طریقۂ کار متعارف کرایا ہے جس کے تحت آڈٹ کے تمام کیسز ایسے ہائی رسک کیسز ہوں گے جن کی نشاندہی کسٹمر ریلیشن شپ مینجمنٹ (سی آر ایم) سسٹم کے ذریعے کی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے 150 سے زائد افسران کو اس نظام کے استعمال کی تربیت دی جارہی ہے۔ مقامی ٹیکس کمشنرز ان کیسز کو یا تو پہلے سے تعینات فیلڈ افسران کے سپرد کریں گے یا نئے بھرتی کیے گئے آڈیٹرز کو تفویض کریں گے۔

ایف بی آر نے مارچ 2026ء کے اختتام تک 431 آڈیٹرز بھرتی کرلیے تھے جبکہ جون 2026ء کے اختتام تک مزید 396 آڈیٹرز بھرتی کیے جائیں گے۔ تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ آڈیٹرز کی یہ تعداد ان لاکھوں تاجروں کو ٹیکس قوانین کا پابند بنانے کے لیے کافی ہوگی یا نہیں جو اس وقت ٹیکس نظام کے دائرۂ کار سے باہر رہ کر کاروبار کررہے ہیں۔

اس اسکیم پر عملدرآمد کے لیے دباؤ آئی ایم ایف کی جانب سے تیسرے جائزے میں دی گئی اس رائے کے نتیجے میں سامنے آیا ہے:’’اب تک مالیاتی استحکام کے حصول میں ہونے والی پیش رفت کا انحصار بنیادی طور پر رسمی شعبے سے ٹیکس محصولات میں اضافے پر رہا ہے۔آئی ایم ایف کے مطابق حکام کو چاہیے کہ وہ محصولات کے انتظامی نظام کو مزید مؤثر اور مضبوط بنا کر ان شعبوں میں ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کی کوششیں تیز کریں جہاں ان کی استعداد کے مقابلے میں بہت کم ٹیکس وصول کیا جارہا ہے۔ اس اقدام سے موجودہ ٹیکس پالیسی کے ڈھانچے میں موجود خامیوں اور بے قاعدگیوں کو دور کرنے کی گنجائش بھی پیدا ہوگی اور طویل مدتی معاشی ترقی کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

پاکستان میں ٹیکس اور مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کا تناسب اب بھی خطے کے کم ترین تناسب رکھنے والے ممالک میں شامل ہے جو بدستور آئی ایم ایف کے لیے باعثِ تشویش ہے۔

اگرچہ آئی ایم ایف اس بات کا اعتراف کرتا ہے کہ 2022ء سے اب تک محصولات میں ہونے والا اضافہ جو آئی ایم ایف کی انتہائی سخت اور پیشگی عائد کردہ شرائط کے تحت حاصل کیا گیا، ہم پلہ ممالک کے مقابلے میں زیادہ رہا ہے، تاہم 2025ء میں ٹیکس اور مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کا تناسب صرف 12.3 فیصد تک پہنچ سکا۔ یہ شرح ہم پلہ ممالک کے 25ویں پرسنٹائل سے بھی کم ہے۔ اس تناسب میں پیٹرولیم لیوی (جو وفاقی بورڈ آف ریونیو وصول نہیں کرتا) اور صوبائی ٹیکس بھی شامل ہیں جبکہ صرف ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں جی ڈی پی کا محض 10.6 فیصد تھیں۔ مزید برآں مالی سال 2025-26ء میں ٹیکس اور جی ڈی پی کا تناسب کم ہو کر 10.3 فیصد رہ گیا اور اس کمی کی بنیادی وجہ بلاشبہ مشرقِ وسطیٰ کا بحران تھا۔

بلاشبہ، ٹیکس محصولات میں اضافے کی فوری ضرورت ہے، تاہم یہ توقع بھی کی جانی چاہیے کہ ٹیکس کا ایک زیادہ متوازن نظام وضع کیا جائے گا۔ جیسا کہ آئی ایم ایف نے نشاندہی کی ہے، ایف بی آر کی 2025ء کی ٹیکس اخراجات سے متعلق رپورٹ کے مطابق، مختلف نوعیت کی تقریباً 1.2 فیصد جی ڈی پی کے مساوی ٹیکس چھوٹ اب بھی برقرار ہے، بالخصوص رہائشی جائیدادوں کی فروخت اور بعض غذائی اشیا پر۔

مزید برآں، پیداواری عمل کی نگرانی کے ذریعے سیلز ٹیکس کی تعمیل میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ یہ طریقۂ کار تین ذیلی شعبوں، بالخصوص چینی، سیمنٹ اور کھاد کی صنعتوں میں کامیابی سے نافذ کیا گیا ہے، تاہم اس کی قیمت بے بس صارفین کو چکانا پڑی، کیونکہ اس کے تمام تر اخراجات صارفین پر منتقل کردیے گئے۔

ٹیکس قوانین پر عمل درآمد کو ڈیجیٹل انوائسنگ (برقی رسیدوں) کے وسیع پیمانے پر نفاذ کے ذریعے بھی بہتر بنایا جا سکتا ہے لیکن فی الحال یہ سہولت صرف بڑے کاروباری اداروں تک محدود ہے۔ اسی طرح ایف بی آر کا دکانداروں کی رجسٹریشن کا پروگرام بھی خاطر خواہ نتائج نہیں دے سکا، جیسا کہ پہلے ذکر کیا جا چکا ہے کہ اس کے تحت اب تک صرف 222 تاجروں نے رجسٹریشن کرائی ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026